Monday, Jun 23 2025 | Time 18:42 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ کا راجستھان حکومت سے سوال، صرف کوٹا میں ہی طلبہ خودکشی کیوں کر رہے ہیں؟

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو کوٹا میں طلباء کی خودکشی کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا اور راجستھان حکومت سے پوچھا کہ وہ اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے کیا کر رہی ہے۔

جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے ریاستی حکومت سے سوال کیا کہ صرف کوٹا میں ہی بچے خودکشی کیوں کررہے ہیں۔

بنچ نے ریاستی حکومت کے وکیل سے پوچھا، "آپ ایک حکومت کے طور پر کیا کر رہے ہیں؟ یہ بچے خودکشی کیوں کر رہے ہیں اور وہ بھی صرف کوٹا میں؟ کیا آپ نے بطور ریاست اس کے بارے میں نہیں سوچا؟"
اس پر وکیل نے دلیل دی کہ ریاست میں خودکشی کے معاملات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی اور کوٹہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
خاص خبریں
وزیر اعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو بلیدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے ‘بلیدان دیوس’پر خراجِ عقیدت پیش کیا ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:‘‘ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے بلیدان دیوس پر لاکھوں سلام انہوں نے ملک کی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے بے مثال حوصلہ او عزم کا مظاہرہ کیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فوائد کو ختم کررہی ہے: کانگریس

حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے فوائد کو ختم کررہی ہے: کانگریس

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) کانگریس نے پیر کو الزام لگایا کہ مودی حکومت ملک کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کو سماجی بہبود کی اسکیموں کے فوائد سے محروم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا منظم طریقے سے استعمال کر رہی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ آدھار کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کروڑوں کارکنوں کو منریگا سے باہر کر دیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے: ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے: ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹرٹرمپ، آپ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن ختم ہم کریں گے رائٹرز کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذولفقاری نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے سنگین نتائج اور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکہ نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے انجام دیا، اور یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سرکردہ رہنما علی شمخانی نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑکل بہار کے دورے پر

دھنکھڑکل بہار کے دورے پر

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ منگل کو بہار کے دورے پر ہوں گے اور مظفر پور کے ایل این مشرا کالج آف بزنس مینجمنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
اظہار خیال، بحث جمہوریت کے اٹوٹ انگ: دھنکھڑ

اظہار خیال، بحث جمہوریت کے اٹوٹ انگ: دھنکھڑ

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے اظہار خیال اور بحث کو ہندوستانی جمہوریت کا لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کو اظہار، نئے خیالات اور بحث کا ذریعہ بننا چاہیے پیر کو قومی راجدھانی خطہ کے گوتم بدھ نگر میں ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز "وائس چانسلرز" کی 99ویں سالانہ کانفرنس اور نیشنل کانفرنس (2024-2025) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑنے کہا کہ یونیورسٹیوں کو صرف ڈگریاں تقسیم کرنے کے لیے نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں آئیڈیاز کے ذرائع کے حامل بننا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب کے لوگ حکومت کے کام سے خوش ہیں: کیجریوال

پنجاب کے لوگ حکومت کے کام سے خوش ہیں: کیجریوال

نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کے کام سے لوگ خوش ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہاں کے اسمبلی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی ملی ہے آج ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے ایکس پر کہاکہ "گجرات کی ویساوادر سیٹ اور پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت پر آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو گجرات اور پنجاب کے لوگوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

...مزید دیکھیں
امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

امریکی حملوں کے باوجود یورنیئم کا ذخیرہ موجود ہے:ایران

23 Jun 2025 | 5:39 PM

تہران، 23 جون (یو این آئی) ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کے باوجود ملک میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار ہے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ایک سرکردہ رہنما علی شمخانی نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر جوہری تنصیبات کو تباہ بھی کر دیا جائے تو بھی یہ کھیل ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قانونی دفاعی حقوق کے ساتھ، سیاسی اور آپریشنل پہل اب اس فریق کے ساتھ ہے جو ہوشیار کھیل کھیلتا ہے اورغیر متوقع حملوں سے گریز کرتا ہے۔

مکھرجی کا نعرہ کوئی سیاسی نعرہ نہیں بلکہ قوم کے اتحاد اور سالمیت کی علامت - بھجن لال

23 Jun 2025 | 6:36 PM

جے پور، 23 جون (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے یوم شہادت کو صرف یاد کا دن نہیں بلکہ تحریک کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر مکھرجی کا نعرہ 'ایک دیش دو ودھان، دو نشان نہیں چلیں گے ‘ کوئی سیا سی نعرہ نہیں تھا بلکہ قوم کے اتحاد اور سالمیت کی علامت تھا اور ہندوستان کی روح کی پکار تھا۔

بی ایس ایف نے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں یوگا ڈے منایا

21 Jun 2025 | 12:37 PM

اٹاری (امرتسر)، 21 جون (یواین آئی) اتحاد، صحت اور وطن پرستی کے شاندار مظاہرے میں، بی ایس ایف پنجاب نے ہفتہ کو جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) اٹاری، امرتسر میں "ایک کرہ ارض ، ایک صحت" کے تھیم کے ساتھ عالمی یوگا ڈے 2025 کو بڑے جوش و خروش سے منایا۔

...مزید دیکھیں