Sunday, Jun 15 2025 | Time 05:20 Hrs(IST)
National

بی جے پی آئی تو دہلی کے کچی آبادیوں کو آسیب کی طرح نگل جائے گی: کیجریوال

بی جے پی آئی تو دہلی کے کچی آبادیوں کو آسیب کی طرح نگل جائے گی: کیجریوال

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کچی آبادیوں اور غریبوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آتی ہے تو وہ آپ کو آسیب کی طرح نگل جائے گی۔
مسٹر کیجریوال نے منگل کو ' ایکس ' پر ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا 'میں نے پیر کو کہا تھا کہ راون سونے کے ہرن کی شکل میں آیا ہے۔ اس کے بعد آج پوری بی جے پی میرے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھی ہے اور کہہ رہی ہے کہ میں نے راون کی توہین کیسے کی؟ آخر بی جے پی والے راون سے اتنا پیار کیوں کرتے ہیں؟ ان میں شیطانی رجحانات ہوتے ہیں۔ میں دہلی کی جھگی جھونپڑی بستیوں اور غریبوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر یہ لوگ آئے تو آپ کو آسیب کی طرح نگل جائیں گے۔
آپ کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے ' ایکس ' پر کہا "کل کیجریوال نے ایک جلسہ عام میں راون سے متعلق ایک تبصرہ کیا اور پوری بی جے پی فوراً راون کے دفاع میں کود پڑی، جیسے وہ خود راون کی اولاد ہوں۔ ان کی سیاست اس قدر گر چکی ہے کہ اب انہوں نے راون جیسی علامتوں کا سہارا لے کر اپنے جھوٹے بیانات کو درست ثابت کرنا شروع کر دیا ہے۔ میں دہلی کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ان کے اصلی ارادوں کو پہچانیں۔ انتخابات کے بعد وہ غریبوں، مزدوروں اور جھگی جھونپڑی کے لیے راون سے بھی بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان سے ہوشیار رہنا بہت ضروری ہے کیونکہ ان کا اصل ایجنڈا صرف اقتدار حاصل کرنا ہے۔ وہ کچی آبادیوں کو گرانے اور سرکاری زمینوں پر قبضے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان کے جھوٹے ڈراموں سے ہوشیار رہیں اور صحیح فیصلہ کریں۔
آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا 'بی جے پی کا صرف ایک نعرہ ہے، راون ہمارا آئیڈیل ہے۔ اس کا آئیڈیل راون ہے۔ میں بہت حیران ہوں کہ پوری بی جے پی اپواس اور بھوک ہڑتال کر کے کہہ رہی ہے کہ کیجریوال نے راون کی توہین کی ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ بی جے پی راون کو اپنی اولاد مانتی ہے، اس لیے میں دہلی کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہوشیار رہیں۔ یہ لوگ راون کی توہین کرکے میدان میں آگئے۔ انتخابات سے پہلے ان کا اصلی کردار دہلی اور ملک کے لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
مودی 15-18 جون کے درمیان تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

مودی 15-18 جون کے درمیان تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 15 اور 18 جون کے درمیان کینیڈا، قبرص اور کروشیا کا دورہ کریں گے اور کینیڈا میں جی-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

نئی دہلی 14 جون (یو این آئی) حکومت نے جمعرات کو احمد آباد سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کی جامع تحقیقات کے لیے مرکزی داخلہ سکریٹری کی سربراہی میں ایک 11 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

...مزید دیکھیں
احمد آباد طیارہ حادثہ میں 270 لاشیں برآمد

احمد آباد طیارہ حادثہ میں 270 لاشیں برآمد

احمد آباد، 14 جون (یو این آئی) گجرات کے احمد آباد میں جمعرات کو پیش آئے ہولناک طیارہ حادثے کی جائے حادثہ سے 270 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایئر انڈیا متاثرین کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا

ایئر انڈیا متاثرین کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا

نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) ایئر انڈیا نے احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے یا 21 ہزار پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
چوتھی حج پرواز سے 51 بغیر محرم خواتین حاجی دہلی پہنچیں ،دہلی ایئرپورٹ پر  کوثر جہاں کا استقبال

چوتھی حج پرواز سے 51 بغیر محرم خواتین حاجی دہلی پہنچیں ،دہلی ایئرپورٹ پر کوثر جہاں کا استقبال

نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 12 جون سے شروع ہونے والی حجاج کرام کی واپسی کے تیسرے دن، مورخہ 14 جون کو سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 3084 کے ذریعے واپس آنے والے 439 حجاج کرام کے قافلے میں 51 ایسی خواتین شامل تھیں جو اس سال بغیر محرم کے مقدس حج پر گئی تھیں۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کے 11 سالوں میں مرکز میں عام آدمی کو رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی: سیتا رمن

مودی حکومت کے 11 سالوں میں مرکز میں عام آدمی کو رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی: سیتا رمن

نئی دہلی 14 جون (یواین آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے 11 سالوں میں عام آدمی کو مرکز میں رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے ساتھ عوامی فلاحی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس اپوزیشن میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں: پرہلاد جوشی

کانگریس اپوزیشن میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں: پرہلاد جوشی

کلبورگی، 14 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ہفتہ کو کانگریس صدر ملکارجن کھرگے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور اس کے لیڈر اپوزیشن میں بیٹھنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔

...مزید دیکھیں

باپ گھر کا ایک مضبوط ستون

14 Jun 2025 | 8:46 AM

فادرس ڈے کے موقع پر ..ممبئی، 14 جون (یواین آئی) بالی وڈ کے فلم سازوں نے بھلے ہی اپنی فلموں میں باپ کے کردار کو متاثر کن طریقے سے کم ہی پیش کیا ہو لیکن جب جب باپ کا کردار پردہ سیمیں پر نظر آیا ہے تو ناظرین نے اسے بے حد پسندکیا ہے ۔