Monday, Jul 13 2026 | Time 03:12 Hrs(IST)
National

ملک میں کورونا کیسز میں کمی، اب کل ایکٹو کیسز 5608

ملک میں کورونا کیسز میں کمی، اب کل ایکٹو کیسز 5608

نئی دہلی، 20 جون (یواین آئی) ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا انفیکشن کے ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے اور جمعہ کو فعال کیسوں کی کل تعداد کم ہو کر 5608 ہو گئی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1092 کورونا متاثرہ مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 18256 تک پہنچ گئی اور اس دوران مزید 4 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 120 تک پہنچ گئی واضح رہے کہ 22 مئی کو ملک میں کورونا کے صرف 257 ایکٹیو کیسز تھے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار مزید کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی، کیرالہ، مہاراشٹر اور پنجاب میں ایک ایک مریض کی کورونا انفیکشن سے موت ہوئی ہے۔ اس دوران جہاں نو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا، وہیں 16 ریاستوں میں فعال کیسز میں کمی دیکھی گئی۔ جبکہ دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کورونا انفیکشن کا کوئی کیس موصول نہیں ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق نئی قسمیں، خاص طور پر LF.7، XFG، JN.1 اور حال ہی میں شناخت شدہ NB.1.8.1 ذیلی قسم، انفیکشن کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ زیر تفتیش ہیں۔
وزارت کے مطابق، کیرالہ انفیکشن کے معاملات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، حالانکہ اس کی تعداد آج صبح تک 125 فعال کیسوں کے ساتھ کم ہو کر 1184 پر آ گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں متاثرین کی کل تعداد کم ہو کر 630 ہو گئی ہے اور دو کیسز کم ہو گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی کل تعداد 54 کم ہونے کے ساتھ 389 پر آ گئی ہے اور گجرات میں 134 کیسز کم ہونے کے ساتھ کل تعداد 912 پر آ گئی ہے۔
مغربی بنگال کا تازہ ترین ڈیٹا دستیاب نہیں ہے، لیکن وہاں کورونا کے 747 ایکٹو کیسز ہیں۔ کرناٹک میں 68 کیسز کی کمی دیکھی گئی، جس سے فعال کیسوں کی کل تعداد 398 ہوگئی۔ تامل ناڈو میں 176، اتر پردیش میں 259، راجستھان میں 245، ہریانہ میں 104، مدھیہ پردیش میں 119، آندھرا پردیش میں 44، اڈیشہ میں 52، بہار میں 55، بہار میں 55، سکم، پنجاب میں 54، جھارکھنڈ میں 20، آسام میں 32، منی پور میں 51، جموں و کشمیر میں 19، تلنگانہ میں 9، گاونوا اور پڈوچیری میں 5، لداخ میں 3، اتراکھنڈ میں 8، تریپورہ اور چندی گڑھ میں 2، اور ہماچل پردیش اور میزورم میں 1-1 اور اروناچل پردیش میں فی الحال کورونا انفیکشن کا کوئی فعال کیس نہیں ہے۔ محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے قوانین پر عمل کریں اور ماسک پہنیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور پرہجوم علاقوں میں جانے سے گریز کریں، خاص طور پر وہ علاقے جہاں کیسز بڑھ رہے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
مودی نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

مودی نے قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

نئی دہلی، 12 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے شیخ حمد کو ایک دور اندیش سیاست داں قرار دیا جنہوں نے قطر کو ایک خوشحال اور جدید ملک میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ہندستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بھی مضبوط کیا تھا وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کیے گئے ایک تعزیتی پیغام میں شیخ حمد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قطر کی قیادت، شاہی خاندان اور وہاں کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران

ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران "دہلی چلو" تحریک چلائی جائے گی: عمر عبداللہ

جموں، 12 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یہ کہتے ہوئے کہ "اب بہت ہو چکا"، ریاستی درجہ کی بحالی کے مطالبے کو تیز کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران 20 جولائی سے "دہلی چلو" تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اب مزید اس بات کا انتظار نہیں کر سکتے کہ مرکز اپنے وعدے کو کب پورا کرے گا۔

...مزید دیکھیں
تین یورپی ممالک کے دورے پر جائیں گے گوئل، تجارتی وفد کی قیادت کریں گے

تین یورپی ممالک کے دورے پر جائیں گے گوئل، تجارتی وفد کی قیادت کریں گے

نئی دہلی، 12 جولائی (یواین آئی) تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل 13 سے 17 جولائی تک اسپین، بیلجئیم اور فن لینڈ کے دورے پر جانے والے ایک اعلیٰ سطحی ہندستانی تجارتی وفد کی قیادت کریں گے یہ دورہ یورپ میں اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے ہندستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
مجموعی صحت کی دیکھ بھال میں ہومیوپیتھی کا رول بہت اہم ہے: سابق گورنر پی ایس سری دھرن پلئی

مجموعی صحت کی دیکھ بھال میں ہومیوپیتھی کا رول بہت اہم ہے: سابق گورنر پی ایس سری دھرن پلئی

نئی دہلی، 12 جولائی( یو این آئی) مجموعی صحت کی دیکھ بھال میں ہومیوپیتھی کا رول بہت اہم ہے، ہومیوپیتھی دنیا کا دوسرا سب سے بڑا طبی نظام ہے، جس پر لاکھوں لوگ اس کے محفوظ اور جامع شفا یابی کے نقطہ نظر کے سبب اعتماد کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہارگوا و میزورم کے سابق گورنر پی ایس سری دھرن پلئی نے ڈاکٹر ایس سی دیب ہومیو ریسرچ لیبارٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کی 26 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ یہ لیبارٹری ہومیوپیتھی کے فروغ میں جی جان سے لگی ہوئی ہے اور ساتھ ہی یہ کمپنی انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔

...مزید دیکھیں
عمران خان کی  تاریخی رہائش گاہ لندن میں فروخت کے لیے پیش، قیمت 25 ملین پاؤنڈ مقرر

عمران خان کی تاریخی رہائش گاہ لندن میں فروخت کے لیے پیش، قیمت 25 ملین پاؤنڈ مقرر

لندن، 12 جولائی (یو این آئی) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی رہائش گاہ، جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ کئی برس تک مقیم رہے، فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے  غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پرتعیش جائیداد کی قیمت 25 ملین برطانوی پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
نیشنل اکالی دل تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے ملک بھر میں میٹنگیں کرے گا: پرم جیت سنگھ پمّا

نیشنل اکالی دل تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے ملک بھر میں میٹنگیں کرے گا: پرم جیت سنگھ پمّا

نئی دہلی، 12 جولائی (یو این آئی) نیشنل اکالی دل نے تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے دہلی سمیت ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں میٹنگیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کا اعلان دل کے قومی صدر مسٹر پرم جیت سنگھ پمّا نے کیا، انہوں نے بتایا کہ میٹنگوں کے ذریعے بڑی تعداد میں نئے اراکین کو تنظیم سے جوڑا جائے گا اور مختلف ریاستوں میں تنظیم کو وسعت دی جائے گی، مسٹر پرم جیت سنگھ پمّا نے کہا کہ نیشنل اکالی دل طویل عرصے سے عام عوام کے مسائل اور سماجی امور کو نمایاں طور پر اٹھاتا آ رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
قالیباف کا سخت پیغام، یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے

قالیباف کا سخت پیغام، یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے

تہران، 12 جولائی (یو این آئی) ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے  انہوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ معاہدوں پر عمل درآمد ضروری ہے، بصورت دیگر اس کی قیمت چکانا ہوگی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے لکھا، "ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یا اپنے وعدے پورے کریں یا پھر اس کی قیمت چکائیں۔

...مزید دیکھیں

ایس جانکی کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئیں

12 Jul 2026 | 8:54 PM

میسورو، 12 جولائی (یو این آئی) برصغیر کی ممتاز پلے بیک گلوکارہ ایس جانکی کی اتوار کے روز میسورو میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ اس موقع پر ہزاروں سوگوار مداح، معروف فنکار، موسیقار اور سیاسی رہنما موجود تھے، جنہوں نے ہندوستانی موسیقی کی اس عظیم شخصیت کو اشک بار آنکھوں سے الوداع کہا، جن کی آواز کئی نسلوں تک ہندوستانی سنیما کی پہچان بنی رہی۔.