NationalPosted at: Mar 22 2025 10:27PM جسٹس یشونت ورما کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
سپریم کورٹ نے ہفتہ کو اس سلسلے میں ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔
بیان میں کہا گیا ہے، "چیف جسٹس آف انڈیا (جسٹس سنجیو کھنہ) نے دہلی ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج جسٹس یشونت ورما کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔"
اس کمیٹی میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس شیل ناگو، ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جی ایس سندھاوالیا اور کرناٹک ہائی کورٹ کے جج انو شیورامن شامل ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے، "دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ فی الحال جسٹس یشونت ورما کو کوئی عدالتی کام نہ سونپیں۔
دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ، جسٹس یشونت ورما کا جواب اور دیگر دستاویزات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔
یواین آئی۔ م س