Thursday, Jul 10 2025 | Time 13:02 Hrs(IST)
National

زبان و ادب کے علاوہ مختلف موضوعا ت پر ریفرل کتابیں شائع کرنا کونسل کی ترجیحات میں شامل: ڈاکٹر شمس اقبال

زبان و ادب کے علاوہ مختلف موضوعا ت پر ریفرل کتابیں شائع کرنا کونسل کی ترجیحات میں شامل: ڈاکٹر شمس اقبال

نئی دہلی، 23جون (یو این آئی) قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ زبان و ادب کے علاوہ مختلف موضوعا ت پر ریفرل کتابیں شائع کرنا قومی اردو کونسل کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جب ہم انڈین نالج سسٹم کو متعارف کرانے کی بات کرتے ہیں تو یہ پینل بہت اہم ہوجاتا ہے۔اس پینل نے ہندوستانی نظامِ تعلیم (آئی کے ایس) کے تعارف میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس امر کا اظہار قومی اردوکونسل برائے فروغ اردوزبان، کے صدردفترمیں آج سوشل سائنس پینل کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
پینل کے صدرپروفیسرایس ایم عزیزالدین نے (سابق ڈائریکٹر، رامپور رضا لائبریری، وزارت ثقافت ہند) صدارت کرتےہوئے کونسل کے کاموں کی ستائش کی اور کہاکہ ترجموں کے علاوہ اوریجنل کتابیں بھی لکھوائی جائیں کیونکہ ترجمے میں مترجم دوسری زبان کا پابند ہوجاتا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبۂ سماجیات کی پروفیسرعذرا عابدی نے ہندوستانی سماجی مفکرین پرکام کرنے کی ضرورت پر زوردیا اور یہ بھی کہا کہ اگر ہندوستان کی ممتازسماجی اور ادبی شخصیات کے افکار و اقدار کے حوالے سے کتابیں شائع کی جائیں تو یقینا اس سے ہمارے علمی اور ادبی سماج کو بہت فائدہ ہوگا اور اس کے بہت مفید اور مثبت نتائج بھی برآمد ہوں گے۔ فیروز بخت احمد نے قومی اردو کونسل کی تیزگام رفتار سے اردو کے فروغ کے لیے کیے جانے والے کام کی ستائش کی، خاص طور پر اردو میں سوشل سائنس کو فروغ دینے کی کوشش قابل تحسین ہے۔
میٹنگ میں شامل پینل کے دیگر ممبران میں پروفیسرنکہت نسرین (چیئرپرسن اینڈ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، اترپردیش)، ڈاکٹرشائستہ بیدار(سابق ڈائریکٹر، خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ)، ڈاکٹرمظفر اسلام (اسسٹنٹ پروفیسرسابق پرنسپل مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی)، محمدمظاہرخاں(سابق رکن گورننگ کونسل،این سی پی یوایل) کے علاوہ ڈاکٹرعبدالباری (اسسٹنٹ ایڈیٹر،این سی پی یوایل)، ڈاکٹر مسرت(ریسرچ آفیسر) اورڈاکٹرجاویدنے شرکت کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پانچ ممالک کا آٹھ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی، 10 جولائی (یواین آئی) دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 9.05 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں
اے پی :فیکٹری  میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

اے پی :فیکٹری میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) اے پی کے ایلورو ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا مشرقی زونل  کونسل  کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

ممتا مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی

کولکاتہ، 10 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جمعرات کو جھارکھنڈ کے رانچی میں ہونے والی مشرقی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔

...مزید دیکھیں
حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

حماس نے جنگ بندی کے لیے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی

یروشلم، 10 جولائی (یو این آئی) حماس نے اسرائیل کے "ضدی" رویے کی وجہ سے جنگ بندی مذاکرات کو مشکل قراردیا۔

...مزید دیکھیں
بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

بٹنگ ایپس کی تشہیر کرنے والے فلم اداکاروں اور انفلوئنسرس کے خلاف ای ڈی کے مقدمات

حیدرآباد10جولائی(یواین آئی) تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی میں سینکڑوں نوجوانوں کو بٹنگ ایپس اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں