NationalPosted at: Jul 24 2024 5:28PM مچھلی کی برآمد میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے
نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ہندوستان ہر سال 63 ہزار کروڑ روپے کی مچھلی برآمد کر رہا ہے اور ملک اس معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ معلومات دیتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ملک میں ماہی گیری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ مچھلی کی برآمدات میں بیشتر حصہ جھینگا مچھلی کا ہے۔ ویلیو ایڈیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں اور مچھلی کاشتکاروں کو انشورنس سے جوڑنے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے اقدامات سے ملک میں مچھلی کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1525