NationalPosted at: Mar 18 2025 9:27PM ہندوستان ہالینڈ کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو بڑھانے کے لئے تیار: راجناتھ

نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ ہندوستان ہالینڈ کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لئے تیارہے۔
مسٹر سنگھ نے منگل کو یہاں ہالینڈ کے وزیر دفاع روبن بریکل مینس کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ بات کہی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا، "نئی دہلی میں نیدرلینڈ کے نوجوان اور وزیر دفاع روبن برکلمینس سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ہم نے ہندوستان-ہالینڈ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ہم اپنی دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور بڑھانے کے منتظر ہیں۔ ہماری بات چیت کے شعبوں میں دفاع، سائبر سیکورٹی ، انڈو پیسفک اور اے آئی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیاں شامل تھیں ۔"
دریں اثنا، وزارت دفاع نے کہا کہ دونوں وزرائے دفاع نے دفاع، سیکورٹی، معلومات کے تبادلے، ہند-بحرالکاہل اور نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراء نے جہاز سازی، آلات اور خلائی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے تحت دونوں ممالک کی مہارت، ٹیکنالوجی اور معیار ایک دوسرے کی تکمیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ دفاعی ٹیکنالوجی کے تحقیقی اداروں اور تنظیموں کو جوڑنے کے علاوہ آرٹیفیشل انٹلی جنس اور متعلقہ ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یو این آئی۔ م ع ۔1745