Wednesday, Jun 25 2025 | Time 10:16 Hrs(IST)
National

شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کارڈ رکھنے والے اصل شہریوں کو عالمی معیار کی امیگریشن سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔
مسٹر شاہ نے پیر کو یہاں نئے اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) پورٹل لانچ کیا۔ اس موقع پر مرکزی داخلہ سکریٹری اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر سمیت وزارت داخلہ کے سینئر افسران موجود تھے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ نئے پورٹل کو اپ ٹو ڈیٹ یوزر انٹرفیس کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے تاکہ بیرون ملک مقیم شہریوں کی آسانی سے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نژاد شہری دنیا کے کئی ممالک میں رہتے ہیں اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہندوستان آنے اور یہاں قیام کے دوران انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
نیا پورٹل 50 لاکھ سے زیادہ موجودہ او سی آئی کارڈ ہولڈرز اور نئے صارفین کے لیے بہتر فعالیت، بہتر سیکیورٹی اور صارف دوست تجربہ فراہم کرے گا۔
اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ ہولڈر اسکیم 2005 میں شہریت ایکٹ، 1955 میں ترمیم کے ذریعے متعارف کرائی گئی تھی۔ اس اسکیم میں ہندوستانی نژاد افراد کی بطور اوورسیز سٹیزن آف انڈیا رجسٹریشن فراہم کی گئی ہے بشرطیکہ وہ 26 جنوری، 1950 کو یا اس کے بعد ہندوستان کے شہری ہوں، یا وہ شہری بننے کے اہل ہوں۔ وہ افراد جو خود، ان کے والدین، دادا دادی اور پردادا پاکستان یا بنگلہ دیش کے شہری ہیں یا رہے ہیں اہل نہیں ہیں۔
او سی آئی سیوا پورٹل کو 2013 میں تیار کیا گیا تھا اور آج یہ بیرون ملک 180 سے زیادہ ہندوستانی مشنوں کے ساتھ ساتھ 12 غیر ملکی علاقائی رجسٹریشن دفاتر میں کام کر رہا ہے۔ پچھلی دہائی میں کی گئی اہم تکنیکی ترقیوں اور کارڈ ہولڈرز سے موصول ہونے والی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے او سی آئی پورٹل کو موجودہ کمیوں کو دور کرنے اور صارفین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظا

خاص خبریں
بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

بھجن لال نے ایمرجنسی کے دوران جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا

جے پور 25 جون (یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نےایمرجنسی کے دوران جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والے محب وطنوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

...مزید دیکھیں
کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

کٹھوعہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

جموں، 25 جون (یو این آئی) منشیات کے خلاف کارروائیوں کو تیز تر کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ریسلر اُدے چند   نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

ریسلر اُدے چند نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ایک وقت تھا جب ریسلنگ صرف دیہی علاقوں تک محدود تھی اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں کی وہ حیثیت نہیں تھی جو آج کے زمانے میں ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نارائن گرو کے نظریات پوری انسانیت کے لئے عظیم خزانہ : وزیر اعظم

سری نارائن گرو کے نظریات پوری انسانیت کے لئے عظیم خزانہ : وزیر اعظم

نئی دہلی 24 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہندوستان کے دو عظیم ترین روحانی اور اخلاقی رہنماؤں سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے احتراماً مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ پنڈال ملکی تاریخ میں ایک بے مثال لمحے کا مشاہدہ کر رہا ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک تاریخی واقعہ تھا جس نے ہماری تحریک آزادی کو نئی سمت دی، آزادی کے مقاصد اور آزاد ہندوستان کے خواب کو ٹھوس معنی دیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیر مقدم

ہندوستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیر مقدم

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ہندوستان نے منگل کو اسرائیل-ایران کے درمیان جنگ بندی کی خبروں اور اس پر عمل درآمد میں امریکہ اور قطر کے رول کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں کئی تنازعات کو حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی تال میل، مالیاتی جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی لازمی: اوم برلا

جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی تال میل، مالیاتی جوابدہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی لازمی: اوم برلا

ممبئی، 24 جون (یو این آئی) پارلیمنٹ اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مقننہ کی تخمینہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی دو روزہ قومی کانفرنس کےاختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، لوک سبھا کے اسپیکر، اوم برلا نے ادارہ جاتی تال میل کو فروغ دینے، مالیاتی جوابدہی کو بڑھانے اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
سی ڈی ایس کو تینوں افواج کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا ملا  اختیار

سی ڈی ایس کو تینوں افواج کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا ملا اختیار

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) حکومت نے تینوں فوجوں کے درمیان تال میل بڑھانے اور جنگ اور مختلف کارروائیوں کے دوران اپنی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے مقصد سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کو تینوں فوجوں کو مشترکہ احکامات جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ریسلر اُدے چند   نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

ریسلر اُدے چند نے ایک بے مثال قومی چیمپئن بن کر ریسلنگ کے میدان پر راج کیا

25 Jun 2025 | 9:34 AM

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ایک وقت تھا جب ریسلنگ صرف دیہی علاقوں تک محدود تھی اور ریسلنگ کے کھلاڑیوں کی وہ حیثیت نہیں تھی جو آج کے زمانے میں ہے۔ آج ہندستان کے کھلاڑی ریسلنگ میں عالمی سطح پر بہت شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ ایشین گیمز اور ورلڈ چیمپئن شپ کے علاوہ ہمارے ریسلرز نے اولمپک میڈلز بھی جیتے ہیں۔ ملک کی پہلی اولمپین خاتون پہلوان اور ملک کے لیے کشتی میں پہلا اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی کا تعلق بھی ہریانہ سے تھا۔ ٹوکیو 2020 میں بھی ریسلنگ کے کئی کھلاڑیوں کو تمغے کے دعویدار تصور کیا جا رہا ہے۔ لیکن حالات ہمیشہ ایسے نہیں تھےایسے وقت میں پہلوان ادے چند نے عالمی سطح پر کشتی کا پرچم لہرایا اور نئے کھلاڑیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنے۔آج اُدے چند ایک ریٹائرڈ ہندوستانی پہلوان اور ریسلنگ کوچ ہیں جو آزاد ہندوستان کی طرف سے پہلے انفرادی عالمی چیمپئن شپ میڈل جیتنے والے تھے۔