Wednesday, Jul 16 2025 | Time 19:24 Hrs(IST)
National

جماعت اسلامی ہند نے وقف (ترمیمی) بل 2024سے متعلق 65 سوالات کے جوابات جے پی سی کو سونپے

نئی دہلی،19 جنوری (یواین آئی) جماعت اسلامی ہند نے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی ) کی طرف سےاوقاف سے متعلق اٹھائے گئے سوالوں کے تحریری جواب سونپ دئے ہیں ۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ وقف ( ترمیمی ) بل2024 کے متعلق 4 نومبر 2024کو جے پی سی سے جماعت کے وفد کی تفصیلی ملاقات کے بعد جماعت کو جے پی سی کی جانب سے 65 سوالات پر مشتمل سوالنامہ موصول ہوا تھا، جماعت کی جانب سے تحریری طور پر تمام سوالات کے جامع جوابات جے پی سی کو پیش کر دیے گئے ہیں ۔
جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی طرف سے پوچھے گئے سوالات بنیادی طور سے آئین کی توضیحات ،انتظامی اور قانونی ڈھانچے سے متعلق تھے۔ جی پی سی کے ممبران وقف کے مذہبی اور اس کے سیکولر پہلوؤں کے بارے میں جاننا چاہتے تھے ۔وہ یہ بھی معلوم کرنا چاہتے تھے کہ کیا وقف کی جائداد سماج کے سبھی فرقوں کو فائدہ پہنچارہی ہیں یا اس کا فائدہ صرف مسلمانوں تک ہی محدود رہتا ہے ۔اس ضمن میں قانونی پیچیدگیاں، وقف کا استعمال کرنے والے افراد کا نظریہ ، اوقاف پر غیر قانونی قبضہ اور وقف بورڈ کے کردار کے بارے میں سوالات پوچھے گئے تھے۔جی پی سی کے ممبران نے کلکٹر کے اختیارات اور متعلقہ محکموں کے عملی کردار کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اس میں آئین اور وفاق کے درمیان ممکنہ محاذ آرائی کی طرف بھی اشارہ کیا گیا تھا ۔جے پی سی کے سوالوں میں وقف بورڈوں میں غیر مسلموں کو شامل کرنے، اس میں شفافیت اور نگرانی کے عمل میں سدھار لانے کے لیے اصلاحات پر بھی غور کیا گیا ہے ۔جے پی سی ممبران نے وقف کی ابتدا ، اس کی تاریخ اور اس کی مذہبی حیثیت کے بارے میں بھی سوالات کئے ۔
جماعت اسلامی کی طرف سے داخل کئے گئے تحریری جواب میں وقف ( ترمیمی) بل 2024کے بارے میں مسلم سماج کی گہری تشویش کو اجاگر کیا گیا۔
مسٹر ملک معتصم خان صاحب نے کہا کہ " وقف ( ترمیمی ) بل اوقاف کے تقدس اور اس کے اختیارات کو کمزور کرتا ہے، جبکہ نظام اوقاف کی مضبوطی مسلمانوں کی سماجی ، معاشی اور مذہبی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے ۔نئے بل کا مسودہ وقف کے انتظامات کرنے والوں کے اختیارات کو کم کرنے والا، مسجدوں ، قبرستانوں اور درگاہوں جیسے قدیم اور تاریخی اوقاف کے لیے خطرہ پیدا کرنے والا محسوس ہوتا ہے ۔ جن اوقاف کے پاس معمول کے دستاویزات نہیں ہیں لیکن وہ صدیوں سے عوام کی خدمت کے لیے وقف ہیں ، ان کو ہٹانا یا ختم کرنے کا پرویژن، ملکیت کے نئے دعووں کو جنم دینے اور قانونی تنازعات پیدا کرنے کا سبب بنے گا ۔اس سے اوقاف کو سنگین قسم کا نقصانات پہنچ سکتے ہیں ۔وقف ( ترمیمی ) بل ضلع کلکٹروں کو اوقاف کی پوزیشن کو طے کرنے کا اختیار دیتا ہے جس کی وجہ سے مفادات کے ٹکراؤ جنم لے سکتے ہیں ۔کیوں کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ اوقاف کو تصرف میں لینے ، ان پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں میں خود سرکاری محکمے شامل ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات اور فیصلہ سازی کے عمل کو جوڈیشیل باڈی سے ایکزیکیٹیو کی جانب منتقل کرنے سے وقف کی جائدادوں کو غیر قانونی قبضوں سے آزاد کرانے جدوجہد کمزور ہوگی۔"
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
کابینہ نے’ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا‘ کو منظوری دی

کابینہ نے’ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا‘ کو منظوری دی

نئی دہلی 16 جولائی (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج چھ سال کی مدت کے لیے ’ پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا‘کو منظوری دی اس کا آغاز 26-2025سے ہوگا ، جس میں 100 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا  پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا نیتی آیوگ کے توقعاتی اضلاع پروگرام سے تحریک یافتہ اور اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے، جوخاص طور پر زراعت اور اِس سےمتعلقہ شعبوں پر مرکوز ہے۔

...مزید دیکھیں
کابینہ نے گروپ کیپٹن شکلا اور اسرو کو مبارکباد دی

کابینہ نے گروپ کیپٹن شکلا اور اسرو کو مبارکباد دی

نئی دہلی 16 جولائی (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے ایک قرارداد منظور کرکے ہندوستانی خلاباز گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا اورایکزیوم-4 مشن میں شامل خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم (اسرو) کے سائنسدانوں اور انجینئروں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی کابینہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ مشن ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو نئی توانائی بخشے گا اس مشن نے ہندوستان کو مستقبل کے جرأتمندانہ خلائی مشنوں کے ہدف کے ایک قدم اورقریب پہنچادیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے  اور  راہل گاندھی نے مودی کو خط لکھ کر جموں و کشمیر کا  ریاستی  درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا

کھڑگے اور راہل گاندھی نے مودی کو خط لکھ کر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے اور لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا بل لانے کا مطالبہ کیا ہے مسٹر کھڑگے اور مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پچھلے پانچ برسوں سے ریاستی درجہ بحال کرنے کے اپنے جائز، آئینی اور جمہوری حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے کانگریس کی پہل خوش آئند: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے کانگریس کی پہل خوش آئند: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

سری نگر،16جولائی(یو این آئی)جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کانگریس کی طرف سے وزیر اعظم کو ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے خط لکھنے کا خیرمقدم کیا ہے انہوں نے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم وہی مانگ رہے ہیں جو ہم سے وعدہ کیا گیا تھا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار جموں کے مضافات میں ایک اسپتال کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

...مزید دیکھیں
متنازعہ فلم  'ادے پور فائلس' کی ریلیز پر   پابندی ہٹانے سے سپریم کورٹ کا  انکار

متنازعہ فلم 'ادے پور فائلس' کی ریلیز پر پابندی ہٹانے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ادے پور میں درزی کنہیا لال تیلی کے قتل پر مبنی ہندی فلم 'ادے پور فائلس' پر عدالتی روک ہٹانے سے انکار کر دیا جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جائمالیہ باغچی کی بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے عبوری حکم امتناعی میں فی الحال مداخلت کرنے سے انکار کر دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت (دہلی ہائی کورٹ کی) ہدایت کے مطابق فلم کی تحقیقات کر سکتی ہے اور تب تک یہ معاملہ متعلقہ درخواستوں پر سماعت کے لیے زیر التواء رہے گا۔

...مزید دیکھیں
اتفاق رائے قائم کرکے پارلیمنٹ  کے اجلاس  کی کارروائی چلانا حکومت کی ذمہ داری : کانگریس

اتفاق رائے قائم کرکے پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی چلانا حکومت کی ذمہ داری : کانگریس

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے ٹھیک پہلے کانگریس نے حکومت سے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی کو بحسن وخوبی چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے سے کام کرنا ضروری ہے کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو بحسن و خوبی چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاس کے لیے حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ اتفاق سے کام کرنا ہوگا۔

...مزید دیکھیں
ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ

ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ

واشنگٹن ، 16 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے ملکوں کو ٹیرف لیٹر جلد جاری کریں گے ، شرح 10 فی صد کے قریب ہو گی  یوکرین کو اسلحہ بھیج دیا گیا ہے ، روسی صدر پوتن امن کی خواہش کے دعوے پر پورا نہیں اترے ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں