Tuesday, Mar 25 2025 | Time 23:55 Hrs(IST)
National

ہندوستان اور قطر کے درمیان اسٹریٹجک ساجھیداری قائم، تجارت دوگنی ہو جائے گی

ہندوستان اور قطر کے درمیان اسٹریٹجک  ساجھیداری قائم، تجارت دوگنی ہو جائے گی

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور قطر نے آج اپنے دوطرفہ تعلقات کو 'اسٹریٹجک پارٹنرشپ' کی سطح پر اپ گریڈ کیا اور باہمی تجارت کو پانچ برسوں میں دوگنا کرنے، ہندوستان میں قطر سرمایہ کاری مرکز کھولنے اور ہندوستان اور قطر کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت شروع کرنے کا اعلان کیا وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں ہونے والی دو طرفہ چوٹی کانفرنس میں یہ فیصلے کئےگئے۔ دونوں ممالک نے حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع اور افغانستان کے مسئلے سمیت عالمی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی۔ امیر قطر کے سرکاری دورے کے دوران دو معاہدوں اور پانچ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں سے ایک دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانے اور دوسرا دوہرے ٹیکس سے بچنے کے حوالے سے ہے۔
وزارت خارجہ میں سکریٹری (قونصلر، پاسپورٹ، ویزا اور سمندر پار ہندوستانی امور) ارون کمار چٹرجی نے میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک ساجھیداری میں توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور سیکورٹی کے شعبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے انفراسٹرکچر، بندرگاہوں، جہاز سازی، فوڈ پارکس، قابل تجدید توانائی، روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے آخری بار مارچ 2015 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ جب وزیر اعظم مودی نے فروری 2024 میں اپنا دوسرا دورہ کیا تو انہوں نے قطر کے امیر کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔ قطر کے امیر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آیا ہے جس میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینئر حکام اور کاروباری رہنما شامل ہیں۔
قطر کے امیر کا آج صبح راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ایک رسمی استقبال کیا گیا۔قطر کے امیر آج شام در جمہوریہ سے ملاقات کریں گے اور وفد کے ہمراہ امیر کے اعزاز میں صدر ضیافت بھی دیں گی ۔ حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی اور امیر قطر کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے تاریخی تجارتی تعلقات، عوام سے عوام کے گہرے تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو یاد کیا۔
مسٹر چٹرجی نے کہا کہ اپنے دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانے کی کوشش میں ہندوستان اور قطر نے آج اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی دونوں رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی بات چیت کے اہم موضوعات میں شامل تھے۔ آج ہندوستان اور قطر کے درمیان سالانہ تجارت تقریباً 14 بلین ڈالر ہے۔ دونوں فریقوں نے اگلے 5 برسوں میں اسے دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے قطر بھی ایک اہم پارٹنر ہے۔ قطر کے خودمختار دولت فنڈ، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے پاس اس وقت ہندوستان میں تقریباً 1.5 بلین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے آج کئی ایسے شعبوں کی نشاندہی کی ہے جن میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی ہندوستان میں سرمایہ کاری بڑھا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے اس دورے پر قطر کے اعلیٰ کاروباری رہنماؤں کے ایک بڑے وفد کو لانے پر امیر قطر کی ستائش کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ آج ہندوستان اور قطر کے وزرائے صنعت و تجارت کی شریک صدارت میں ایک مشترکہ بزنس فورم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ صنعت کاروں، کمپنیوں اور اداروں نے بہت مفید بات چیت کی۔
مسٹر چٹرجی نے کہا کہ ہندوستان اور قطر کے درمیان توانائی کے میدان میں بہت ہی متحرک ساجھیداری ہے۔ قطر ہندوستان کے لیے توانائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے آج کہا کہ فروری 2024 میں قطر انرجی اور پیٹرونیٹ ایل این جی لمیٹڈ نے 2028 سے شروع ہونے والے 20 برسوں کے لیے قطر سے ہندوستان کو سالانہ 7.5 ملین میٹرک ٹن ایل این جی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی سرمایہ کاری کو تلاش کرنے سمیت توانائی کی ساجھیداری کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور قطر کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات تاریخی تجارت اور عوام سے عوام کے تعلقات پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم نے قطر میں مقیم بڑی ہندوستانی برادری کی حمایت کے لیے امیر قطر کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر کووڈ۔ 19 وبائی مرض کے دوران ہندوستانیوں کی مدد کے لئے شکریہ ادا کیا۔
ایک سوال کے جواب میں، مسٹر چٹرجی نے کہا "ہم فی الحال ہندوستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ جہاں تک قطر کا تعلق ہے، دونوں فریق مستقبل میں دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کے امکانات تلاش کر رہے ہیں اور آج کی بات چیت میں اس موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جہاں تک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے کا تعلق ہے، یہ درحقیقت دو طرفہ تعلقات کی موجودہ حالت کو اسٹریٹجک سطح تک بلند کرتا ہے۔ ہم جس چیز کو دیکھ رہے ہیں وہ تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنا ہے۔
عالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مسٹر چٹرجی نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات کی اور قدرتی طور پر مغربی ایشیا کی صورتحال اور وہاں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں فریقین نے اسرائیل اور حماس کے معاملے پر اپنے باہمی موقف کا تبادلہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھا اور ان کی تعریف کی۔
قطر کی جیلوں میں بند ہندوستانیوں کی حالت کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر چٹرجی نے کہا 'ہمارے کچھ لوگ جیل میں ہیں، اس وقت ان کی تعداد 600 کے قریب ہے۔ وقتاً فوقتاً قطری قیادت نے انہیں معاف کیا اور اپنی شرائط سے رہائی دلائی۔ 2024 میں تقریباً 85 ہندوستانیوں کو معاف کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس قیدیوں کی سزا کی منتقلی کا معاہدہ ہے جو ابھی تک قطری فریق کی منظوری کا منتظر ہے۔
ہندوستانی بحریہ کے سابق افسروں کی رہائی کے بارے میں مسٹر چٹرجی نے کہا "بحریہ کے سابق افسر کے بارے میں جو اب بھی قطر کی جیل میں ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان کا مقدمہ قطر کی مقامی عدالتوں میں ابھی بھی زیر التوا ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستانی شہریوں کی سلامتی اور بہبود کے لیے قطر کے امیر اور ان کی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
پارلیمنٹ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ترمیمی بل کو منظوری دے دی

پارلیمنٹ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ترمیمی بل کو منظوری دے دی

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) راجیہ سبھا نے منگل کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ترمیمی) بل 2024 کو اپوزیشن کی ترامیم کو خارج کرتے ہوئے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا، اس طرح اسے پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی لوک سبھا پہلے ہی اس بل کو پاس کر چکی ہے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کی طرف سے مرکزیت کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ووٹر شناختی کارڈ کی نقل پر بحث کا نوٹس مسترد

ووٹر شناختی کارڈ کی نقل پر بحث کا نوٹس مسترد

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے ضابطہ کے تحت موصول ہونے والے آٹھ نوٹسوں کو منظور کرنے سے آج انکار کر دیا ایوان کو کل صبح نوٹس موصول ہونے کے بعد ایوان کو اطلاع دی گئیرول 267 جس میں ترنمول کانگریس کے چھ اراکین نے ووٹر شناختی کارڈ کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا ان اراکین میں مسٹر سکھیندو شیکھر رائے، ساکیت گوکھلے، موسم بے نظیر نور، ڈولا سین، ندیم الحق اور سشمیتا دیو شامل ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی اقلیتی مورچہ نے غریب مسلمانوں میں 'سوغات مودی' کٹس تقسیم کی

بی جے پی اقلیتی مورچہ نے غریب مسلمانوں میں 'سوغات مودی' کٹس تقسیم کی

نئی دہلی، 25 مار۴چ (یو این آئی) دہلی، بی جے پی اقلیتی مورچہ نے غریب مسلمانوں میں 'سوغات مودی' کٹس تقسیم کیں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا ہے کہ "وزیراعظم نریندر مودی ہر تہوار کی تقریبات میں اور سب کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور سب کا ساتھ سب کا وکاس میں یقین رکھتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
انجینئر رشید کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

انجینئر رشید کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے انجینئر رشید شیخ کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست پر منگل کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا جسٹس چندر دھاری سنگھ اور جسٹس انوپ جے رام بھمبھانی کی بنچ نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد تفصیلی حکم جاری کیا جائے گا بنچ نے کچھ شرائط پر تبادلہ خیال کیا جو ایک رکن پارلیمنٹ کو لوک سبھا کے جاری اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے عائد کی جا سکتی ہیں۔

...مزید دیکھیں
ریکھا گپتا حکومت کا پہلا بجٹ، ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کی تجویز

ریکھا گپتا حکومت کا پہلا بجٹ، ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کی تجویز

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو مرکز کے زیر انتظام دہلی کی اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں موجودہ مالیاتی بجٹ سے 31.5 فیصد زیادہ اخراجات کی تجویز ہے مسز گپتا کے پاس محکمہ خزانہ کی بھی ذمہ داری ہے بجٹ اجلاس کے دوسرے دن پیش کیے گئے بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 28,000 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
منریگا پر پارلیمنٹ ہاؤس میں راہل-پرینکا کا احتجاج

منریگا پر پارلیمنٹ ہاؤس میں راہل-پرینکا کا احتجاج

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا اور کیرالہ کے دیگر ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو منریگا سے متعلق مختلف مطالبات کو لے کر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا احتجاج کرنے والے ارکان اسمبلی نے کہا کہ منریگا کے قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور مزدوروں کو اس کے مطابق اجرت نہیں مل رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ریکھا گپتا نے بے بنیاد بجٹ پیش کیا: آتشی

ریکھا گپتا نے بے بنیاد بجٹ پیش کیا: آتشی

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے منگل کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے پیش کردہ بجٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیم، صحت اور صفائی کے نظام کو تباہ کر دے گا آج بجٹ پر اپنے ردعمل میں محترمہ آتشی نے کہا کہ 1 لاکھ کروڑ روپے کے نام نہاد بجٹ کی کسی بھی معاشی تجزیہ میں کوئی بنیاد نہیں ہے  بجٹ کو دیکھ کر یہ واضح ہو گیا کہ بی جے پی نے بجٹ سے پہلے اقتصادی سروے کیوں پیش نہیں کیا۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگس نے سنسنی خیز مقابلے میں گجرات ٹائٹنس کو 11 رنوں سے ہرا یا

25 Mar 2025 | 11:30 PM

احمد آباد، 25 مارچ (یو این آئی) کپتان شریئس ایر (ناٹ آؤٹ 97)، ششانک سنگھ (44 ناٹ آؤٹ) اور پریانش آریہ (47) کی شاندار اننگز کے بعد آخری اوورز میں گیند بازی کے شاندار مظاہرے کی بدولت پنجاب کنگس (پی بی کے ایس) نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے پانچویں میچ میں گجرات ٹائٹنس (جے ٹی) کو 11 رنوں سے شکست دے دی۔

شرائن بورڈ چیترا نوراتری کے یاتریوں کے استقبال کے لئے تیار

25 Mar 2025 | 9:39 PM

جموں، 25 مارچ (یو این آئی) شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) 30 مارچ سے شروع ہونے والے ایک ہفتے پر محیط چیترا نوراتری کے دوران اضافی سہولیات اور نئے انفراسٹرکچر کے ساتھ یاتریوں کے استقبال اور ان کی سہولت کے لیے تیار ہے۔