Wednesday, Apr 30 2025 | Time 06:47 Hrs(IST)
National

’ازار بند توڑنا عصمت دری کی کوشش نہیں ہے‘، سپریم کورٹ بدھ کو ازخود نوٹس پر کرے گی کیس کی سماعت

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کا ازخود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چھاتی کو پکڑنا یا پاجامہ کی ڈوری توڑنا عصمت دری کی کوشش کا الزام لگانے کے لیے کافی نہیں ہے۔

جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ بدھ کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔
عدالت عظمیٰ نے از خود نوٹس معاملے کو الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ منظور کردہ 17 مارچ 2025 کے حکم اور معاون امور کے طور پر درج کیا ہے۔
خاص خبریں
مودی نے راج ناتھ اور آرمی چیفس کے ساتھ اہم میٹنگ کی

مودی نے راج ناتھ اور آرمی چیفس کے ساتھ اہم میٹنگ کی

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے والے دہشت گردوں اور اس حملے کی سازش کرنے والوں کے خلاف حکمت عملی بنانے کے لیے حکومت میں اعلیٰ سطحی میٹنگیں مسلسل جاری ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی نے کانگریس کو 'لشکر پاکستان کانگریس' قرار دیا

بی جے پی نے کانگریس کو 'لشکر پاکستان کانگریس' قرار دیا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان جیسی ذہنیت رکھتی ہے اور اسے 'لشکر پاکستان کانگریس' کہنا غلط نہیں ہوگا۔

...مزید دیکھیں
مرکز نے ژالہ باری سے متاثرہ منی پور کے لیے 153 کروڑ روپے کی امداد کو منظوری دی

مرکز نے ژالہ باری سے متاثرہ منی پور کے لیے 153 کروڑ روپے کی امداد کو منظوری دی

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے منگل کو گزشتہ سال ژالہ باری سے متاثر ہوئے منی پور کے لیے 153.36 کروڑ روپے کی اضافی مرکزی امداد کو منظوری دی۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے-  راہل نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے مودی کو خط لکھا

کھڑگے- راہل نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے مودی کو خط لکھا

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پہلگام دہشت گردانہ حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی ہے کانگریس صدر اور سابق صدر نے پیر کو وزیر اعظم کو لکھے الگ الگ خطوط میں کہا کہ یہ ملک کے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے، اس لیے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلایا جائے تاکہ یہ مضبوط پیغام دیا جا سکے کہ ملک بحران کی اس گھڑی میں متحد ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلگام سانحہ: شمالی کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

پہلگام سانحہ: شمالی کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

سری نگر،29اپریل(یو این آئی)پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آئے دہشت گردانہ حملے کے بعد شمالی کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں، خصوصاً سری نگر-اوڑی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق، منگل کی صبح سے ہی شمالی کشمیر کے کئی حساس مقامات پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی جو راہگیروں اور گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کو قرض دینے کی آئی ایف ایم کی تجویز کی   ہندوستان کو مخالفت کرنی چاہئے: کانگریس

پاکستان کو قرض دینے کی آئی ایف ایم کی تجویز کی ہندوستان کو مخالفت کرنی چاہئے: کانگریس

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اپنی لچک اور استحکام کی سہولت کی پالیسی کے تحت پاکستان کو بھاری قرض دینے کے لیے اگلے ماہ ایک میٹنگ کر رہا ہے، جس کی ہندوستان کو سختی سے مخالفت کرنی چاہیے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا "بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی کو اس کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا، جس میں لچک اور استحکام کی سہولت کے تحت 130 ملین ڈالر کے نئے قرض کی پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
کرناٹک ہائی کورٹ نے بائیک ٹیکسی کو 15 جون تک راحت دی

کرناٹک ہائی کورٹ نے بائیک ٹیکسی کو 15 جون تک راحت دی

بنگلورو، 29 اپریل (یو این آئی) ریپیڈو، اولا اور اوبر جیسی بائیک ٹیکسی کمپنیوں کو راحت دیتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ نے خدمات کو بند کرنے کی آخری تاریخ 15 جون تک بڑھا دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلز کو 14 رن سے شکست دی

29 Apr 2025 | 11:37 PM

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) انگکرش رگھوونشی (44)، رنکو سنگھ (36)، اجنکیا رہانے کی شاندار اننگز کے بعد ورون چکرورتی (دو وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 48ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کو 14 رن سے شکست دے دی۔

پنجاب حکومت کو ہریانہ کے حصے کا پانی دینا ہوگا: ہڈا

29 Apr 2025 | 10:50 PM

چندی گڑھ، 29 اپریل (یو این آئی) ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے منگل کو پنجاب حکومت کے ہریانہ کا پانی روکنے کے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ بھیک نہیں مانگ رہا ہے بلکہ یہ ریاست کے حصے کا پانی ہے، جو پنجاب حکومت کو دینا پڑے گا۔