
نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی حکومت نے کسانوں کا جوکھم کم کرنے اور ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے جو پہل کی ہیں ان کے نتائج نظرآ رہے ہیں مسٹر مودی نے بجٹ کے بعد قومی ویبینار کے سلسلے میں جمعہ کو تیسرے ویبینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 10 کروڑ کسانوں کو چار لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی پی ایم کسان سمان ندھی ملی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) آسام کے کاربی انگلونگ علاقے میں جمعرات کو فضائیہ کا سخوئی-30 لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا جمعہ کی علی الصبح حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ حادثہ جورہاٹ سے 60 کلومیٹر دور پیش آیا پائلٹ کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر امریکی دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار قوم کے طور پر ہندوستان نے ہمیشہ اپنے فیصلے خود کیے ہیں لیکن حالیہ دنوں میں جس طرح امریکہ کے اشاروں پر کام ہو رہا ہے، اس سے ایسا لگتا ہے کہ ہم اپنی سفارتی شاندار روایت کھو رہے ہیں مسٹر کھڑگے نے کہا، ’’ہندوستان کی اسٹریٹیجک خودمختاری اور قومی خودمختاری سنگین خطرے میں ہے کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی کو ایپسٹین فائلز اور آڈانی کیس کے حوالے سے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو یہاں سے ہٹا کر لداخ بھیجے جانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر سکسینہ بڑے بے آبرو ہو کر لداخ گئے ہیں عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دہلی سے بڑے بے آبرو ہو کر لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ لداخ چلے گئے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ (آر سی پی ایل) نے فن لینڈ کی صفِ اول کی فوڈ کمپنی 'فیزر' کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے آر سی پی ایل نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اس معاہدے کے تحت فیزر ہندوستانی صارفین کے لیے پریمیم چاکلیٹ اور کنفیکشنری مصنوعات پیش کرے گی۔
...مزید دیکھیں 
لندن، 6 مارچ (یو این آئی) میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا جنگ میں شریک نہ ہونا اور عراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے جیو نیوز سے گفتگو سے کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ برطانیہ کی دیگر سیاسی جماعتیں امریکہ کے ساتھ جنگ میں جانا چاہتی ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 06 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا خیال ہے کہ سلامی بلے باز ابھشیک شرما، جو اس وقت خراب فارم سے گزر رہے ہیں، انہیں احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے فائنل سے قبل بروقت واپسی کے لیے "خود اعتمادی" کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
...مزید دیکھیں