Monday, Mar 9 2026 | Time 06:06 Hrs(IST)
National

تاریخ میں آج کا دن

(کل کی اشاعت کے لئے )
نئی دہلی، 17 مارچ ( یو این آئی ) ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 18 مارچ کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:-
1801 - ہندوستان میں پہلی آرڈیننس فیکٹری قائم ہوئی
1910 - مجاہد آزادی گوپال کرشن گوکھلے نے مفت اور لازمی پرائمری تعلیم کی فراہمی کے لیے برطانوی قانون ساز کونسل کے سامنے ایک تجویز پیش کی
1920 - یونان نے گریگورین کیلنڈر کا استعمال شروع کیا
1922 - مہاتما گاندھی کو سیول نافرمانی کی تحریک کے بعد بغاوت کے مقدمے میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی
1938 – بالی ووڈ اداکار ششی کپور کی پیدائش ہوئی
1940 - اطالوی آمر بینیٹو مسولینی نے انگلینڈ اور فرانس کے خلاف جرمنی کی حمایت کی
1944 - نیتا جی سبھاش چندر بوس کی قیادت میں آزاد ہند فوج برما کی سرحد عبور کر کے ہندوستان میں داخل ہوئی
1965 - سوویت خلاباز الیکسی لیونوف نے پہلی خلائی واک کی
1966 - جنرل سہارتو نے انڈونیشیا میں حکومت بنائی
1971 - پیرو میں لینڈ سلائیڈنگ سے 200 افراد ہلاک ہوئے
1972 - نئی دہلی میں پہلے عالمی کتاب میلے کا افتتاح ہوا
1978 - پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کا فیصلہ کیا گیا
1997 - ترکی میں روسی طیارہ گرنے سے 50 افراد ہلاک ہوئے
2006 - اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کونسل کے قیام کی تجویز کو منظوری دی
2007 - شمالی کوریا نے اپنا جوہری پروگرام بند کرنے کے لئے کام شروع کیا
2007 - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کا انتقال ہوا
2008 - ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رتن ٹاٹا کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کھڑگپور میں ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
2008- بھارتی انٹرپرائزز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سنیل بھارتی متل، امریکہ کی باوقار کاروباری اکیڈمی میں شامل ہونے والے پہلے ہندوستانی بن گئے
2014 - روس اور کریمیا کی پارلیمانوں نے الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے
2015 - مسلح افراد نے تیونس کے باردو نیشنل میوزیم پر حملہ کیا، جس میں 23 افراد ہلاک اور کم از کم 50 زخمی ہوگئے ۔

یو این آئی ۔
ع خ۔
خاص خبریں
تاریخ رقم: ہندوستان تیسری بار ٹی 20 ورلڈ چیمپئن، فائنل میں نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست

تاریخ رقم: ہندوستان تیسری بار ٹی 20 ورلڈ چیمپئن، فائنل میں نیوزی لینڈ کو عبرتناک شکست

احمد آباد، 8 مارچ ( یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی ٹیم نہ کر سکی نیوزی لینڈ کو ایک یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ہندوستان تین ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے اس کے ساتھ ہی، ہندوستان اپنا خطاب کامیابی سے بچانے والا بھی پہلا ملک بن گیا ہے ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن اور ایشان کشن کی تکڑی نے نیوزی لینڈ کے بولرز کو بے بس کر دیا۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر مبارکباد دی، ہندوستان کی ترقی میں 'ناری شکتی' کے کردار کی ستائش کی

وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن پر مبارکباد دی، ہندوستان کی ترقی میں 'ناری شکتی' کے کردار کی ستائش کی

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی ناری شکتی کی قوت، عزم اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہےوزیراعظم نے ملک بھر کی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے ہندوستان کی ترقی کی تشکیل میں ان کے بڑھتے ہوئے کردار کی ستائش کی انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں خواتین عزم، تخلیقی صلاحیت اور بے مثال جوش کے ساتھ تعاون دے رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
امیروں اور غریبوں کے لیے مفت سرکاری سہولیات میں ایمانداری ضروری ہے: راہل

امیروں اور غریبوں کے لیے مفت سرکاری سہولیات میں ایمانداری ضروری ہے: راہل

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ غریبوں اور امیروں کو ملنے والی مفت سرکاری سہولیات کے خلاف نہیں ہیں، لیکن اس بارے میں غور کرتے وقت ایمانداری بہت ضروری ہے راہل گاندھی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ غریبوں کو دی جانے والی سرکاری سہولیات کا مذاق اڑایا جاتا ہے جبکہ امیر لوگوں کو دی جانے والی سہولیات کو 'اعزاز' قرار دیا جاتا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایران کے خلاف جنگ، کیا یہ مذہبی جنگ ہے؟

ایران کے خلاف جنگ، کیا یہ مذہبی جنگ ہے؟

خصوصی مضمون: اسد مرزا
ایران کے خلاف شروع کی جانے والی امریکی اور اسرائیل جنگ کو دونوں ملکوں کے رہنما ایران کے ساتھ جاری تنازعہ کو بنیادی طور پر گھریلو متحرک بناکر اس کو تہذیبی جنگ اور اسٹریٹجک بیانیہ کی تعمیر کے لیے مذہبی جنگ کے طور پر بیان کررہے ہیں امریکہ اسرائیل کی قیادت میں ایران کے خلاف جنگ کو بنیادی طور پر ایک ایسی جنگ کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے جس کا مقصد مغربی ایشیا کے اسلامی ملک ایران کو کمزورکرنا ہے کیونکہ وہ خطے میں امریکی بالادستی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

...مزید دیکھیں
خواتین کے ساتھ برابری سے ہی حقیقی ترقی ممکن : کھرگے

خواتین کے ساتھ برابری سے ہی حقیقی ترقی ممکن : کھرگے

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ صرف اسی صورت میں صحیح معنوں میں ترقی کرتا ہے جب خواتین کو برابری کا سچا، صحیح اور حقیقی حق حاصل ہو مسٹر کھرگے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں صنفی مساوات اور خواتین کے مساوی حقوق کے حوالے سے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ "آپ کا جنم دکھ سہنے کے لیے نہیں ہوا، بلکہ آپ کی پیدائش بلندیوں اور ترقی کے لیے ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ ایران پر مزید سخت حملے کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

امریکہ ایران پر مزید سخت حملے کرے گا: ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن، 08 مارچ (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران پر "بہت سخت" حملے کرے گا اور ممکنہ طور پر نئے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کو آج بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

...مزید دیکھیں
سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کہا جاتا ہے کہ ’منزل وہ پاتا ہے جن کے خوابوں میں جان ہوتی ہے، پروں سے کچھ نہیں ہوتا حوصلوں سے اڑان ہوتی ہے‘ اس محاورے کو ضلع غازی پور کے علاقہ کمساربار کی بیٹی سائمہ سراج خان نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کر کے سچ ثابت کر دیا ہے سائمہ کے والد سراج احمد خان ایک کامیاب بزنس مین اور بلڈر ہیں۔

...مزید دیکھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی تاریخی جیت پر رائے پور میں جشن، وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی

08 Mar 2026 | 11:49 PM

رائے پور، 08 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے ہرا کر تیسری بار خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی جیت کے بعد ملک بھر کی طرح چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں بھی زبردست جوش و خروش اور جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا۔.

سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

سائمہ خان نے دوسری بار یو پی ایس سی امتحان پاس کر کے تاریخ رقم کر دی

08 Mar 2026 | 7:35 PM

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) کہا جاتا ہے کہ ’منزل وہ پاتا ہے جن کے خوابوں میں جان ہوتی ہے، پروں سے کچھ نہیں ہوتا حوصلوں سے اڑان ہوتی ہے۔‘ اس محاورے کو ضلع غازی پور کے علاقہ کمساربار کی بیٹی سائمہ سراج خان نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کر کے سچ ثابت کر دیا ہے۔ .

...مزید دیکھیں