Thursday, Jul 16 2026 | Time 21:51 Hrs(IST)
National

انڈیگو کے معاملے تحقیقات کے لیے اعلی سطح کمیٹی کا قیام ہوگا، تین دنوں میں حالات معمول پر آجائیں گے: حکومت

انڈیگو کے معاملے تحقیقات کے لیے اعلی سطح کمیٹی کا قیام ہوگا، تین دنوں میں حالات معمول پر آجائیں گے: حکومت

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے انڈیگو کے معاملے کی وجوہات کا تعین کرنے اور مستقبل میں ایسی صورتحال کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے شہری ہوا بازی کی وزارت کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن (ایف ڈی ٹی ایل) سے متعلق اپنا حکم فوری طور پر واپس لے لیا ہے۔ یہ فیصلہ مکمل طور پر مسافروں، بالخصوص بزرگ شہریوں، طلبہ، مریضوں اور ناگزیر ضروریات کے لیے سفر کرنے والے دیگر افراد کے حق میں کیا گیا ہے۔
واضح ر ہے کہ ڈی جی سی اے نے جمعہ کے روز ایف ڈی ٹی ایل سے متعلق حکم کو جزوی طور پر واپس لے لیا تھا۔ ریگولیٹر نے وہ حصہ واپس لے لیا جس میں پائلٹ کو ہفتہ واری چھٹی کے ساتھ لازمی 48 گھنٹے کے ہفتہ واری مہلت کو ملانے سے منع کیا گیا تھا۔
وزارت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحقیقات میں انڈیگو کی پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔ جہاں بھی مناسب کارروائی کی ضرورت ہوگی ذمہ داری طے کی جائے گی، اور مستقبل میں ایسے حالات کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔
وزارت نے کہا کہ ایئر لائنز کو کئی آپریشنل ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ جلد از جلد خدمات کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزارت نے امید ظاہر کی ہے کہ ان ہدایات پر فوری عمل درآمد ہفتہ سے پروازوں کے شیڈول کو معمول پر لانے کا باعث بنے گا اور اگلے تین دنوں میں معمول کے مطابق مکمل سروس متوقع ہے۔
وزارت نے ایئر لائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ باقاعدگی سے درست اپ ڈیٹس فراہم کریں تاکہ مسافر ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے کے بجائے گھر سے پرواز کی صورتحال کی نگرانی کر سکیں۔
ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فلائٹ کینسل ہونے کی صورت میں مسافر کی درخواست کا انتظار کیے بغیر مکمل ریفنڈ فراہم کریں۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائنز کو ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے مسافروں کے لیے ہوٹل میں رہائش کا براہ راست انتظام کرنا ہو گا۔ بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو لاؤنج تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
وزارت نے حقیقی وقت میں صورتحال کی نگرانی کے لیے 24x7 کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی انڈیگو کی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ دہلی میں 225 سے زیادہ اور ممبئی میں 250 سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔ دوسرے شہروں سے بھی منسوخی کی اطلاع ملی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز تقریباً 400 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ ایئر لائن نے کہا ہے کہ وہ ایف ڈی ٹی ایل کے نئے قوانین کے مطابق عملہ کی ضرورت کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ مزید برآں، تکنیکی اور اے ٹی سی سے متعلقہ وجوہات کی بنا پر اس کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

وزیر اعظم مودی نے رتھ یاترا پر قوم کو مبارکباد دی، تہوار کو ہندوستان کے روحانی ورثے کی علامت قرار دیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رتھ یاترا کے مقدس موقع پر قوم کو مبارکباد دی اور اس سالانہ تہوار کو ہندوستان کے لازوال روحانی اور ثقافتی ورثے کی روشن علامت قرار دیا اور سب کی صحت، خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ رتھ یاترا سے وابستہ روایات نے ہندوستان اور پوری دنیا میں نسلوں کو متاثر کیا ہے، جبکہ یہ عاجزی، اجتماعی شرکت اور بے لوث خدمت کی اقدار کو مجسم روپ دیتی ہے۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

اتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف 'چھاتروں کی گونج' سے جڑے: راہل

نئی دہلی، 16 جولائی (یواین آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ 17 جولائی کو دہرادون میں ہوں گے کیونکہ اتراکھنڈ کو پیپر لیک کا 'مرکز' بنا دیا گیا ہے مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ ریاست میں بھرتی امتحانات میں ایسا نظام تیار ہو گیا ہے جہاں پٹواری، لیکھ پال اور دیگر عہدے قابلیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مجرموں کے طے کردہ داموں پر ملتے ہیں کانگریس رہنما نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پیغام میں کہا کہ حکومت نے سخت انسدادِ نقل قانون بنایا، اس کے باوجود پیپر لیک ہوتے رہے۔

...مزید دیکھیں
مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

مستقبل کی جنگوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا کردار فیصلہ کن رہے گا: راج ناتھ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جدید ترین ہتھیاروں اور جدید فوجی ٹیکنالوجیز کے باوجود سڑکیں، سرنگیں، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں جیسے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر فوجی مہمات کے لیے مستقبل میں بھی انتہائی اہم رہیں گے مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کو محاذ تک پہنچانے والی سڑک بھی اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ سرحد پر تعینات فوجی، اس لیے انفراسٹرکچر کی تعمیر کرنے والے بھی قومی سلامتی کے مساوی طور پر اہم محافظ ہیں۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے نویں جماعت کی سطح پر سہ لسانی پالیسی نافذ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے نویں جماعت کی سطح پر سہ لسانی پالیسی نافذ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے نصاب کے تحت نویں جماعت کی سطح پر تیسری زبان کو شامل کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اس نے کہا کہ یہ بورڈ کے امتحانات کی تیاری کر رہے طلباء پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے جسٹس بی وی ناگرتنا نے یہ تبصرہ تمل ناڈو سرکار کی ایک اپیل پر سماعت کے دوران کیا یہ اپیل مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف تھی، جس میں ریاست کو ہر ضلع میں جواہر نوودیہ ودیالیہ بنانے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

...مزید دیکھیں
ہند۔برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا: ڈاکٹر عمار رضوی

ہند۔برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا: ڈاکٹر عمار رضوی

لکھنؤ،16 جولائی (یواین آئی) اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیرِ اعلیٰ اور آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ڈس آرمامنٹ، ورلڈ پیس اینڈ انوائرمنٹ کے صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان طے پانے والے جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہند کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کو بذریعہ خط دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مانسون اجلاس  میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

مانسون اجلاس میں کانگریس کی حکمتِ عملی پر غور کے لیے سونیا کی رہائش گاہ پر پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں سرکار کو مختلف امور پر گھیرنے کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر جمعرات کو پارٹی کے سینئر لیڈروں کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر شامل ہوئے میٹنگ میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے اہم امور، سرکار کو مختلف مفادِ عامہ اور قومی اہمیت کے حامل موضوعات پر گھیرنے کی حکمتِ عملی اور اپوزیشن کے ساتھ تال میل جیسے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی مسلمانوں کو کیمرہ دوبارہ سنبھالنا ہوگا: پروفیسر احتشام احمد خان

ہندوستانی مسلمانوں کو کیمرہ دوبارہ سنبھالنا ہوگا: پروفیسر احتشام احمد خان

حیدرآباد ، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی مسلمان کئی نسلوں سے ہندوستانی سنیما کے معمار رہے ہیں  ہندی فلموں کی زبان خود اردو کی ادبی لطافت اور شعری حسن سے تشکیل پائی  نامور مکالمہ نگاروں، نغمہ نگاروں، کہانی نویسوں، موسیقاروں، اداکاروں اور ہدایت کاروں نے مل کر ایک ایسی فنی روایت قائم کی جس نے ہندوستانی سنیما کو اس کی ثقافتی شناخت عطا کی  مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ آج مسلم معاشرے کے بعض حلقے فلمی تعلیم اور فلم سازی کو شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ بعض اوقات اسے مذہبی اعتبار سے بھی ناجائز سمجھتے ہیں۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کانگریس میں ڈیمیج کنٹرول تیز، وینوگوپال نے ناراض رہنماؤں سے کی ون ٹو ون میٹنگ

16 Jul 2026 | 9:38 PM

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس قیادت نے ریاستی اکائی میں چل رہی اندرونی خلفشار کو ختم کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے اور اسی سلسلے میں کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو یہاں پنجاب کانگریس کے ناراض رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کی۔.

جیو ہاٹ اسٹار پر17 جولائی سے اسٹریم ہوگی 'چاند میرا دل'

16 Jul 2026 | 5:10 PM

ممبئی، 16 جولائی (یو این آئی) اننیا پانڈے اور لکشیہ کی اداکاری سے سجی رومانٹک ڈراما فلم 'چاند میرا دل' 17 جولائی سے جیو ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگی۔ دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے بنی اس فلم کو کرن جوہر، آدر پوناوالا، اپوروا مہتا، سومن مشرا اور ماریجکے ڈی سوزا نے پروڈیوس کیا ہے۔ وویک سونی کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم آرو اور چاندنی کی جذباتی محبت کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں محبت، جدائی اور رشتوں کے اتار چڑھاؤ کو حساسیت کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔.

رام بن میں بس میں آگ لگنے کے بعد تمام امرناتھ یاتری محفوظ، ایل جی نے صورتِ حال کا جائزہ لیا

16 Jul 2026 | 9:25 PM

جموں، 16 جولائی (یو این آئی): راجستھان سے تعلق رکھنے والے امرناتھ یاترا کے تمام یاتری جن کی بس واپسی کے سفر کے دوران آگ کی زد میں آ گئی تھی، مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا نے ضلع رمبن میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سینئر افسران کے ساتھ صورتِ حال کا جائزہ لیا۔.

گوڈیم آئی وی ایف نے اے آئی سے لیس سگنیچر لیبز کا افتتاح کیا

گوڈیم آئی وی ایف نے اے آئی سے لیس سگنیچر لیبز کا افتتاح کیا

16 Jul 2026 | 6:52 PM

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستان کی پہلی عوامی طور پر لسٹیڈ آئی وی ایف چین، گوڈیم آئی وی ایف اینڈ ویمن ہیلتھ لمیٹڈ نے آج کمپنی کی منصوبہ بند 19 مراکز کی توسیع میں اپنے پہلے سنگ میل کا آغاز کیا، جیسا کہ آئی پی او کے دوران سرمایہ کاروں کے ساتھ پیش کردہ ترقیاتی روڈ میپ میں خاکہ پیش کیا گیا تھا۔ یہ آغاز کمپنی کے اس عزم کو تقویت دیتا ہے، جس کا مقصد ایک معیاری طبی اور تجربہ گاہ ماڈل کے ذریعے، جو کہ کلینیکل عمدگی، مریض کی حفاظت اور اخلاقی نگہداشت کے اعلیٰ ترین معیارات کے ساتھ اے آئی سے لیس جدت کو یکجا کرتا ہے۔ خواہش مند والدین کے لیے اعلیٰ معیار کی اور ٹیکنالوجی پر مبنی فرٹیلیٹی کیئر تک رسا.

...مزید دیکھیں