Wednesday, Jun 18 2025 | Time 11:52 Hrs(IST)
National

انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ کو 'تفریق' پر مبنی قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کیا

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت میں انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ نے بدھ کے روز یونین بجٹ 2024-25 پر بحث کے دوران راجیہ سبھا سے علامتی واک آؤٹ کیا اور الزام لگایا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی تجاویز "امتیازی تفریق پر مبنی اور وفاقیت کے اصولوں کے خلاف ہیں واک آؤٹ کے بعد اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوئے اور حکومت اور بجٹ کے خلاف نعرے بازی کی اس سے پہلے، بجٹ پر بحث کے دوران، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا، "ہم بجٹ کی مذمت کرتے ہیں۔ اس میں کوئی توازن نہیں ہے، کوئی ترقی نہیں ہے۔
حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے واک آؤٹ کرنے کے بعد، انہوں نے کہا کہ بجٹ فریب پر مبنی ہے اور اس میں کوئی "انصاف" نہیں ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا، "حکومت کا یہ بجٹ صرف اپنے اتحادیوں کو مطمئن کرنے کے لیے ہے، انہوں نے دوسروں کو کچھ نہیں دیا۔"
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا "حکومت مہنگائی کے حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا سکی ہے۔ اتر پردیش کو کچھ نہیں ملا۔ یوپی کو ڈبل انجن والی حکومت سے دوہرا فائدہ ملنا چاہیے تھا۔ میرے خیال میں لکھنؤ کے لوگوں نے دہلی میں لوگوں کو ناراض کیا ہے۔ اسی کا نتیجہ دہلی کے بجٹ میں نظر آ رہا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ تمام سوشلسٹ لوگ فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (MSP) اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا چاہتے ہیں۔
سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال، اکھلیش یادو، اروند ساونت، کلیان بنرجی، سنجے سنگھ سمیت اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ ایوان کے باہر احتجاج میں شامل ہوئے۔
حزب اختلاف کر اراکین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "بجٹ میں این ڈی اے نے ہندوستان کو دھوکہ دیا، "ہمیں ہندوستان کا بجٹ چاہیے، این ڈی اے کا بجٹ نہیں" اور "مالیاتی وفاقیت پر حملے بند کرو"۔
انہوں نے تمام ریاستوں کے ساتھ یکساں سلوک کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
بجٹ کے خلاف احتجاج کے طور پر، کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے 27 جولائی کو ہونے والی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ٹرانسفارمنگ انڈیا (NITI) کمیشن کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

ایران کا اسرائیلی فضائی حدود پر کنٹرول کا دعویٰ

تہران، 18 جون (یو این آئی) ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے بدھ کے روز کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
آگرہ میں دو سڑک حادثات میں چھ  لوگوں کی موت

آگرہ میں دو سڑک حادثات میں چھ لوگوں کی موت

آگرہ، 18 جون (یو این آئی) اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں منگل کی رات اور بدھ کی صبح پیش آنے والے دو مختلف سڑک حادثات میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 33 لوگ زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ کے گرد و پیش سیکورٹی بڑھانے کے لئے واچ ٹاور نصب

جموں، 18 جون (یو این آئی) اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر جموں میں واقع بھگوتی نگر بیس کمیپ کے گرد و پیش واچ ٹاور اور چک پوسٹ نصب کرکے فول پروف سیکورٹی نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں تین جنگجو سمیت پانچ افراد گرفتار

منی پور میں تین جنگجو سمیت پانچ افراد گرفتار

امپھال، 18 جون (یو این آئی) منی پور میں پولس اور سلامتی دستہ کے اہلکاروں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین مختلف واقعات میں تین عسکریت پسندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس  لوٹے

زیلنسکی جی- 7 سربراہی اجلاس سے یوکرین واپس لوٹے

کیف، 18 جون (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے اپنے طے شدہ دورےکو مختصر کرکے یوکرین واپس لوٹ گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

دو ہزار آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے واپس لوٹنے کے منتظر

کینبرا، 18 جون (یو این آئی) تقریباً 2000 آسٹریلیائی شہری اسرائیل اور ایران سے وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں مدد کے لیے اندراج کرایا ہے۔

...مزید دیکھیں
مغربی ایشیا سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو  نکالنے کے لیے سلوواکیہ کی پہل

مغربی ایشیا سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے سلوواکیہ کی پہل

پراگ، 18 جون (یو این آئی) سلوواکیہ مغربی ایشیا کے بحران زدہ خطے سے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کو نکال رہا ہے۔

...مزید دیکھیں

فلم راجہ صاحب میں پربھاس ایک مختلف کردارمیں نظر آئیں گے

18 Jun 2025 | 11:50 AM

حیدرآباد، 18 جون (یو این آئی) معروف جنوبی ہندوستانی فلم ڈائریکٹر ماروتی کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم دی راجہ صاحب میں سپر اسٹار پربھاس ایک مختلف کردارمیں نظر آئیں گے اور لوگوں نے ان کے اس کردار کو پہلے نہیں دیکھا ہوگا۔