Sunday, Sep 6 2026 | Time 22:46 Hrs(IST)
National

24 گھنٹے میں تین لٹیرے گرفتار، موٹر سائیکل برآمد

نئی دہلی، 7 ستمبر (یو این آئی) مشرقی دہلی کے مدھو وہار تھانہ کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون لوٹنے کے معاملے میں 24 گھنٹے کے اندر تین شاطر لٹیروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین بدمعاشوں نے آئی پی ایکسٹینشن میں راس وہار اپارٹمنٹ کے نزدیک ایک ٹیچر نکیتا ورما کا موبائل فون چھین لیا۔
خاص خبریں
ستیہ نکیتن میں پانچ منزلہ پی جی عمارت منہدم، ایک کی موت، تین کی حالت نازک

ستیہ نکیتن میں پانچ منزلہ پی جی عمارت منہدم، ایک کی موت، تین کی حالت نازک

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) جنوب مغربی دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں اتوار کی دوپہر کو لڑکوں کے لیے پی جی کے طور پر استعمال ہونے والی پانچ منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو القاب دیتے ہیں: کھرگے

مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو القاب دیتے ہیں: کھرگے

نئی دہلی، 6 ستمبر (یواین آئی) کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر مودی اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن کو سال بہ سال نئے نئے القاب دیتے رہے ہیں، لیکن چیلنجز کے حل کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا ہے مسٹر کھرگے نے دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس (ایس آر سی سی) میں مسٹر مودی کے کل کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اتوار کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر کہا کہ ایس آر سی سی جانا ملک کے نوجوانوں، تعلیم اور ان کے مستقبل پر بات چیت کا ایک موقع تھا، لیکن نوجوانوں کے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے وزیر اعظم کی تقریر پھر سیاسی پروپیگنڈے میں بدل گئی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان  مساوی رقبہ والے دنیا کے نقشے کا حامی، لیکن جموں و کشمیر اور لداخ پر کوئی سمجھوتہ نہیں

ہندوستان مساوی رقبہ والے دنیا کے نقشے کا حامی، لیکن جموں و کشمیر اور لداخ پر کوئی سمجھوتہ نہیں

نئی دہلی 6 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے مساوی رقبے والے عالمی نقشے پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے اور وہ اس کی حمایت کرتا ہے، لیکن اس کے خودمختار علاقے، جس میں جموں و کشمیر اور لداخ بھی شامل ہیں، کو ہندوستان کے سرکاری نقشے کے مطابق ہی دکھایا جانا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
راج ناتھ سنگھ منگل کو سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

راج ناتھ سنگھ منگل کو سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ منگل کو سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے اس دورے کے دوران وہ سری لنکا کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ وسیع مسائل پر بات چیت کریں گے اور کولمبو میں مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

...مزید دیکھیں
غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار اختتام پذیر

غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمینار اختتام پذیر

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) غالب انسٹی ٹیوٹ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی ریسرچ اسکالر سمیناراتوار کے روز اختتام پذیر ہوا۔

...مزید دیکھیں
کربس ہسپتال میں مکمل ملٹی اسپیشلٹی طبی سہولت کے ساتھ آیوشمان کارڈ کی بھی سہولت: ڈاکٹر خالد عثمانی

کربس ہسپتال میں مکمل ملٹی اسپیشلٹی طبی سہولت کے ساتھ آیوشمان کارڈ کی بھی سہولت: ڈاکٹر خالد عثمانی

نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) شاہین باغ اور جسولہ کے کربس اسپتال میں ایک مکمل ملٹی اسپیشلٹی طبی سہولت کی دستیابی کے ساتھ آیوشمان کارڈ کے ذریعے بھی ہر طرح کے علاج کی سہولت دستیاب ہے۔

...مزید دیکھیں
الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں جلسہ سیرت النبی صلعم کا انعقاد

الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں جلسہ سیرت النبی صلعم کا انعقاد

 نئی دہلی، 6 ستمبر(یو این آئی) الحکمہ فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع ذاکر نگر، نئی دہلی میں سیرت پاک صلعم پر ایک روحانی جلسہ منعقد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں

غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہداء کی اجتماعی نمازِ جنازہ اور تدفین

06 Sep 2026 | 8:19 PM

غزہ، 6 ستمبر (یواین آئی) غزہ پٹی میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہداء کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی۔ نمازِ جنازہ اور تدفین آج صبح غزہ شہر کے مشرقی علاقے زیتون محلے میں کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے اب تک تقریباً 800 سے 900 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
غزہ کے محکمۂ شہری دفاع کے مطابق تقریباً 9 ہزار فلسطینیوں کی لاشیں اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے میں امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یو این آئی۔ م ع.

جنوبی افریقہ نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز جیت لی

06 Sep 2026 | 9:43 PM

ونڈہوک، 6 ستمبر (یواین آئی) جنوبی افریقہ نے اتوار کو فائنل میں زمبابوے کو 48 رنز سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز کا مضبوط اسکور بنایا، جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی اننگز میں 29 گیندوں پر 53 رنز بنانے والے جارڈن ہرمن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔.

’ہنومان انش‘ کے سیٹ پر سخت نظم و ضبط، گالی گلوچ، نان ویج اور شراب پر تھی پابندی: وشال چترویدی

06 Sep 2026 | 12:25 PM

ممبئی، 06 ستمبر (یو این آئی) مصنف و ہدایت کار وشال چترویدی نے بتایا کہ فلم ’ہنومان انش‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر روحانی ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کئی سخت قوانین نافذ کیے گئے تھے۔ سیٹ پر گالی گلوچ، اونچی آواز میں بحث، لڑائی جھگڑے کے ساتھ نان ویج کھانے اور شراب پر مکمل پابندی تھی۔.

بوانی کھیرا میں تعمیراتی مزدوروں کا شدید احتجاج، وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بازی

06 Sep 2026 | 9:40 PM

بھیوانی، 6 ستمبر (یو این آئی) جوائنٹ کنسٹرکشن ورکرس فرنٹ ہریانہ کی کال کے بعد تعمیراتی مزدوروں نے بوانی کھیرا میں گلاب سنگھ پارک کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے اس پورٹل کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا جو 15 مہینوں سے بند تھا، 95 فی صد ورکرز کے رجسٹریشن جو منسوخ کر دیے گئے تھے کی بحالی، پرانے منریگا قانون کو نافذ کرنے اور رہائش، اسکالرشپ اور بی پی ایل کارڈ کی سہولیات کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران مزدوروں نے وزیر اعلیٰ نائب سینی اور وزیر محنت انل وج کے خلاف نعرے لگائے۔ پولیس نے 20 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، انہیں تقریباً تین گھنٹے تک حراست میں رکھا اور بعد میں چھوڑ دیا۔ ا.