NationalPosted at: Feb 18 2025 7:14PM یواے ای میں ریلائنس کا کیمپا برانڈ لانچ ہوا، اگتھیا گروپ کے ساتھ پارٹنر شپ

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) صنعت کار مکیش امبانی کی سرکردہ کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ذیلی یونٹ ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ (آر سی پی ایل) نے اپنے مشہور کیمپا برانڈ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں لانچ کردیا ہے کمپنی نے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا اس لانچ کا اعلان دبئی میں منعقدہ دنیا کے سب سے فوڈ اینڈ بیوریج سورسنگ ایونٹ، گلفوڈ میں کی گئی۔ ریلائنس نے اس پہل کے لیے یواے ای کی معروف فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی اگتھیا گروپ کے ساتھ پارٹنر شپ کی ہے۔
آرسی پی ایل کے سی ای او کیتن مودی نے کہا، ’’ہم 50 سال پرانے ہندوستانی برانڈ کو یواے ای کے بازار میں لاکر بہت پرجوش ہیں۔ اس شعبے میں تیزی سے ترقی کے امکانات ہیں اور ہم طویل مدتی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ کیمپا صرف ایک سافٹ ڈرنک نہیں ہے بلکہ ہندوستان کے ورثے اور ذائقے کی علامت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یواے ای کے صارفین اس کا تازہ ذائقہ پسند آئے گا۔
شراکت پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایلن اسمتھ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اگتھیا گروپ نے کہا، "ریلائنس کے ساتھ مل کر کیمپا کولا کو یواے ای میں لانا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ یہ برانڈ کا ہندوستانی ڈائسپورا کمیونٹی کے ساتھ گہرا جذباتی تعلق ہے اور یہ مقامی صارفین کو بھی پسند آئے گا۔ ہمارا مضبوط ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اس مشہور برانڈ کو نئی نسل تک لے جانے میں مدد کرے گا۔
کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر کیمپا کولا، کیمپا لیمن، کیمپا اورنج اور کولا زیرو کو لانچ کیا جائے گا۔
یواین آئی۔الف الف