NationalPosted at: May 21 2024 11:18AM سال 2014 سے پہلے ملک کی حالت بگاڑنے والوں کے بارے میں عوام سوچنا پڑے گا: بھجن لال

نئی دہلی، 21 مئی (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے کانگریس پر ملک میں بدعنوانی اور خوشامد کی بنیاد پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2014 سے پہلے ملک کی حالت بگاڑنے والوں کے بارے میں عوام کو سوچناہوگا۔
مسٹر شرما لوک سبھا انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر پیر کو نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار بنسوری سوراج کی حمایت میں موتی نگر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے ملک میں بہت زیادہ بدعنوانی تھی۔ اس حالت کو دیکھ کر قوم پرستوں کی آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔ 2014 سے پہلے ملک میں عام لوگوں کو دہشت گردی کا سامنا تھا اور مختلف ریاستوں کوماؤنوازی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، لیکن آج دہشت گردی اور نکسل ازم نظر نہیں آتا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں کانگریس بدعنوانی اور خوشامد کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔ 1984 میں سکھوں کے خلاف فسادات ہوئے اور کانگریس نے مجرموں کو بچانے کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو سوچنا ہو گا کہ آج ملک کی حالت کیا ہے اور 2014 سے پہلے ملک کی حالت خراب کرنے والے کون لوگ تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔