Friday, Nov 14 2025 | Time 23:22 Hrs(IST)
National

حج 2026 کے لیے محرم زمرہ میں خواتین عازمین سے درخواستیں مطلوب،خواتین عازمین حج ہماری ترجیحات میں شامل: کوثر جہاں۔

حج  2026 کے لیے محرم زمرہ میں خواتین عازمین سے درخواستیں مطلوب،خواتین عازمین حج ہماری  ترجیحات میں شامل: کوثر جہاں۔

نئی دہلی،15 اکتوبر (یو این آئی) حج بیت اللہ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا، ریاستی حج کمیٹیوں اور وزارت اقلیتی امور کی جانب سے مختلف سطحوں پر تیاریاں جاری ہیں جاری ریلیز کے مطابق اسی ضمن میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے خواتین کو اختیارات تفویض کرنے اورانہیں تمام تر شعبہ حیات میں باختیار بنانے کے مرحلے میں حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026 کے لیے خواہش مند ایسی خواتین جنہوں نے بروقت پاسپورٹ نہ ہونے یا کسی دیگر معقول اسباب کی بنا پر حج درخواست جمع نہیں کرسکیں اور ان کے محرم کا انتخاب ہوچکا ہے،ایسی خواتین کو فریضہ حج کی ادائیگی کا موقعہ فراہم کرنے کے لیے محرم کوٹہ میں مختص 500 سیٹوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ایسی تمام خواتین حج پالیسی 2026 کی روشنی میں 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ ' حج کمیٹی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان“ پر آن لائن حج درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ محرم زمرے میں حج درخواست جمع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار خاتون نے پہلے حج کمیٹی یا پرائیویٹ گروپ یا کسی اور طرح سے حج نہ کیا ہو،درخواست گزار خاتون کے پاس درخواست دینے کے لیے مقرر آخری تاریخ کو یا اس کے پہلے جاری کیا ہوا اور کم سے کم 31 دسمبر 2026 تک قابل قبول انڈین پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی اور دستی،تحریری یا کسی اور ذریعے سے قبول نہیں ہوں گی۔ درخواست گذارکو اپنے پاسپورٹ کے پہلے اور دوسرے صفحات کی صاف کاپی،ایک تازہ کھینچا ہوا پاسپورٹ سائیز کا فوٹو،اپنے رہائشی پتے کا قابل قبول ثبوت اور اپنے محرم مرد عازم حج سے رشتے کا قابل قبول دستاویز بھی اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔ اگر کسی کور میں پہلے سے ہی 5 عازمین شامل ہیں تو ایسی صورت میں اس کور میں درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ اس زمرے میں ایسی خواتین بھی درخواست نہیں دے سکتی ہیں جن کا انتخاب حج 2026 کے لیے پہلے ہی کسی کور میں ہو چکا ہے۔ اس زمرے میں درخواست گزار عازمین کی تعدا اگر پانچ سو سے زیادہ ہوتی ہے تو امیدوار وں کا انتخاب آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جاے گا۔
دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق عارفی کے مطابق حج 2026 کے لیے پہلے مرحلے میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب عازمین اور پہلی ویٹینگ لسٹ میں منتخب عازمین جنہوں نے حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کرادی ہے انہیں 31 اکتوبر 2025 تک حج اخراجات کی دوسری قسط 125000 روپے فی کس جمع کرانا لازمی ہے جبکہ دوسری ویٹینگ لسٹ میں منتخب عازمین اور پہلی ویٹینگ لسٹ کے ایسے عازمین جنہوں نے اب تک پہلی قسط جمع نہیں کرائی ہے،انہیں بھی،خصوصی رعایت کے تحت 277300روپے فی کس رقم 31 اکتوبر تک جمع کرانا لازمی ہے۔ عازمین حج اخراجات کی رقم حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ ' حج کمیٹی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان' پر یا حج سویدھا ایپ پر ای پیمینٹ کے توسط سے اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں پے سلیپ میں اپنا بینک ریفرینس نمبر درج کرکے جمع کرا سکتے ہیں۔ پی سلیپ اور بینک ریفرینس نمبر حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر اپنے کور نمبر کے حوالے سے حاصل کر سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
بہار میں ملا زبردست مینڈیٹ نئے عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کی طاقت دے گا: وزیر اعظم

بہار میں ملا زبردست مینڈیٹ نئے عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کی طاقت دے گا: وزیر اعظم

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی جیت کو اچھے حکمرانی، ترقی، عوامی فلاح اور سماجی انصاف کی جیت قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بڑی جیت اتحاد کو نئے عزم اور زیادہ طاقت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کا حوصلہ فراہم کرے گی وزیراعظم مودی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، 'اچھی حکمرانی کی جیت ہوئی ہے، ترقی کی جیت ہوئی ہے، عوامی فلاح کی سوچ کی جیت ہوئی ہےاور سماجی انصاف کی جیت ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش نے بہار اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے کو ملی بھاری جیت کے لئے ریاست کی عوام کاشکریہ ادا کیا

نتیش نے بہار اسمبلی انتخاب میں این ڈی اے کو ملی بھاری جیت کے لئے ریاست کی عوام کاشکریہ ادا کیا

پٹنہ، 14 نومبر (یواین آئی) بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اسمبلی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو ملی بھاری جیت کے لئے ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے مسٹر کمار نے ایکس پر لکھاکہ ” بہار اسمبلی انتخاب2025 میں ریاست کے لوگوں نے ہمیں بھاری اکثریت دے کر ہماری حکومت پر اعتماد  ظاہر کیا ہے اس کے لئے ریاست کے تمام معزز ووٹروں کو میرا سلام اوردل سے شکریہ“۔

...مزید دیکھیں
’وِکسِت بِہار‘ پر یقین رکھنے والے ہر شہری کی جیت ہے: امت شاہ

’وِکسِت بِہار‘ پر یقین رکھنے والے ہر شہری کی جیت ہے: امت شاہ

نئی دہلی، 14 نومبر(یو این آئی) وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار میں این ڈی اے کی جیت کو ’کارکردگی کی سیاست‘ کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشامدی سیاست کر کے عوام کو گمراہ کرنے والوں کو بہار کی عوام نے سخت جواب دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ جیت ’وِکسِت بہار‘پر یقین رکھنے والےبہار کے ہر شہری کی جیت ہے مسٹر شاہ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’یہ ’وِکست بہار‘ میں یقین رکھنے والے ہر بہارواسی کی جیت ہے۔

...مزید دیکھیں
نڈّا نے بہار میں این ڈی اے کی شاندار کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا

نڈّا نے بہار میں این ڈی اے کی شاندار کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈّا نے بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو ملنے والی بڑی کامیابی پر ریاست کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ مینڈیٹ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ’’ڈبل انجن حکومت‘‘ کی ترقی پسند اور فلاحی پالیسیوں پر عوام کے یقین کی مہر ہے مسٹر نڈّا نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا،’’بہار کی عوام کو میرا پرنام! جے سیا رام! بہار میں این ڈی اے کو ملنے والا تاریخی اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں چلنے والی ڈبل انجن حکومت کی ترقی اور عوامی فلاح کی پالیسیوں پر مکمل بھروسہ ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بہار نتائج میں عرب آمرانہ انتخابات کی جھلک، ہندستان میں جمہوری عمل بے معنی ہوتا جا رہا ہے

بہار نتائج میں عرب آمرانہ انتخابات کی جھلک، ہندستان میں جمہوری عمل بے معنی ہوتا جا رہا ہے": محمد ادیب"

نئی دہلی 14 نومبر(یو این آئی) بہار اسمبلی انتخابات کے غیرمعمولی اور یکطرفہ نتائج پر اپنے شدید ردِّعمل کا اظہار کرتے ہوئے انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے الزام لگایا کہ بہار میں سامنے آئے انتخابی نتائج جمہوری ڈھانچے کے لیے سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں محمد ادیب نے کہا کہ: "جس نوعیت کے نتائج بہار میں دیکھنے کو ملے ہیں، وہ ہمیں ان عرب ممالک کی یاد دلاتے ہیں جہاں بادشاہت یا ڈکٹیٹرشپ کے زیرِ سایہ انتخابات محض رسمی کارروائی ہوتے ہیں اور جہاں حکمراں جماعت کے حق میں 90 فیصد ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
بہار اسمبلی انتخابات: دہلی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول

بہار اسمبلی انتخابات: دہلی بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) دارالحکومت دہلی میں واقع بی جے پی کے قومی ہیڈکوارٹر میں جشن کا ماحول ہے، کیوں کہ بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات سامنے آچکے ہیں، پارٹی کے لیڈران مٹھائی تقسیم کر کے خوشیوں کا اظہار کر رہے ہیں ووٹوں کی گنتی کے رجحانات سے پرجوش بی جے پی کے لیڈران اور کارکن ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں اور مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
شیخ الجامعہ اور مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے لال قلعہ کے قریب کار دھماکہ کی پرزور مذمت کی

شیخ الجامعہ اور مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے لال قلعہ کے قریب کار دھماکہ کی پرزور مذمت کی

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی)شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دہلی لال قلعہ کے قریب ہوئے کار دھماکے کی پُرزورزمذمت کی ہے اور معصوم شہریوں اور ملکی سیکوریٹی کو نشانہ بناکر کیے گئے حملے کو ’دہشت گردی کا بزدلانہ اور قبیح عمل بتایا ہے‘ پروفیسر آصف نے دہشت گردانہ حملے پر صدمے اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے جس نے پورے ملک کو ہلادیا کہا کہ”اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیاں اس ملک کی قدروں، اصول اور ہماری ثروت مند تہذیب و تمدن اور امن،ہم آہنگی اور اتحاد کی اقدار کے خلاف ہیں۔

...مزید دیکھیں
برطانیہ کے بادشاہ چارلس آج اپنی 77 ویں سال گرہ منا رہے ہیں

برطانیہ کے بادشاہ چارلس آج اپنی 77 ویں سال گرہ منا رہے ہیں

14 Nov 2025 | 7:33 PM

لندن، 14 نومبر (یو این آئی) برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم آج جمعے کے روز اپنا 77 واں یومِ پیدائش ویلز کے سفر کے ساتھ منائیں گے، جہاں وہ اپنی گزشتہ برسوں کی ذاتی کامیابیوں کو یاد کر سکتے ہیں۔ ان کامیابیوں کے باوجود، اکثر خاندانی تنازعات، چھوٹے بھائی پرنس اینڈریو کے اسکینڈلز اور اپنی صحت کے مسائل نے ان کی توجہ سمیٹ رکھی ہے۔ .

دہشت گردانہ سرگرمیوں کے الزام میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد این ایم سی نے میڈیکل رجسٹری سے چار ڈاکٹروں کے نام ہٹائے

14 Nov 2025 | 11:05 PM

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی) نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے ہریانہ کے فرید آباد سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے الزام میں چار ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ان کے نام انڈین میڈیکل رجسٹری/نیشنل میڈیکل رجسٹر سے ہٹا دیئے ہیں۔ این ایم سی نے جمعہ کے روز ایک نوٹس جاری کرکے بتایا کہ اس نے ڈاکٹر مظفر احمد، ڈاکٹر عادل احمد راتھر، ڈاکٹر مزمل شکیل، اور ڈاکٹر شاہین سعید کے ناموں کو ہٹا دیا ہے۔ .

اداکار دھرمیندر کی نجی زندگی کی خلاف ورزی پر پولیس میں شکایت درج

14 Nov 2025 | 7:40 PM

ممبئی، 14 نومبر (یو این آئی) انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (آئی ایف ٹی ڈی اے) نے کچھ صحافیوں اور میڈیا اہلکاروں کے خلاف دھرمیندر کی بیماری کے دوران ان کی نجی زندگی کی مبینہ خلاف ورزی پر پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ دھرمیندر حال ہی میں بیماری کے بعداسپتال میں داخل تھے۔.

گاؤں والوں نے گندم اور چاول بیچ کر بچے کے علاج کے لیے رقم اکٹھی کی

14 Nov 2025 | 11:04 PM

بھنڈ، 14 نومبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بھینڈ ضلع کے گورمی تھانہ علاقے کے تحت آچھائی گاؤں میں انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گاؤں کا پانچ سالہ بچہ کاوش بھدوریا کھیلتے ہوئے گھر کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ خراب مالی حالات اور والد کی ذہنی صحت کی وجہ سے خاندان فوری علاج کرانے سے قاصر تھا۔ .