Friday, Mar 21 2025 | Time 22:57 Hrs(IST)
National

ابراہیم رئیسی کے صدرمملکت ہونے کے باوجودان کے اندرتواضع اورانکساری قابل دید تھی۔ ڈاکٹر ایرج الہی

ابراہیم رئیسی کے صدرمملکت ہونے کے باوجودان کے اندرتواضع اورانکساری قابل  دید تھی۔ ڈاکٹر ایرج الہی

نئی دہلی،22مئی (یو این آئی) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرآیت اللہ ابراہیم رئیسی،وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان ودیگرشہدائے زبردست دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہٰی نے کہا کہ جو اپنے گھر سے نکلتا ہے اورخداکی راہ میں ہجرت کرتاہے اورسفر میں اس کی موت ہوجاتی ہے س کا اجر اللہ کے نزدیک بہت زیادہ ہے یہ بات انہوں نے یہاں ایران کلچرہاؤس میں تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پررندھی ہوئی آوازمیں کہا کہ انہوں نے کہاکہ آج ہم ایسے ہی شہدائے فی سبیل اللہ کی یادمیں یہاں جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان شہدائے خدمت کی بات کرنامیرے لئے بہت دشوارگزارمرحلہ ہے بالخصوص آیت اللہ رئیسی کے بارے میں جن کی خدمات اورصفات وکمال کااحاطہ کرنامحال ہے۔ انہوں نے آیت اللہ رئیسی کے بارے میں اپنی گفتگوکوتین حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے مرحوم کی ذاتی شخصیت اوران کے صفات اور کمالات کاذکرکیا۔اس کے علاوہ آیت اللہ مرحوم کی مہارت اورتجربات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگوکرتے ہوئے مرحوم صدر ہندوستان کے ساتھ روابط کو کتنی اہمیت دیتے تھے اس پر تفصیل سے اپنے خیالات کااظہارکیا۔
ایرانی سفیرنے کہاکہ آیت اللہ رئیسی کے بارے میں لوگوں نے بہت کچھ سناہوگاان کی ذاتی صفات اورکمالات سے قطع نظرایک اہم بات یہ ہے کہ ایک ملک کے صدرمملکت ہونے کے باوجودان کے اندرتواضع اورانکساری قابل ذکرتھی۔ انہوں نے ایرانی قوم کوجمہوریہ کے نئے معنی اورمفہوم سے آشناکیا۔انہوں نے کہاکہ پہلے صدرمملکت کامنصب عوام کے لئے ایساتھاجہاں عام انسان کی رسائی نہیں ہوسکتی تھی مگر آیت اللہ رئیسی نے اس منصب کوعوام دوست بناتے ہوئے ان کے ہردکھ دردکامداواکرنے میں پیش پیش رہتے تھے۔ مرحوم صدر نے اپنے دورصدارت میں ملک کے چھوٹے بڑے علاقوں کادورہ کیااورہمہ وقت اپنی ذمہ داریوں میں مصروف رہ کرمثالی سربراہ مملکت کاکرداراداکیا۔
ڈاکٹرایرج الہٰی نے کہاکہ آیت اللہ رئیسی کی دوسری اہم خصوصیت یہ تھی کہ انہوں نے اخلاق کوہمیشہ بہت زیادہ اہمیت دی۔ان سے ملاقات کرنے پرایسا لگتا جیسے کہ آپ اپنے اچھے دوست اوربڑے بھائی سے مل رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ رئیسی نے عہدہئ صدارت پرفائزہونے کے بعد ایران کے اقتصادی مسائل کوحل کرنے اورعوام کی خوشحالی کو ترجیح دی اوراس میدان میں انہوں نے قابل ذکرفیصلے کرکے مملکت کے لئے اورزیادہ خوشحالی کی راہ ہموارکی۔
انہوں نے کہاکہ آیت اللہ رئیسی نے کوشش کی کہ جوبنیادی ضرورتیں ہیں ان کی قیمتیں کم ہوں اوراس کے ذریعہ ملک کی جی ڈی پی کوبہتر بنانے کیلئے بڑے بڑے پروجیکٹ پرخرچ کی۔آیت اللہ رئیسی نے اقتصادی امور کی درستگی کیلئے بڑی بہادری کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کئے۔ڈاکٹرایرج الہٰی نے بتایاکہ آیت اللہ رئیسی ہندوستان کے مجوزہ سفر کے تعلق سے بہت سنجیدہ تھے اوراس دورے کو تاریخی بنانے کے لئے وہ دونوں ممالک کے نمائندوں کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے مگر افسوس اس سے پہلے انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔
جلسہ تعزیت میں ایران کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر فرید الدین فریدعصر،جمیعت اہل حدیت کے سربراہ اصغرعلی امام مہدی، ڈاکٹر سید فاروق،مولانامحسن تقوی،پروفیسراخترالواسع، مولاناممتازعلی،مفتی مکرم احمد،جماعت اسلامی ہندکے محمداحمد،،پروفیسرعراق رضازیدی،ڈاکٹرتسلیم رحمانی،انجمن دستہ عباسیہ کے صدرآصف علی زیدی،مولاناسیدرضی حیدرپھندیڑوی اوردیگرمتعددسماجی اور مذہبی تنظیموں نے شرکت کرکے اس مشکل وقت میں ایرانی قوم سے یکجہتی اورہمدردی کااظہارکیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
دہلی کے ایمس نے صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے: مرمو

دہلی کے ایمس نے صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے: مرمو

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے صحت کی دیکھ بھال اور طبی تعلیم میں ایک معیار قائم کیا ہے اور انسٹی ٹیوٹ سے فارغ التحصیل ڈاکٹر اور محققین صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے اور لگن کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

...مزید دیکھیں
جسٹس یشونت ورما تنازعہ: سپریم کورٹ نے ’ان ہاؤس‘  جانچ شروع کی

جسٹس یشونت ورما تنازعہ: سپریم کورٹ نے ’ان ہاؤس‘ جانچ شروع کی

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کی رہائش گاہ پر حال ہی میں آگ لگنے کے بعد مبینہ طور پر بڑی رقم کی برآمددگی سے متعلق منفی رپورٹ کی بنیاد پر معاملے میں ’ان ہاؤس‘ انکوائری شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھا میں آج اراکین کے پرائیویٹ بل پیش نہیں کیے جائیں گے

راجیہ سبھا میں آج اراکین کے پرائیویٹ بل پیش نہیں کیے جائیں گے

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ وہ بجٹ کے تحت وزارت داخلہ کے کام کاج پر بحث کرانے کے قابل نہیں ہیں، لیکن اگر ایوان اجازت دیتا ہے تو پرائیویٹ ممبر بل اور وقفہ سوال کو روک کر یہ بحث کی جا سکتی ہے اور 4 اپریل کو پرائیویٹ ممبر بلز کو پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر میں ترقی کا نیا دور، اگلے سال نکسلیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا: امت شاہ

جموں و کشمیر میں ترقی کا نیا دور، اگلے سال نکسلیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا: امت شاہ

نئی دہلی، 21 مارچ (یواین آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مودی حکومت نے امن اور سلامتی کی بنیاد پر جموں و کشمیر میں ترقی اور جمہوریت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے، حکومت نے بات چیت، سلامتی اور تال میل کو اپنا کر نکسلیوں کے مسئلے پر کامیابی حاصل کی ہے اور اگلے سال 31 مارچ تک ملک سے نکسلیوں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
نڈا نے صحت کی دیکھ بھال میں جدت لانے پر زور دیا

نڈا نے صحت کی دیکھ بھال میں جدت لانے پر زور دیا

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے جمعہ کو صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں جدت اور تعاون کے جذبے کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
پسماندہ طبقے کے تئیں حساسیت ملک یا سماج کے وقار کی علامت ہے: مرمو

پسماندہ طبقے کے تئیں حساسیت ملک یا سماج کے وقار کی علامت ہے: مرمو

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہمدردی، جامعیت اور خیر سگالی کو ہندوستانی ثقافت اور تہذیب کی اقدار قرار دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ پسماندہ طبقے کے تئیں حساسیت کسی بھی ملک یا معاشرے کی ساکھ کا تعین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے پنجاب کو لوٹنے کے لیے افسروں کو تعینات کیا: یادو

کیجریوال نے پنجاب کو لوٹنے کے لیے افسروں کو تعینات کیا: یادو

نئی دہلی، 21 مارچ، (یو این آئی) دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو پنجاب کا انچارج بنانے پر عام آدمی پارٹی (آپ) اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'آپ' نے مسٹر سسودیا کو پنجاب کا انچارج بنایا اور وہاں بھی لوٹ مار کرنے کے لیے عہدیداروں کو تعینات کیا۔

...مزید دیکھیں