NationalPosted at: Sep 9 2025 6:55PM وزیر اعظم مودی 15 ستمبر کو بہار کا دورہ کریں گے

نئی دہلی، 9 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 15 ستمبر کو بہار کا دورہ کرنے والے ہیں جس کے دوران وہ مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے بہار بی جے پی کے صدر دلیپ جیسوال نے آج کہا کہ وزیر اعظم مودی ریاست کا ایک روزہ دورہ کریں گے اپنے دورے کے دوران پی ایم مودی بہار میں مختلف پروجیکٹوں کی شروعات کریں گے جس میں پورنیہ میں ہوائی اڈے کا افتتاح بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "وزیراعظم مودی اپنے دورے کے دوران پورنیہ میں بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔"
مسٹر جیسوال نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی 18 اور 27 ستمبر کو بہار کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ "بی جے پی نے بہار کو پانچ زونوں میں تقسیم کیا ہے اور شاہ ان پانچوں زونوں میں پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، اور آنے والے دنوں میں، آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی تیار کریں گے۔"
اس سال اکتوبرأ نومبر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے دیگر بڑے لیڈر پچھلے چند مہینوں سے اکثر بہار کا دورہ کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔