Monday, Apr 21 2025 | Time 19:12 Hrs(IST)
National

ہندوستان-یورپی یونین سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے

ہندوستان-یورپی یونین سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) ہندوستان اور یوروپی یونین نے سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون کو بڑھا کر جامع ترقی اور عالمی بہبود کو یقینی بنانے کے اقدامات پر آج تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات چیت جمعہ کو یہاں منعقد ہونے والے چوتھے ہندوستان-یورپی یونین میری ٹائم سیکورٹی ڈائیلاگ میں ہوئی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کے امور) محترمہ مونیوئی سایاوی اور یورپی یونین کے وفد کی قیادت میکج اسٹیڈزیک، ڈائریکٹر برائے سلامتی اور دفاعی پالیسی، یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس نے کی۔
دونوں فریقوں نے جامع ترقی اور عالمی بہبود کے لیے ایک محفوظ سمندری ماحول کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر اتفاق کیا۔ انہوں نے میری ٹائم ڈومین میں جاری تعاون کے اقدامات اور جامع میری ٹائم سیکورٹی کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی میکانزم کو مضبوط بنانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انسداد غیر قانونی میری ٹائم سرگرمیوں (آئی ایم اے)، اہم بحری ڈھانچے کے تحفظ، علاقائی صلاحیت کی ترقی اور صلاحیت سازی کی سرگرمیوں جیسے شعبوں میں اپنی مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
انتظامی خدمات میں اصلاحات ضروری، افسران کے کام پر سب کی نظر  ہوتی ہے: مودی

انتظامی خدمات میں اصلاحات ضروری، افسران کے کام پر سب کی نظر ہوتی ہے: مودی

نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) انتظامی خدمات میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی امنگوں اور اعلیٰ مقاصد کو پورا کرنے میں ایڈمنسٹریٹیو افسران کا بہت بڑا کردار اور بہت بڑی ذمہ داری ہے اور سب کی نظریں افسران پر ہوتی ہیں مسٹر مودی نے 17ویں پبلک سروس ڈے کے موقع پر یہاں ملک بھر سے جمع ہوئے ایڈمنسٹریٹیو افسران سے خطاب کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں فوری طور پر صدر راج نافذ کرنے کی  اپیل مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں فوری طور پر صدر راج نافذ کرنے کی اپیل مسترد کر دی

نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مرشد آباد میں وقف (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ طور پر شروع ہونے والے فرقہ وارانہ اور سیاسی تشدد کے پیش نظر مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے اور نیم فوجی دستوں کی فوری تعیناتی کی درخواست پر کوئی فوری ہدایت دینے سے آج انکار کردیا جسٹس بی آر گوئی اور آگسٹین جارج مسیح پر مشتمل بنچ کے سامنے اس معاملے کی فوری سماعت کے لئے اسے لسٹ کیا گیا تھا۔

...مزید دیکھیں
پوپ فرانسس کے انتقال پر وزیر اعظم  مودی کا اظہارتعزیت

پوپ فرانسس کے انتقال پر وزیر اعظم مودی کا اظہارتعزیت

نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے قابل احترام پوپ فرانسس کے انتقال پر آج تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے انہیں ہمدردی ، انکساری اور روحانی ہمت کی کرن قرار دیا انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:’’قابل احترام پوپ فرانسس کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ۔

...مزید دیکھیں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس چار روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس چار روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے

نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنی اہلیہ، امریکی خاتونِ ثانی اوشا وینس اور اپنے تین بچوں کے ساتھ آج صبح ہندوستان پہنچے امریکی نائب صدر اور خاتون ثانی کا پالم ہوائی اڈے پر ریلوے اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے استقبال کیا امریکی نائب صدر کا پالم ایئرپورٹ رسمی استقبال کیا گیا محترمہ اوشا وینس ایک لمبے سرخ لباس میں ملبوس تھیں اور ایک سفید کوٹ ان کے کندھوں پر تھا، جبکہ ان کے تین بچے - ایوان، وویک اور میرابیل ہندوستانی لباس پہنے ہوئے تھے - جن میں دو بیٹے کرتہ پائجامہ اور بیٹی لہنگا چولی میں ملبوس تھے ۔

...مزید دیکھیں
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا 88 برس کی عمر میں انتقال

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا 88 برس کی عمر میں انتقال

روم، 21 اپریل (یو این آئی) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ویٹی کن سٹی نے پوپ فرانسس کے انتقال کی تصدیق کردی ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ویٹی کن نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پوپ فرانسس ایسٹر سنڈے کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں شرکت کے ایک دن بعد پیر کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

...مزید دیکھیں
وقف  ترمیمی ایکٹ  ملک کا قانون ہے ، کسی مذہب کا قانون نہیں : نقوی

وقف ترمیمی ایکٹ ملک کا قانون ہے ، کسی مذہب کا قانون نہیں : نقوی

نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ "آئینی قانون کی فرقہ وارانہ لنچنگ" کی بے لگام سازش ملک اور مذہب دونوں کے لیے خطرناک ہے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری مظاہروں پر آج نئی دہلی میں  صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا "فرقہ وارانہ پھیلانے والے مجرم، دھوکے باز، متعصب دستے کو کنارے لگانا ہوگا، جس جو تصوراتی کنفیوژن کے ذریعے ملک کے خلاف سازش رچ رہے ہیں ہے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں صورتحال واقعی تشویشناک، متاثرین کی مدد اولین ترجیح: عمر عبداللہ

رام بن میں صورتحال واقعی تشویشناک، متاثرین کی مدد اولین ترجیح: عمر عبداللہ

سری نگر،21اپریل(یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو رام بن ضلع میں تیز بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ کے اطراف کے علاقوں میں حالات کافی خراب ہیں عمر عبداللہ نے سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’رام بن سے جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں، خاص طور پر جموں-سری نگر قومی شاہراہ کے آس پاس  انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شاہراہ کی بحالی اور متاثرہ رہائشی علاقوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جماعت اسلامی ہند کی مجلس نمائندگان نے وقف قانون کی منسوخی کامطالبہ کیا

جماعت اسلامی ہند کی مجلس نمائندگان نے وقف قانون کی منسوخی کامطالبہ کیا

21 Apr 2025 | 7:12 PM

نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی)امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی کی صدارت میں جماعت اسلامی ہند کی مجلس نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر پیدا شدہ سنگین حالات کے تناظر میں کئی اہم قرار دادیں منظور کی گئیں جماعت اسلامی ہند وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو غیر آئینی، غیر منصفانہ اور امتیازی قانون قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ قانون حکومت کی جانب سے مقرر کردہ افسران کو وقف سے متعلق حساس تنازعات کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیتا ہے، جس سے حکومت خود فریق بن کر جج کا کردار بھی ادا کرنے لگ جاتی ہے۔ یہ قانون مسلمانوں کی صدیوں پرانی مذہبی جائیدادوں کو خطرے میں ڈالنے والا ہے۔ خاص طور پر وہ جائیدادیں جو تاریخی طور سے مسلمانوں کے استعمال میں رہی ہیں لیکن ان کا اندراج دستاویزات میں نہیں ہواہے۔ یہ قانون مذہبی اداروں کی خود مختاری اور آئین کے آرٹیکل 26 کی صریح خلاف ورزی ہے۔ جماعت اسلامی ہند اس قانون کی فوری منسوخی کا مطالبہ کرتی ہے اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قیادت میں جاری تحریک کی پرزور حمایت کرتی ہے۔

فلمسازبی آر چوپڑہ، خاندانی اور سماجی فلموں کے لئے مشہور تھے

فلمسازبی آر چوپڑہ، خاندانی اور سماجی فلموں کے لئے مشہور تھے

21 Apr 2025 | 2:51 PM

ممبئی، 21 اپریل (یو این آئی)بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایک دور ایسا بھی گذرا ہے جب بہترین ڈائریکشن اور زبردست اداکاری کی وجہ سے فلمیں بہت کامیاب ہو کرتی تھیں۔ اس بلیک اینڈ وائٹ دور میں کئی ایسے عظیم پروڈیوسر اور ہدایت کارموجود تھے جن کی بہترین ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں ہندی سنیما میں سنگ میل ثابت ہوئیں ایسے ہی ایک سادہ لوح شخص تھے، بلدیو راج چوپڑا ، جن کو بالی ووڈ بی آر چوپڑا کے نام سے یاد کرتا ہے ، جنہوں نے خاندان پر مبنی اور صاف ستھری کہانی والی فلموں سے معاشرے کی خدمت کی اور ہر دور میں سماج کو اپنی نئی فلم سے ایک نیا پیغام بھیجا۔

ریاست میں جلد ہوگی 2800 آیوش ڈاکٹروں کی بحالی: منگل

20 Apr 2025 | 9:50 PM

پٹنہ، 20 اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ ریاست میں جلد ہی 2800 آیوش ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں