Saturday, Dec 13 2025 | Time 19:50 Hrs(IST)
National

وزیرِ اعظم اور وزیروں کو عہدے سے ہٹانے کی دفعات والے بلوں کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل، اپراجیتا سارنگی ہوں گی صدر

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور وزیروں کو سنگین الزامات میں 30 دن تک حراست میں رہنے کی صورت میں عہدے سے ہٹانے سے متعلق دفعات والے تین بلوں پر غور و خوض کے لیے بدھ کو ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کی صدارت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ اپراجیتا سارنگی کریں گی۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے محترمہ سارنگی کو کمیٹی کی صدر سمیت 31 اراکین مقرر کیا۔
ان میں لوک سبھا کے 21 اور راجیہ سبھا کے 10 اراکین شامل ہیں۔
خاص خبریں
پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت، دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم

نئی دہلی، 13 دسمبر (یواین آئی) ملک نے ہفتہ کے روز 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر نہایت وقار اور سنجیدگی کے ساتھ اُن بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی جمہوریت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

برلا نے پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سال 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے سکیورٹی اہلکاروں اور ملازمین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی نے پارٹی کے محکمہ درج فہرست ذات کے عہدیداروں سے خطاب کیا

راہل گاندھی نے پارٹی کے محکمہ درج فہرست ذات کے عہدیداروں سے خطاب کیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز پارٹی کے درج فہرست ذات (ایس سی) شعبہ کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

قبائلی جنگجوؤں سے پارلیمنٹ اور پہلگام حملے تک

خصوصی تحریر: جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان نے دہشت گردانہ حملوں کی ایک طویل اور دردناک تاریخ دیکھی ہے جس کا آغاز حصول آزادی کے ساتھ ہی ہوا۔

...مزید دیکھیں
عمر عبداللہ گلمرگ میں کئی کلیدی منصوبوں کو عوام کے نام وقف کیا

عمر عبداللہ گلمرگ میں کئی کلیدی منصوبوں کو عوام کے نام وقف کیا

سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو سیاحتی مقام گلمرگ میں کئی اہم منصوبوں کو عوام کے نام وقف کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے   قرارداد پیش کی

ہندوستان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے قرارداد پیش کی

واشنگٹن، 13 دسمبر (یو این آئی) امریکہ میں کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوانِ زیریں، ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان سے درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد کیے گئے 50 فیصد تک کے ٹیرف کو ختم کرنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی ہے۔

...مزید دیکھیں

اراضی فروخت فراڈ معاملے میں 4 ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل:سی بی کے

سری نگر، 13 دسمبر (یو این آئی) کرائم برانچ کشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ نے ایک بڑے اراضی فروخت فراڈ معاملے میں چار ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائرکی ہے۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی سمیت بی جے پی رہنماؤں نے کیرالہ میں مقامی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کو تاریخی قرار دیا

13 Dec 2025 | 7:33 PM

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ترواننت پورم میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی کو ایک تاریخی سیاسی لمحہ قرار دیتے ہوئے اسے تبدیلی کی علامت بتایا ہے اور اس کے لیے کیرالہ کے عوام اور پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ .

سرجیت ہاکی اکیڈمی اور راؤنڈ گلاس اکیڈمی کے درمیان فائنل مقابلہ

13 Dec 2025 | 7:31 PM

جالندھر، 13 دسمبر (یو این آئی) انیسواں آل انڈیا سردار بلونت سنگھ کپور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ انڈر-19 لڑکوں کا فائنل اتوار کو سرجیت ہاکی اکیڈمی جالندھر اور راؤنڈ گلاس ہاکی اکیڈمی، موہالی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ہفتہ کو پہلے سیمی فائنل میں سرجیت ہاکی اکیڈمی نے اوڈیشہ نول ٹاٹا ہائی پرفارمنس سینٹر کو 4-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں راؤنڈ گلاس ہاکی اکیڈمی نے نول ٹاٹا ہاکی اکیڈمی جمشیدپور کو 5-2 سے ہرا کر خطاب کی دوڑ میں قدم رکھا۔
یواین آئی۔ م س.