NationalPosted at: Jun 23 2025 6:33PM دھنکھڑکل بہار کے دورے پر
نئی دہلی 23 جون (یواین آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ منگل کو بہار کے دورے پر ہوں گے اور مظفر پور کے ایل این مشرا کالج آف بزنس مینجمنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔
نائب صدر سکریٹریٹ نے پیر کو یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکھڑ24 جون کو بہار کے مظفر پور کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ بھگوان پور میں واقع ایل این مشرا کالج آف بزنس مینجمنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر شرکت کریں گے۔
مسٹر دھنکھڑطلباء اور فیکلٹی ممبران سے بھی بات چیت کریں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا