NationalPosted at: Jun 20 2025 4:53PM بی جے پی تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے: سسودیا

نئی دہلی 20 جون (یواین آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سیاست سے متاثر تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ دہلی حکومت ہر معاملے میں ناکام ہو چکی ہے مسٹر سسودیا نے کلاس روم گھپلے کے معاملے میں پوچھ گچھ میں حصہ لینے کے لیے دہلی اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) کے دفتر جانے سے پہلے جمعہ کو نامہ نگاروں سے کہاکہ "دہلی میں عظیم اسکول بنائے گئے اور اچھی تعلیم دی گئی۔ دہلی میں تعلیم کے میدان میں بہت اچھا کام کیا گیا جسے پورا ملک جانتا ہے، لیکن بی جے پی نے سیاست سے متاثر ہو کر اس ایجنسی کا غلط استعمال کرکے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرتی ہے اورپھر ٓاج مجھے اے ایس بی نے بلایا ہے۔ یہ بات میں اے ایس بی کے سامنے رکھوں گا، لیکن میں یہاں کہنا چاہتا ہوں یہ پورے طریقے سے سیاست سے متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے تمام ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا اور پچھلے 10 سالوں میں ہمارے ہر لیڈر کی پوری زندگی تلاش کی لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔ ایجنسیاں صرف اور صرف جعلی ایف آئی آر درج کرتی ہیں بعد میں کچھ نہیں نکلتا۔ اس معاملے میں بھی ایسا ہی ہونے جا رہا ہے۔
اے اے پی لیڈر نے کہا کہ میں آپ کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں کہ بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے ان پر یہ الزام لگایا تھا اور جب میں نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تو وہ ابھی تک ضمانت پر آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے مقدمات درج کرتی ہے۔
یواین آئی۔ ظا