NationalPosted at: Jun 23 2025 7:47PM سابق ڈین جامعہ ہمدرد پروفیسر افروز الحق بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل
نئی دہلی، 23جون (یو این آئی)جامعہ ہمدرد کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر افروز الحق نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق انہوں نے ممبرشپ نمبر 7140113790 کے ساتھ بطور پرائمری ممبر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی ہے سابق مشیرورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)، جنیوا، سوئٹزرلینڈ مسٹر افروزالحق نے بی جے پی میں شمولیت کے بعد کہا کہ میرا اولین کام ایمانداری اور خلوص کے ساتھ اپنے ملک کے غریبوں، ناداروں اور اقلیتوں کی بہتری کے لئے کام کرنا ہو گا۔ میرے پاس بیرون ملک اور ہندوستان میں 40 سال سے زیادہ کا بھرپور تجربہ ہے۔ وٹامن ڈی کی تحقیق کے میدان میں ایک عالمی شہرت یافتہ سائنسدان کی حیثیت سے دنیا بھر میں وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے کے لیے میرے اصل تعاون سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔