NationalPosted at: Jun 20 2025 12:08PM حکومت کا مقصد ہر شہری کی زندگی میں سہولت اور خوشحالی لانا ہے: ریکھا گپتا

نئی دہلی 20 جون (یواین آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ترقی کا مطلب صرف اسکیمیں نہیں ہے بلکہ ہر گلی، ہر کالونی اور ہر شہری کی زندگی میں سہولت اور خوشحالی لانا ہے۔
مسز گپتا نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر کہاکہ"آج میں نے شالیمار باغ اسمبلی کے کستوربا پولی ٹیکنک، پتم پورہ سے امبیڈکر نگر کے رین شیلٹر تک جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور کئی نئے پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔"
انہوں نے کہا کہ برسوں سے جن مسائل کے حل کے منتظر تھے ان کی سمت میں آج ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ علاقے میں 17لاکھ 27لاکھ کی لاگت سے دو نئے پمپ ہاؤسز کا افتتاح کیا گیا جس سے پانی بھرنے کے مسئلے کا مستقل حل ملے گا۔ اس کے علاوہ حیدر پور گاؤں میں نئے نالوں، گٹروں اور سڑکوں کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ "ہمارا عزم ہے کہ دہلی میں ترقی کا مطلب صرف اسکیمیں نہیں ہے، بلکہ ہر گلی، ہر کالونی اور ہر شہری کی زندگی میں سہولت اور خوشحالی لانا ہے۔ دہلی کو خوبصورت، منظم اور اچھی طرح سے لیس بنانا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ آج شالیمار باغ میں اتمیوگ سنستھان کے زیر اہتمام یوگا، مراقبہ اور میڈیکل کیمپ میں حصہ لے کر انہوں نے یوگا کے گہرے تجربے سے روحانی سکون اور توانائی محسوس کی۔ یوگا ہندوستان کا منفرد ثقافتی ورثہ ہے، جو نہ صرف جسم کو صحت مند رکھتا ہے، بلکہ دماغ کو استحکام اور روح کو شعور بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ نظم و ضبط، توازن اور خود مکالمے کا ایک انمول ذریعہ ہے۔
مسز گپتا نے کہاکہ "کل (21 جون) کو بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر میں خود، میرے کابینہ کے ساتھی اور دہلی کے ممبران پارلیمنٹ، عام شہریوں کے ساتھ دہلی کے 11 باوقار مقامات پر یوگا کریں گے۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ اس مہم میں زیادہ سے زیادہ شامل ہوں اور 'ایک بھارت، سووستھ بھارت' کے عزم کو عوام کا ایک حصہ بنائیں۔"
یواین آئی۔ ظ ا