NationalPosted at: Sep 10 2024 4:06PM وزارت دفاع کے سکریٹری منیلا میں ہندوستان, فلپائن کی مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) دفاعی سکریٹری گریدھر ارمانے کل منیلا میں ہندوستان، فلپائن مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی پانچویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے وزارت دفاع نے منگل کو کہا کہ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت فلپائن کی وزارت قومی دفاع میں سینئر انڈر سیکرٹری ایرینو کروز ایسپینو کریں گے سیکریٹری دفاع دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے وہ فلپائنی حکومت کے دیگر معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ دورہ اس وقت مزید اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہندوستان اور فلپائن سفارتی تعلقات کے 75 سال اور ہندوستان کی 'ایکٹ ایسٹ پالیسی' کے 10 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور کثیر جہتی تعلقات ہیں جو دفاع اور سلامتی سمیت متعدد اسٹریٹجک شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے ہدف کے حصول کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ کمیٹی 2006 میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کے دائرہ کار میں قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی کی چوتھی میٹنگ جوائنٹ سکریٹری کی سطح پر گزشتہ مارچ میں نئی دہلی میں منعقد ہوئی تھی۔
یو این آئی ۔ ع خ