Monday, Mar 24 2025 | Time 06:03 Hrs(IST)
National

گجرات تبدیلی مذہب مقدمہ،تین سال سے جیل میں مقید عالم دین کی ضمانت سپریم کورٹ سے منظور

گجرات تبدیلی مذہب مقدمہ،تین سال سے جیل میں مقید عالم دین کی ضمانت سپریم کورٹ سے منظور

نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) گجرات تبدیلی مذہب مقدمہ میں گذشتہ تین برسوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید عالم دین ساجد بھائی پٹیل کی ضمانت سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ نے کل منظور کرلی۔ یہ اطلاع جمعیۃ علمائے ہند (ارشد مدنی)نے جاری ایک ریلیز میں دی ہے ریلیز کے مطابق عدالت نے ملزم کو طویل قید اور مقدمہ کی سماعت میں ہونے والی تاخیرکی بنیاد پر مشرو ط ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا حالانکہ سرکاری وکیل نے ملزم کو ضمانت پر رہا کئے جانے کی سخت لفظوں میں مخالفت کی۔جمعیۃ علماء ہند قانونی امداد کمیٹی نے صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر ملزم ساجد پٹیل کے مقدمہ کی سپریم کورٹ میں پیروی کی۔سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس سنجے کرول اور جسٹس احسان الدین امان اللہ نے ملزم کے دفاع میں سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن کے دلائل کی سماعت کے بعد ملزم کو جیل سے رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا۔ دوران سماعت سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گذشتہ تین سالوں سے جیل کی صعوبتیں برداشت کررہا ہے نیز اس مقدمہ میں ماخوذ بیشتر ملزمین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں لہذا ملزم کو بھی یکسانیت اور ملزم کے خلاف استغاثہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی بنیاد پر ضمانت پرر ہا کرے۔ سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم پر جبراً مذہب تبدیل کرانے کے تحت بروڈا اور بھڑوچ میں مقدمات درج کئے گئے ہیں جس میں سے بروڈ ا مقدمہ میں ملز م کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے جبکہ اس مقدمہ میں بھی الزاما ت اسی نوعیت کے ہیں جو بھڑوچ مقدمہ میں ہیں۔
ملزم کوضمانت پر رہا کیئے جانے کی سرکاری وکیل نے سخت لفظوں میں مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی سپریم کورٹ اور ٹرائل کورٹ سے ایک ایک مرتبہ ضمانت مسترد ہوچکی ہے جبکہ گجرات ہائی کورٹ سے ملزم کی تین مرتبہ ضمانت خارج کی جاچکی ہے لہذا ملزم کی جانب سے داخل کی گئی ضمانت عرضداشت ناقابل سماعت ہے کیونکہ مقدمہ کی حالت میں ایسی کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی ہے کہ ملزم لگاتار ضمانت عرضداشت داخل کرتے رہے۔ سرکاری وکیل رجت نائر نے عدالت کو مزید بتایاکہ ملزم اس مقدمہ کا کلیدی ملزم جس پربیت المال کی رقم کا غلط استعمال کرتے ہوئے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے غریب لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ان کا مذہب تبدیل کرانے کا سنگین الزام ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے نہ صرف پیسوں کا لالچ دیا بلکہ ڈرایا اور دھمکایا بھی ہے جس کی وجہ سے اس کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا۔سرکاری وکیل کے ساتھ ساتھ شکایت کنندہ پروین بھائی وسنت بھائی کے وکیل نے بھی ملزم ساجد بھائی پٹیل کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کی مخالفت کی لیکن عدالت نے سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عرضی گذار ساجد پٹیل کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔
سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کوحکم دیا کہ ضمانت پر رہا دیگر ملزمین کی طرز پر ملزم ساجد پٹیل کے خلاف ضمانت کی شرائط طے کرے۔ملزم ساجد پٹیل کے دفاع میں بحث کرنے والی سینئر ایڈوکیٹ نتیا راما کرشنن کی معاونت ایڈوکیٹ صارم نوید، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ استوتی رائے، ایڈوکیٹ ذیشان،ایڈوکیٹ مجاہد احمد و دیگر نے کی۔
واضح رہے کہ گجرات کے ضلع بھڑوچ کے مضافات میں واقع آمود نامی مقام پر جبراً تبدیلی مذہب کی شکایت ملنے پر آمود پولس اسٹیشن نے پندرہ لوگوں کے خلاف گجرات تبدیلی مذہب قانون(گجرات فریڈم آف ریلجن ایکٹ 2003/ کی دفعات4,5,4G/، تعزیرات ہند کی دفعات120(B),153(B)(C),506,(2),15,3A(1),295(C),466,468,471، شیڈول کاسٹ اینڈ شیڈول ٹرائب پروینشن آف ایٹروسٹی ایکٹ کی دفعہ 3(2),5-A,3(2)(5) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دفعہ 84(C)کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا اور ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے: مرمو

ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے: مرمو

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے تپ دق (ٹی بی) کو قومی اور عالمی چیلنج قرار دیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے اتوار کو ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں محترمہ مرمو نے کہاکہ "ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر میں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے زیراہتمام قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے ذریعے لوگوں کی شرکت کے ذریعے عوامی بیداری بڑھانے کے لیے چلائی جا رہی قومی مہم کی تعریف کرتی ہوں۔

...مزید دیکھیں
یوم شہدا پر وزیر اعظم نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کیا

یوم شہدا پر وزیر اعظم نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم شہدا کے موقع پر عظیم مجاہد آزادی بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری قوم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا، "آج ہماری قوم بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے آزادی اور انصاف کے لیے ان کی بے خوف جدوجہد ہم سب کو متاثر کرتی ہے
خیال رہے کہ برطانوی حکومت نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو 23 مارچ 1931 کو لاہور جیل میں پھانسی دی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان میں تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری کی بے پناہ صلاحیت  موجود ہے:  اوم برلا

ہندوستان میں تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود انحصاری کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے: اوم برلا

آگرہ/نئی دہلی؛ 23 مارچ، (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج تمام اسٹیک ہولڈرز - کسانوں، صنعت کاروں، سائنس دانوں اور صنعت کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کو تیل کے بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل بنانے اور اس شعبے میں آگے بڑھنے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کے ساتھ اکٹھے ہوں۔

...مزید دیکھیں
وقف بل آئین پر حملہ : کانگریس

وقف بل آئین پر حملہ : کانگریس

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ وقف بل کے ذریعے مودی حکومت نے آئین پر ایک اور جان بوجھ کر حملہ کیا ہے اور کہا کہ اس کے ذریعے ملک کے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہاں جاری ایک بیان میں کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت کا مقصد کثیر مذہبی سماج کی سماجی ہم آہنگی کو توڑ کر اور اقلیتی برادری کی روایات اور اداروں کو بدنام کرکے انتخابی فائدے کے لیے پولرائزیشن کی صورتحال پیدا کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم: اجیت پوار

پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم: اجیت پوار

ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ اجیت پوار نے یکم اپریل سے پیاز پر 20 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے مسٹر پوار نے اتوار کو جاری اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے جس سے مہاراشٹر کے پیاز کے کسانوں کو بڑی راحت ملے گی۔

...مزید دیکھیں
دہلی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے، بجٹ اجلاس میں مالیاتی اور پالیسی امور پر بحث کی جائے گی

دہلی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے، بجٹ اجلاس میں مالیاتی اور پالیسی امور پر بحث کی جائے گی

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) دہلی اسمبلی کا آٹھواں بجٹ اجلاس پیر کو صبح 11:00 بجے پرانے سکریٹریٹ میں واقع ودھان سبھا کی عمارت میں شروع ہوگا ودھان سبھا کے اسپیکر وجیندر گپتا نے کہا کہ یہ سیشن آنے والے مالی سال کے لیے مالیاتی پالیسیوں اور ترقیاتی روڈ میپ کا تعین کرنے کے لیے بہت اہم ہے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ یہ سیشن 24 سے 28 مارچ 2025 تک چلے گا، ضرورت پڑنے پر اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 30.5 کروڑ ڈالر بڑھ کر 654.3 ارب ڈالر پر

زرمبادلہ کے ذخائر 30.5 کروڑ ڈالر بڑھ کر 654.3 ارب ڈالر پر

ممبئی، 23 مارچ (یو این آئی) سونے کے ذخائر، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر میں اضافے کی وجہ سے 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 30.5 کروڑ ڈالر بڑھ کر 654.3 ارب ڈالر پر پہنچ گئےجبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15.3 ارب ڈالر کے ریکارڈ اضافے کے ساتھ 653.9 ارب ڈالر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں

نیپال اور چین کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیملسینا کا بیجنگ دورہ

23 Mar 2025 | 9:46 PM

کھٹمنڈو/بیجنگ، 23 مارچ (یو این آئی) نیپال کی قومی اسمبلی کے اسپیکر گنیش پرساد تیملسینا نے پیر کو چین کے دہائیوں پرانے دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے بیجنگ میں ملاقات کی جس کا مقصد نیپال اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینس کو چار وکٹوں سے دی شکست

23 Mar 2025 | 11:21 PM

چنئی، 23 مارچ (یو این آئی) نور احمد (چار وکٹ) اور خلیل احمد (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد کپتان رتو راج گائیکواڑ (53) اور رچن رویندر (ناٹ آؤٹ 59) کی بہترین نصف سنچری والی اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے تیسرے میچ میں پانچ گیندیں باقی رہتے ممبئی انڈینس کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔

یوگیش دیش مکھ لوک آیکت کے انچارج ڈائریکٹر جنرل ہوں گے، جے دیپ کو بھیجا گیا ایس سی آر بی

23 Mar 2025 | 11:45 PM

بھوپال، 23 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش حکومت نے آج رات انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسران کے تبادلے کرتے ہوئے لوک آیکت انچارج ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جے دیپ پرساد کو پولیس ہیڈ کوارٹر بھوپال میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) ایس سی آر بی کے عہدے پر تعینات کر دیا۔