Saturday, Mar 14 2026 | Time 13:42 Hrs(IST)
National

وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اعلان

وقف ترمیمی بل کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اعلان

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) دہلی کے کامیاب مظاہرے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل کے خلاف کل ہند تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے یہ اطلاع آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان اور مجلس عمل کے کنوینر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے تمام مسلم تنظیموں، سول سوسائٹی موومینٹ، دلت، آدیباسی، او بی سی اور اقلیتی رہنماؤں کا بورڈ کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دیانہوں نے کہا کہ اللہ کی تائید و نصرت اور ان کے تعاون کے بغیردہلی کاعظیم الشان مظاہرہ ممکن نہیں تھا۔ ہم ان تمام اپوزیشن پارٹیوں اور ممبران پارلیمنٹ کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے نہ صرف اتنی بڑی تعداد میں شرکت کی بلکہ پوری قوت سے وقف ترمیمی بل 2024 کو یکسر مسترد کردیا۔
وقف ترمیمی بل 2024 پر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے بنائی گئی 31 ارکان پر مشتمل مجلس عمل نے فیصلہ کیا کہ بورڈ اس متنازعہ، امتیازی اور سخت نقصاندہ بل کے خلاف تمام دستوری، قانونی اور جمہوری راستے اختیار کرکے ایک ملک گیر تحریک چلائے گا۔ جس کے پہلے مرحلے کے طور پر پٹنہ میں ( 26 مارچ) اور وجے واڑہ میں ( 29 مارچ) کو ریاستی اسمبلی کے سامنے بڑے احتجاجی دھرنوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان دھرنوں میں بورڈ کی مرکزی قیادت، دینی و ملی جماعتوں کی مرکزی و ریاستی قیادت شرکت کرے گی۔ اسی طرح سول سوسائٹی کے رہنماء، دیگر اقلیتی طبقات کی سرکردہ شخصیات اور دلت، آدیباسی نیز او بی سی طبقات کے رہنماء بھی شریک ہوں گے۔ بورڈ کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور ممبران پارلیمنٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔گو کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنے ممبران کو وہپ جاری کرکے پارلیمنٹ کے تمام سیشنس میں ان کی شرکت لازمی قرار دی ہے، تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ کم ازکم جے پی سی کے اپوزیشن ممبران ان دونوں دھرنوں میں شریک ہوں۔ اس کے علاوہ پٹنہ کے دھرنے میں جے ڈی یو، آر جے ڈی، کانگریس اور لوک جن شکتی پارٹی کے ریاستی رہنماؤں بشمول چیف منسٹرکو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اسی طرح آندھرا پردیش کی حکمراں پارٹی ٹی ڈی پی، وائی ایس آر کانگریس، کانگریس پارٹی اور بائیں محاذ کی پارٹیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ان دونوں دھرنوں سے بی جے پی کی حلیف پارٹیوں کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یا تو وہ بل کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیں یا پھر مسلمانوں،اقلیتوں ،سول سوسائٹیزاور انصاف پسند شہریوں کی حمایت سے محروم ہوجائیں۔ ڈاکٹر الیاس کے مطابق مسلم پرسنل لا بورڈ نے ملک گیر تحریک کا ایک تفصیلی پروگرام بنایا ہے۔ جس کے تحت ملک کی ہر ریاست کی راجدھانی میں احتجاجی پروگرام آرگنائز کئے جائیں گے۔ حیدرآباد، ممبئی، کلکتہ، بنگلور، مالیر کوٹلہ( پنجاب) اور رانچی میں بڑے احتجاجی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ مسلسل دھرنوں اور ہیومن چین کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ اس درمیان کئی بار ایکس پر ٹیوٹر ہیش ٹیگ کمپین چلائی جائے گی۔ ہر بڑے شہر اور ضلعی ہیڈکوارٹرس پر مسلسل دھرنوں، کانفرنسوں کا اہتمام کیا جائے گا اور ڈی ایم اور کلکٹر کے ذریعے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دئے جائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں

امریکی فوج نے جزیرہ خارک پر ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی: ٹرمپ

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے جزیرہ خارک پر واقع فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

...مزید دیکھیں
سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

سید عطا حسنین نے بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا

پٹنہ، 14 مارچ (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین نے ہفتہ کو بہار کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔

...مزید دیکھیں
شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

موگا، 14 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو پنجاب کے ضلع موگا کے گاؤں کلی چاہلاں میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی کولکتہ ریلی براہ راست نشر ہوگی

لکھنؤ ، 14 مارچ (یو این آئی) کولکتہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہونے والی ایک بڑی ریلی ہفتہ کو براہ راست نشر کی جائے گی اور اسے اتر پردیش کے شہروں لکھنؤ ، وارانسی اور نوئیڈا میں بنگالی برادری کے ارکان دیکھیں گے اور سنیں گے ۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں سے فصل کی لاگت کے ساتھ مزید 50 فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت وعدہ نبھانا نہیں چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
سماج وادی پارٹی آسام میں الیکشن لڑنے کے لیے تیار

سماج وادی پارٹی آسام میں الیکشن لڑنے کے لیے تیار

لکھنؤ، 14 مارچ (یو این آئی) سماجوادی پارٹی اتر پردیش کی سیاست میں مضبوط گرفت بنانے کے بعد اب اپنے دائرۂ اثر کو بڑھاتے ہوئے شمال مشرقی ہندستان میں بھی سرگرم ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

دھرم شالہ میں نائب صدر کے دورے سے قبل پیرا گلائیڈنگ اور ڈرون اڑانے پر پابندی

دھرم شالہ، 14 مارچ (یو این آئی) نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کے ہفتہ کو دھرم شالہ سب ڈویژن کے دورے سے قبل انتظامیہ نے سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگڑا ضلع کے کئی حصوں میں پیرا گلائیڈنگ، ہوائی کھیلوں اور ڈرون چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

امریکی فوج نے جزیرہ خارک پر ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی: ٹرمپ

14 Mar 2026 | 12:41 PM

واشنگٹن، 14 مارچ (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے جزیرہ خارک پر واقع فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ یہ جزیرہ ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے اور ملک کی زیادہ تر خام تیل کی برآمدات یہیں سے سنبھالی جاتی ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ انہوں نے جزیرہ خارک کی آئل ریفائنریوں کو نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ ایران یا کوئی دوسرا فریق آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ اور آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اپنا فیصلہ بدل سکتے ہیں۔ ماہرین کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ.

حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

حکومت کسانوں سے کیا گیا وعدہ نبھانا نہیں چاہتی : راہل

14 Mar 2026 | 1:27 PM

نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت نے کسانوں سے فصل کی لاگت کے ساتھ مزید 50 فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ مودی حکومت وعدہ نبھانا نہیں چاہتی ہے۔ مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم'ایکس' پر ہفتہ کو لکھا کہ"لوک سبھا میں میں نے حکومت سے براہ راست سوال پوچھا تھا کہ 2021 میں کسانوں سے کیا گیا فصل کی لاگت کے ساتھ 50 فیصد قانونی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا وعدہ اب تک پورا کیوں نہیں ہوا۔ حکومت نے جواب دینے سے بچتے ہوئے صرف اپنی پرانی ایم ایس پی پالیسی .

ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’رفتار‘ 24 جولائی کو ہوگی ریلیز

14 Mar 2026 | 12:43 PM

ممبئی، 14 مارچ (یو این آئی) ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی فلم ’رفتار‘ 24 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ تعلیم کے شعبے میں پھیلے کمپٹیشن پر مبنی 'رفتار' آرزو، محبت اور لالچ کی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ آدتیہ نمبالکر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو 'کانپا فلم' کے بینر تلے پتر لیکھا نے پروڈیوس کیا ہے۔ .

شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

شاہ آج موگا میں 'بدلاؤ ریلی' سے خطاب کریں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

14 Mar 2026 | 1:30 PM

موگا، 14 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتہ کو پنجاب کے ضلع موگا کے گاؤں کلی چاہلاں میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ 'بدلاؤ ریلی' کے نام سے منعقدہ اس پروگرام کو اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سرحدی ریاست پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بڑی سیاسی مہم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مسٹر شاہ کے دوپہر کے بعد پروگرام کے مقام پر پہنچنے اور جلسہ عام سے خطاب کرنے کی امید ہے۔ ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹو اور پنجاب بی جے پی کی سینئر قیادت اس ریلی میں شرکت کرے گی۔ یہ ریلی پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کے درمیان کافی اہم مانی جا رہی ہے، جہاں بی جے .