NationalPosted at: Jun 23 2024 10:19AM نیٹ پی جی داخلہ امتحان ملتوی
نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) مرکزی حکومت نے اعلیٰ طبی تعلیم کے لیے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ پوسٹ گریجویٹ (نیٹ پی جی داخلہ) امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں یہ بات کہی نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کے نیٹ پی جی کے امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نیٹ پی جی کا داخلہ امتحان کل 23 جون کو ہونا تھا۔
وزارت نے کہا ہے کہ کچھ حالیہ داخلہ امتحانات میں بے ضابطگیوں کے واقعات کے پیش نظر اس امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ امتحان کے پورے عمل کو جانچ پڑتال کے تحت رکھا جائے گا اور جلد ہی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
وزارت نے امتحان کی تاریخوں کو ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ طلباء کے مفادات اور امتحان کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ م س