Thursday, Jul 16 2026 | Time 06:54 Hrs(IST)
National

سیاسی پارٹیاں اپنے حریفوں کو نشانہ بنانے سے پہلے رہنما اصولوں کو ملحوظ رکھیں: الیکشن کمیشن

سیاسی پارٹیاں اپنے حریفوں کو نشانہ بنانے سے پہلے رہنما اصولوں کو ملحوظ رکھیں: الیکشن کمیشن

نئی دہلی، 9 اکتوبر (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے حریف سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو نشانہ بنانے والی ویڈیوز میں اے آئی کے استعمال کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو تمام رہنما اصولوں کی پیروی کرنے کی ہدایت دی ہے الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق 6 اکتوبر کو بہار قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات اور مختلف ریاستوں کے آٹھ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے اعلان کے ساتھ نافذ ہوچکا ہے۔ ان دفعات کا اطلاق امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے ذریعہ سوشل میڈیا سمیت انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے گئے مواد پر بھی ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی شقیں دوسری جماعتوں پر تنقید، ان کی پالیسیوں، پروگراموں، ماضی کے ریکارڈ اور کاموں تک محدود ہوں گی۔ پارٹیوں اور امیدواروں کو چاہیے کہ وہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں یا کارکنوں کی ذاتی زندگی کے کسی ایسے پہلو پر تنقید کرنے سے گریز کریں جس کا عوامی سرگرمیوں سے تعلق نہ ہو۔ مزید برآں، سیاسی جماعتوں کو غیر تصدیق شدہ الزامات یا تحریف شدہ مواد کی بنیاد پر دوسری جماعتوں یا ان کے کارکنوں پر تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
انتخابی عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معلومات کو بگاڑنے یا غلط معلومات پھیلانے والی گہری جعلی ویڈیوز بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹول کا غلط استعمال نہ کریں۔ کمیشن نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنما، امیدوار، اور اسٹار کمپینر مصنوعی ذہانت پر مبنی مواد کو نمایاں طور پر نشان زد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں جو ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاؤنٹ کے ذریعے تشہیر کے لیے یا اشتہارات کی شکل میں نشر کیے جاتے ہيں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سوشل میڈیا پوسٹ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انتخابی ماحول خراب نہ ہو۔ الیکشن کمیشن نے مثالی ضابطہ اخلاق کی رہنما ہدایات پر موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ ان ہدایات کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
سرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی

سرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) سرکار نے ملک میں موبائل فون کی تیاری کو نئی رفتار دینے، گھریلو ویلیو ایڈیشن بڑھانے، اور ہندستان کو عالمی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر قائم کرنے کے مقصد سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم (ایم پی ایم ایس) کو منظوری دے دی ہے جس پر 62,500 کروڑ روپے کا بجٹی انتظام ہے مرکزی وزیرِ اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی معاہدے کا نفاذ ایک اہم سنگِ میل: وزیر اعظم مودی

ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی معاہدے کا نفاذ ایک اہم سنگِ میل: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) اور سماجی تحفظ کے معاہدے کے نفاذ کو ایک اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے پی ایم مودی نے بدھ کے روز وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل کی سوشل میڈیا پر اس معاہدے کے آج سے نافذ ہونے سے متعلق پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کا نفاذ ہندوستان-برطانیہ شراکت داری کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ہند-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ: تجارتی معاہدے سے معاشی تبدیلی تک

ہند-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ: تجارتی معاہدے سے معاشی تبدیلی تک

ڈاکٹر روپا دتہ اور اتسو نائک
نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) ہندوستان اس وقت اپنی تجارتی پالیسی میں ایک اہم اور فیصلہ کن تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے، ماریشس، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، ای ایف ٹی اے ممالک، یورپی یونین اور برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے بعد نئی دہلی پہلی بار تجارتی پالیسی کو محض درآمد و برآمد کی بجائے معاشی حکمت عملی کے فعال آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
صحت مند بحث جمہوریت کو خوشحال بناتی ہے: برلا

صحت مند بحث جمہوریت کو خوشحال بناتی ہے: برلا

جے پور، 15 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو کہا کہ مقننہ صرف قانون بنانے والے ادارے نہیں ہیں، بلکہ وہ جمہوریت کی ایسی 'درسگاہیں' ہیں جہاں عوامی نمائندے مذاکرات، ڈسپلن، اتفاق رائے اور خدمت کی اقدار کا درس حاصل کرتے ہیں مسٹر برلا نے راجستھان اسمبلی کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ امرت مہوتسو کے تحت 'ودھان گورَو یاترا: سابق اور موجودہ ارکان کی کانفرنس' کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسی ایوان میں حاصل کردہ جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات اور قانون ساز طرز عمل نے انہیں طالب علم لیڈر سے ایم ایل اے، ایم پی اور آخر کار لوک سبھا اسپیکر بننے کے سفر میں رہنمائی فراہم کی۔

...مزید دیکھیں
پیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط

پیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے لوک سبھا ایم پی ششی تھرور نے قومی راجدھانی کے جنتر منتر پر امتحان کے نظام میں شفافیت اور پیپر لیک کے خلاف مظاہرہ کر رہے طلبہ کے نام بدھ کو ایک کھلا خط جاری کرتے ہوئے ان کے خدشات کی حمایت کی اور مرکز حکومت سے نوجوانوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے مسٹر تھرور نے خط کے ذریعے کہا کہ منصفانہ اور میرٹ پر مبنی امتحان کے نظام ہی متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

...مزید دیکھیں
مصطفیٰ کمال کی رحلت کے باوجود 20 جولائی کو ریاستی درجے کے لیے احتجاجی پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: عمر عبداللہ

مصطفیٰ کمال کی رحلت کے باوجود 20 جولائی کو ریاستی درجے کے لیے احتجاجی پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: عمر عبداللہ

سری نگر، 15 جولائی (یو این آئی)جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز واضح کیا ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈر مصطفیٰ کمال کے اچانک انتقال کے باوجود، نیشنل کانفرنس کے زیرِ اہتمام 20 جولائی کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاستی درجہ دلانے کے لیے مجوزہ احتجاجی مظاہرے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور عمر عبداللہ کے چچا مصطفیٰ کمال (84 سال) منگل کی شام سری نگر میں انتقال کر گئے تھے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے اقتصادی ناکامی اور مہنگائی پر مودی سے جواب مانگا

کانگریس نے اقتصادی ناکامی اور مہنگائی پر مودی سے جواب مانگا

نئی دہلی، 15 جولائی (یواین آئی) کانگریس نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کی حالت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملک اقتصادی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اور مسٹر مودی کو 12 سالہ اقتدار کے بعد اس کی جوابدہی لینی چاہیے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ پارٹی گزشتہ کئی مہینوں سے حکومت کو معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تئیں خبردار کرتی رہی ہے لیکن حکومت نے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا۔

...مزید دیکھیں

یو ممبا نے دبنگ دہلی کے خلاف دلچسپ 'گولڈن پوائنٹ' مقابلے میں اپنی پہلی جیت حاصل کی

15 Jul 2026 | 11:36 PM

پنجی، 15 جولائی (یو این آئی) بدھ کو ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں، موجودہ چیمپیئن یو ممبئی نے بٹر فلائی الٹیمیٹ ٹیبل ٹینس (یو ٹی ٹی) سیزن 7 میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ ٹیم نے دلچسپ مقابلے میں اب تک ناقابل شکست رہی دبنگ دہلی کو 8-7 سے ہرایا۔ اس جیت میں انوشا کٹمبلے نے 'گولڈن پوائنٹ' والے دلچسپ فنش میں اپنا صبر و تحمل برقرار رکھا۔.