Sunday, Apr 20 2025 | Time 21:24 Hrs(IST)
National

آئین اور دستور کے خلاف مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی جو روش چل رہی ہے، اس کی زد دوسرے لوگ بھی آئیں گے: مولانا فضل الرحیم مجددی

آئین اور دستور کے خلاف مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی جو روش چل رہی ہے، اس کی زد دوسرے لوگ بھی آئیں گے:  مولانا فضل الرحیم مجددی

نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی)وقف ترمیمی بل کے منفی اثرات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہاکہ آئین اور دستور کے خلاف مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی جو روش چل رہی ہے، یونفارم سول کوڈ کے ذریعہ آج مسلمانوں کو ان کے مذہب پر عمل کرنے سے روکا جا رہا ہے یا وقف بل کے ذریعہ مسلمانوں کے مذہبی مقامات اور مذہبی جائداد کو ہڑپنے کی جو کوشش ہو رہی ہے، یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ تمام ہندوستانیوں کا مسئلہ ہے۔
مسلم پرسنل لا بورڈ، بہوجن سماج اور سکھ پرسنل لاء کی طرف سے کولکاتا میں‘دستور اور شہری حقوق‘ کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہندوستان کے دستور پر، ہندوستان کے جمہوری اور سیکولر کردار پر یقین رکھتے ہیں، یاد رہے اگر ہم نے آج ان فاشسٹ طاقتوں کو ظلم و زیادتی اور دستور کی پامالی سے نہیں روکا تواگر آج مسلمانوں کا نمبر ہے کل دلتوں کا ہوگا، اس کے بعد آدیواسیوں کا، پھر سکھوں اور عیسائیوں کا اورپھر ایک ایک کرکے تمام لوگوں کا نمبر آئے گا،جب نازی مختلف گروہوں کو نشانہ بنا رہے تھے تو لوگ خاموش رہے اور جب آخر کار ان کا نمبر آیا تو ان کے حق میں بولنے والا کوئی نہیں تھا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ہندوستان کا مسلمان اس وقت تاریخ کے سب سے سنگین دور سے گزر رہا ہے، ہندوستانی مسلمان کے سامنے اپنی جان، مال، عزت و آبرو اور اپنے دین و ایمان کے تحفظ کا مسئلہ در پیش ہے، یکساں سول کوڈ اور وقف بل کے ذریعہ مسلمانوں کو ان کے مذہب اور مذہبی مقامات سے محروم کرنے اور ان کو ان کے دین و ایمان سے الگ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، آئین ہند کے آرٹیکل ۵۲ سے آرٹیکل ۰۳تک جو ملک کے تمام شہریوں کے لئے مذہبی اور تہذیبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اس کی کھلی مخالفت کی جارہی ہے، ملک کے آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ملک کے انصاف پسند شہری بھی اس ظلم اور آئین کی خلاف ورزی کے خلاف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہہم سب جانتے ہیں کہ اس وقت ملک کے اقتدار پر وہ فاشسٹ طاقتیں قابض ہو چکی ہیں جو جمہوریت اور سیکولرزم پر یقین نہیں رکھتی ہیں، ان کو ملک کی ترقی اور فلاح و بہود سے کوئی مطلب نہیں ہے، یہ طاقتیں ملک کے جمہوری کردار، سیکولر روایات، مذہبی آزادی اور مساوات و برابری کے تصور کو مانتی ہی نہیں ہیں، فرقہ پرستوں کو خوش کرنے اور اپنا اقتدار بچانے کے لئے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اقلیتوں، دلتوں اور کمزور طبقات کے آئینی و دستوری حقوق کو چھینا جا رہا ہے، ہجومی تشدد (Mob Lynching) کے ذریعہ مسلمانوں اور دلتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فرضی انکاؤنٹر اور بلڈوزر کے ذریعہ مسلمانوں،دلتوں اوردیگر کمزور طبقات کی جان و مال کو پامال کیا جا رہا ہے، تمام اقلیتیں، دلت، آدیواسی خصوصامسلمان تو آزادی کے بعد سے ہی ظلم وتفریق اور Discriminationکا شکار ہیں، کبھی مسلمانوں کے مذہب میں مداخلت کی کوشش کی گئی، کبھی فسادات کی پشت پناہی کرکے مسلمانوں کی جان و مال، عزت و آبرو کو پامال کیا گیا، مسلم نوجوانوں کو بلا کسی جرم کے سالہا سال جیل میں ڈال کر مسلمانوں کے مستقبل کو سنوارنے سے روکا گیا، اب تو مسلمانوں کی نماز،روزہ اور اذان پر ہنگامہ کرنا معمولی بات بن کے رہ گیا ہے، حکومت کے افراد اور سرکاری ملازمین بھی اعلانیہ مسلم مخالف بیانات اور اقدامات کی نہ صرف تائید کرتے ہیں بلکہ قانون کے رکھوالے خود قانون کا مزاق بناتے رہتے ہیں، اب تو عدالتوں میں بھی ایسے افراد پہنچا دیئے گئے ہیں جو مسلمانوں اور دلتوں کے معاملات میں جانبداری سے کام لیتے ہیں،اقلیتوں خاص کرمسلمانوں، دلتوں اور آدیواسیوں کے مقدمات میں عدالتوں کا رویہ بھی اب محل نظر بنتا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ آج اگر اتراکھنڈ کے یو سی سی سے دلتوں اور آدیواسیوں کو الگ رکھا گیا ہے، تو یقین مانیں جس دن وہ مسلمانوں کی شریعت کے خلاف یو سی سی کو نافذ کرنے میں کامیاب ہو گئے، تو زیادہ دن دور نہیں جب وہ آدیوسیوں اور دیگر لوگوں کے رسم و رواج اور تہذیب کو بھی ختم کریں گے، آپ نے بود ھ وہار گیا میں دیکھا کہ کتنی آسانی کے ساتھ بدھسٹوں کے مقدس مقام پر قبضہ کر لیا گیا ہے اور بدھسٹ احتجاج کر رہے ہیں مگر حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے، مسلمان وقف بل کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں لیکن حکومت پر کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے، آخر کیوں؟ کیوں کہ کہ ہم سب الگ الگ آواز اٹھا رہے ہیں، ہم ظلم کے خلاف متحد نہیں ہو پا رہے ہیں، ہم انصاف کے قیام کو یقینی نہیں بنا پا رہے ہیں،ہم دستور کی حفاظت کے لئے ایک مشترکہ آواز نہیں بن پا رہے ہیں، اگر ہم ظلم کے خلاف متحد نہیں ہوئے، ہم نے ان فاشسٹ طاقتوں کو دستور سے کھلواڑ کرنے سے نہیں روکا تو یقین مانیں آج ہم سے ہمارا وقف چھینا جا رہا ہے، کل دلتوں سے ریزرویشن چھینا جائے گا اور پرسوں سکھوں سے ان کی پہچان چھینی جائے گی، اس لئے ہم سب کو مل کر متحد ہو حکومت کی ظلم و زیادتی اور نا انصافی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنی ہوگی، اس کے لئے جہاں یہ ضروری ہے کہ ہم ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لیں اور ایک دوسرے کے مسئلہ کو اپنا مسئلہ سمجھیں، ظلم اگر دلتوں کے خلاف ہو تو مسلمان کی نیند اڑ جائے اور مسلمانوں کا حق چھینا جائے تو دلتوں کا چین کھو جائے، سکھوں کے خلاف ظالمانہ اقدام ہو تو مسلم اور دلت آگے بڑھ کر مقابلہ کریں، یہ ملک ہم سب کا ہے، ہم سب کو مل کر اس ملک کو سنوارنا ہے، یہ ملک تبھی ترقی کرے گا جب یہاں انصاف کا اورقانون کا راج قائم ہوگا۔
انہوں نے اپیل کی کہ ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم ہر ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے انشاء اللہ تعالی، دوسرا کام جو ہم سب کو کرنا ہے وہ ذہن سازی کا کام ہے، ہم سب کو اپنے اپنے حلقہ میں عوام کے شعور کو بیدار کرنا ہے، ان کو ملک کے حالات سے با خبر کرنا ہے، آئین کو لاحق خطرات سے آگاہ کرنا ہے، کیوں کہ حقوق اور آزادی اسی کے چھینے جاتے ہیں جو خواب غفلت میں بے خبر پڑا رہے، لہذا ہم سب کو ایک تو متحد ہو کر اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے آواز بلند کرنا ہے،دوسرے اپنے اپنے حلقہ میں عوام کے اندر بھی بیداری لانا ہے،اور نفرت اور باٹنے کی سیاست کامحبت اور اتحاد سے جواب دینا ہے۔
اس علمی و فکری نشست میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے ممتاز دانشور، ماہرین قانون، اور مختلف مکاتبِ فکر کے مفکرین شریک ہیں۔ جبکہ اس اہم اجلاس کے کنوینر جناب محمد ابوطالب رحمانی صاحب ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
ہندوستانی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں  فوجی مشقوں میں اپنی صلاحیتوں کا کریں گے مظاہرہ

ہندوستانی لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں فوجی مشقوں میں اپنی صلاحیتوں کا کریں گے مظاہرہ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ کے مگ 29 اور جیگوار لڑاکا طیارے کل سے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی باوقار فضائی جنگی مشق ڈیزرٹ فلیگ -10 میں اپنی مہارت اور حکمت عملی کا مظاہرہ کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حکومت ہمیں ہیرالڈ کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے: کھڑگے

حکومت ہمیں ہیرالڈ کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے: کھڑگے

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ نیشنل ہیرالڈ کیس جس میں حکومت کانگریس قیادت کو جھوٹے مقدمے درج کر کے پھنسا رہی ہے، وہی اخبار ہے جسے پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کی جدوجہد آزادی کے لیے شروع کیا تھا۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قدرتی آفت، تین ہلاک، 100 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، ریسکیو آپریشن ہنوز جاری

رام بن میں قدرتی آفت، تین ہلاک، 100 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، ریسکیو آپریشن ہنوز جاری

جموں،20اپریل(یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں شدید بارشوں، بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب جیسی صورتحال کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے مہلوکین میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کلبیر سنگھ نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ضلع رام بن کے بگنہ علاقے میں ایک رہائشی مکان گر گیا، جس کی زد میں آکر تین افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
زراعت میں ہندوستان-برازیل تعاون کی مضبوط شروعات

زراعت میں ہندوستان-برازیل تعاون کی مضبوط شروعات

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی زراعت اور کسانوں کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کے برازیل کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کی مضبوط شروعات ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
عدلیہ اور پریس جمہوریت کے دواہم ستون ہیں اور دونوں پر حملے ہورہے ہیں: جسٹس مدن بی لوکر

عدلیہ اور پریس جمہوریت کے دواہم ستون ہیں اور دونوں پر حملے ہورہے ہیں: جسٹس مدن بی لوکر

نئی دہلی، 20اپریل (یو این آئی) ہندوستان میں صحافت کی دگرگوں حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ)مدن بی لوکر نے کہاکہ عدلیہ اور پریس 'ہماری جمہوریت کے دو اہم ستون ہیں اور دونوں کواہم کردار ادا کرنا چاہئے  یہ بات انہوں نے نئی دنیا فاؤنڈیشن کے میڈیا فار یونٹی ایوارڈز 2025 میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ”آزادی صحافت اور عدلیہ کی آزادی دونوں پر حملے ہو رہے ہیں“۔

...مزید دیکھیں
پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 158 رن کا ہدف دیا

پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 158 رن کا ہدف دیا

ملاں پور، 20 اپریل (یو این آئی) پربھسمرن سنگھ (33)، ششانک سنگھ (31 ناٹ آؤٹ) اور جوش انگلیس (29) کی اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2025 کے 37ویں میچ میں اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کو جیت کے لیے 158 رن کا ہدف دیا۔

...مزید دیکھیں
سچائی چھپا جھوٹ پھیلانے میں ماہر بی جےپی:اکھلیش یادو

سچائی چھپا جھوٹ پھیلانے میں ماہر بی جےپی:اکھلیش یادو

پریاگ راج:20اپریل(یواین آئی)اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے حکمراں جماعت بی جے پی پر گمرہی پھیلانے اور سچ کو چھپانے کا الزام لگایا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی پیر کو سرکاری ملازمین سے کریں گے خطاب

20 Apr 2025 | 9:22 PM

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو راجدھانی میں 17ویں پبلک سروس ڈے کی تقریب میں ملک کے سرکاری ملازمین سے خطاب کریں گے اور اضلاع اور مرکزی/ریاستی حکومتوں میں شناخت شدہ ترجیحی پروگراموں اور اختراعات کے مؤثر نفاذ کے لیے عوامی نظم و نسق میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم ایوارڈ پیش کریں گے۔