Wednesday, Jul 16 2025 | Time 14:25 Hrs(IST)
National

عالمی یوم یوگا پر ہندوستان اور بیرون ملک لاکھوں لوگوں نے یوگا کا اہتمام کیا

عالمی یوم  یوگا  پر ہندوستان اور بیرون ملک لاکھوں لوگوں نے یوگا  کا اہتمام کیا

نئی دہلی، 21 جون (یو این آئی)ہندوستان اور بیرون ملک میں 11 واں عالمی یوم یوگا ہفتہ کے روز بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور متعدد مرکزی وزراء نے مختلف مقامات پر یوگا کا اہتمام کیا۔
محترمہ دروپدی مرمو نے اتراکھنڈ کے دہرادون میں پولس لائن میں یوگا کیا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ یوگا کی مشق کرکے پوری دنیا کے لوگ صحت مند اور خوش رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگا پوری انسانیت کے لیے مشترکہ میراث بن گیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے 11ویں عالمی یوم یوگا کا تھیم 'ایک زمین، ایک صحت' رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کا معنی جوڑنا ہوتاہے۔ یوگا کی مشق انسان کو اس کے جسم، دماغ اور روح کو جوڑ کر صحت مند بناتی ہے۔
مسٹر مودی نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں بڑے پیمانے پر یوگا پروگرام کی قیادت کی، جس میں تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے یوگا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان یوگا کے پیچھے موجود سائنس کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے جدید تحقیق کے ذریعے فروغ دینے کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید طبی نظام میں یوگا کو جگہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا، "یوگا اور تندرستی کے منتر کو بھی قومی آیوروید مشن کے ذریعے فروغ دیا جا رہا ہے اور اس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بھی موثر استعمال کیا گیا ہے۔"
مسٹر مودی نے یوگا کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، "آئیے ہم سب مل کر یوگا کو عوامی تحریک بنائیں، ایسی تحریک جو دنیا کو امن، صحت اور ہم آہنگی کی طرف لے جائے، جہاں ہر شخص یوگا کے ساتھ دن کی شروعات کرے اور زندگی میں توازن تلاش کرے۔ جہاں ہر معاشرہ یوگا سے جڑا ہوا ہو اور کشیدگی سے پاک ہو، جہاں یوگا انسانیت کو ایک ساتھ باندھنے کا ذریعہ بنتا ہو، جہاں یوگا ایک ساتھ اور ایک عالمی صحت کے لیے ایک زمین بنے۔"
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے ادھم پور میں یوگا ڈے کی تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے 2500 اہلکاروں کے ساتھ یوگا پریکٹس کی تقریب میں حصہ لیا۔ انہوں نے یہاں فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشن سندور میں ان کی کوششوں کو سراہا۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں یوگا سیشن میں حصہ لیا۔
مرکزی وزیر صحت جگت پرکاش نڈا نے کہا، "ہمیں یوگا کو اپنی زندگی میں اپنانا ہوگا۔ وزارت صحت بھی اسے فروغ دے رہی ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں آیوش کا شعبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایمس دہلی میں مربوط مرکز بھی چلایا جا رہا ہے۔ مسٹر نڈا نے دارالحکومت میں کرتویہ پتھ پر بھی بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والے یوگا پروگرام میں حصہ لیا۔
قومی راجدھانی میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے عالمی یوم یوگا کے موقع پر یمنا کے کنارے سونیا وہار میں یوگا پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے 'ایکس' پر پوسٹ میں کہا، "دہلی کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ۔ بین الاقوامی یوگا ڈے پر آج دارالحکومت میں 11 مقامات پر منعقد ہ یوگا فیسٹیول میں آپ کی پرجوش شرکت نے ثابت کر دیا کہ جب حکومت اور سماج مل کر کام کرتے ہیں تو ثقافت لوگوں کا عزم بن جاتی ہے۔"
انہوں نے کہا، "دہلی کے شہریوں، عوامی نمائندوں، رفاہی تنظیموں اور یوگا پریکٹیشنرز کا خصوصی شکریہ، جن کے تعاون اور شرکت سے یہ پروگرام انتہائی کامیاب اور متاثر کن رہا۔"
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے: ٹرمپ

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ یوکرین کو ماسکو کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ  کا کیا آغاز

امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ کا کیا آغاز

نیو یارک، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ نے برازیل کے خلاف 1974 کے تجارتی ایکٹ کی دفعہ 301 کے تحت کاروباری پالیسیوں کی جانچ شروع کی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ  جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے  میں تعاون دینے کو تیار

ہندوستان بنگلہ دیش میں ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو میوزیم بنانے میں تعاون دینے کو تیار

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے بنگلہ دیش کے میمن سنگھ میں مشہور فلمساز اور ادیب ستیہ جیت رے کی آبائی املاک کو منہدم کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور اس جگہ کو میوزیم کی شکل دینے پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری  دورے پر

وزیر اعلی موہن یادو آج سے اسپین کے سرکاری دورے پر

بھوپال، 16 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج سے 19 جولائی تک اسپین کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں
پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

پریاگ راج اور وارانسی میں گنگا کی سطح آب میں اضافہ ، انتظامیہ الرٹ

لکھنؤ، 16 جولائی (یو این آئی) پورے شمالی ہندوستان میں بارش کے دوران اتر پردیش میں گنگا اور جمنا سمیت زیادہ تر ندیوں کی پانی کی سطح میں اضافے سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہونے لگا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے اسکولوں کو  پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

دہلی کے اسکولوں کو پھر ملی بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) دہلی کے اسکولوں کو آج مسلسل تیسرے دن پانچ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی۔

...مزید دیکھیں
کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

کیسری کے ایڈیٹر اور تلک خاندان کے وارث ڈاکٹر دیپک تلک کا انتقال، آخری رسومات آج

پونے ، 16 جولائی (یو این آئی) لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک کے پڑپوتے اور معروف اخبار 'کیسری' کے ایڈیٹر ڈاکٹر دیپک تلک کا ان کی رہائش گاہ پونے میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

...مزید دیکھیں