Saturday, Dec 13 2025 | Time 19:03 Hrs(IST)
National

ہر زاویے سے کی جائے گی دہلی دھماکے کی جانچ: شاہ

ہر زاویے سے  کی جائے گی دہلی دھماکے کی جانچ: شاہ

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) دہلی میں لال قلعے کے سامنے پیر کی شام ہوئے دھماکے کے بعد مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اس واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی مسٹر شاہ نے حکومت کی جانب سے جاری پہلے ردِعمل میں کہا کہ ’’ہم تمام امکانات کو تلاش کر رہے ہیں اور تمام خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس کی گہرائی سے تفتیش کی جائے گی تمام پہلوؤں کی فوری جانچ کی جائے گی اور تفتیش کے نتائج عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ ایک آئی 20 کار میں ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ لوگوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 منٹ کے اندر اسپیشل سیل کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ این ایس جی اور این آئی اے کی ٹیمیں ایف ایس ایل کے ساتھ مل کر تفتیش شروع کر چکی ہیں۔
مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اطراف کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شام تقریباً سات بجے سُبھاش مارگ پر لال قلعے کے سامنے ایک چوراہے پر کار میں دھماکہ ہوا جس کے بعد آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد مسٹر شاہ نے دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچا اور اسپیشل سیل کے انچارج سے بات کی۔ اس کے بعد وہ دہلی کے لوک نایک جے پرکاش اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کیلئے بھی پہنچے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

نئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) ملک نے ہفتہ کے روز 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر نہایت وقار اور سنجیدگی کے ساتھ اُن بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی جمہوریت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سال 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی نے پارٹی کے محکمہ درج فہرست ذات کے عہدیداروں سے خطاب کیا

راہل گاندھی نے پارٹی کے محکمہ درج فہرست ذات کے عہدیداروں سے خطاب کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز پارٹی کے درج فہرست ذات (ایس سی) شعبہ کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

خصوصی تحریر: جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان نے دہشت گردانہ حملوں کی ایک طویل اور دردناک تاریخ دیکھی ہے جس کا آغاز حصول آزادی کے ساتھ ہی ہوا۔

...مزید دیکھیں
عمر عبداللہ گلمرگ میں کئی کلیدی منصوبوں کو عوام کے نام وقف کیا

عمر عبداللہ گلمرگ میں کئی کلیدی منصوبوں کو عوام کے نام وقف کیا

سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو سیاحتی مقام گلمرگ میں کئی اہم منصوبوں کو عوام کے نام وقف کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے   قرارداد پیش کی

ہندوستان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے قرارداد پیش کی

واشنگٹن، 13 دسمبر (یو این آئی) امریکہ میں کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوانِ زیریں، ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان سے درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد کیے گئے 50 فیصد تک کے ٹیرف کو ختم کرنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں

اراضی فروخت فراڈ معاملے میں 4 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل:سی بی کے

سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) کرائم برانچ کشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ نے ایک بڑے اراضی فروخت فراڈ معاملے میں چار ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائرکی ہے۔

...مزید دیکھیں