Wednesday, Aug 19 2026 | Time 20:25 Hrs(IST)
National

گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

گوا آتشزدگی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، راحت کی رقم کا اعلان

نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا کے ارپورا میں پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر اتوار کے روز گہرے رنج و غم ظاہر کیا۔
صدر مرمو نے سوشل میڈیا پر لکھا ’’شمالی گوا ضلع میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے سے انتہائی دکھ ہوا۔ اس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری گہری ہمدردیاں ہیں۔ بھگوان انہیں اس مشکل گھڑی میں حوصلہ دے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پراتھنا کرتی ہوں۔‘‘
وزیر اعظم مودی نے بھی اس حادثے میں ہوئیں اموات پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے صورتحال کے بارے میں گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت سے بات کی ہے۔ مرکزی حکومت اس سانحے سے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر لکھا ’’گوا کے اَرپورا میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے عزیز کھودئے ہیں۔ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ صورتحال کے بارے میں گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت جی سے گفتگو کی۔ ریاستی حکومت متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔‘‘
وزیراعظم نے ہر متوفی کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی راحتی رقم دینے کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پر لکھا ’’گوا کے اَرپورا میں پیش آئے حادثے میں ہر متوفی کے اہل خانہ کو وزیراعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی راحتی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

چار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) حکومت نے مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے چار منصوبوں کو منظوری دی ہے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں ان منصوبوں کو منظوری دی گئی تقریباً 410 کلومیٹر طویل ان منصوبوں کی تعمیر کی تخمینہ لاگت تقریباً 9,450 کروڑ روپے ہے اور انہیں سال 31-2030 تک مکمل کیا جانا ہے۔

...مزید دیکھیں
سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا میں آتش زدگی کے حادثہ میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آگ کے حادثے میں 9 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نائب صدر جمہوریہ نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "کولکاتا میں آگ لگنے کے دردناک حادثے میں ہوئی اموات سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

کھرگے کو 'دلت مانسکتا' کہنے پر کانگریس کا بی جے پی - آر ایس ایس پر حملہ

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس نے دہلی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسییات کے ایک پروفیسر کے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس تبصرے نے دلتوں کے تئیں بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 'مانسکتا' یعنی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے کانگریس شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر آر ایس ایس سے وابستہ اس پروفیسر کے ایک نیوز چینل پر کیے گئے تبصرے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ راہل اور کھرگے کو 'غلامی کی مانسکتا' اور 'دلت مانسکتا' سے جوڑنا ان کی شناخت کو ذات پات کے روایتی تعصب تک محدود کرنے کی کوشش ہے۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

کولکاتہ، 19 اگست (یواین آئی) مغربی بنگال میں وسطی کولکاتہ کی فری اسکول اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل میں منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ آس پاس کے ہوٹلوں تک پھیل جانے سے ایک بچے سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے حکام نے یہ معلومات دی ہے  انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع کل رات تقریباً دو بجے ہوٹل کی تیسری منزل سے ملی  گھنے دھوئیں نے جلد ہی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے اس وقت سوئے ہوئے کئی مہمان اندر ہی پھنس گئے۔

...مزید دیکھیں
جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

جموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ

سری نگر، 19 اگست (یو این آئی) ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل کو ہندوستانی حکومت حل کرے گی نہ کہ امریکی حکومت اور وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کریں گے مسٹر عبداللہ نے اصرار کیا کہ وہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار سے یونین ٹیریٹری میں مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔

...مزید دیکھیں
شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

شاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال

نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے سابق وزیر ستییندر جین کی گرفتاری پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ پرسنگین الزامات عائد کیے ہیں مسٹر کیجریوال نے بدھ کے روز ایکس پر دعویٰ کیا کہ صبح تک اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جانب سے ستییندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن دوپہر میں مسٹر شاہ کی طرف سے مبینہ طور پر براہِ راست فون آنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم عمران خان علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل

اسلام آباد، 19 اگست (یو این آئی) پاکستان کی عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو طبی علاج کے لیے جیل حکام کی جانب سے ہسپتال منتقل کرنے اور کیس کی اگلی سماعت یعنی 16 ستمبر تک ہسپتال میں رہنے کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کے بینچ جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں انہوں نے حکومت کو حکم دیا کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

...مزید دیکھیں

رشتہ سنوارنے سے پہلے اس کے درد کو سمجھنا ضروری ہے: کرونا پانڈے

19 Aug 2026 | 7:26 PM

ممبئی، 19 اگست (یواین آئی) سونی سب کا مقبول شو 'پشپا امپاسیبل' پیچیدہ رشتوں اور جذباتی خاندانی بندھنوں کی کہانی پیش کر رہا ہے، جہاں پشپا (کرونا پانڈے) اپنے بچوں کی خواہشات اور ان کے لیے درست فیصلوں کے درمیان الجھی ہوئی ہیں۔ چِراغ (نتن بابو) اور شنایا (مسکان بامنے) کی شادی طلاق کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور پشپا رشتہ ختم ہونے سے پہلے شنایا کے درد کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔.

این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن وجیہ راہتکر نے ہوشیار پور سنٹرل جیل پہنچ کر خواتین قیدیوں سے ملاقات کی

19 Aug 2026 | 8:19 PM

ہوشیارپور، 19 اگست (یو این آئی) قومی خواتین کمیشن (این سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن وجیہ راہتکر نے بدھ کو ہوشیار پور کی سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور خواتین قیدیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے قیدیوں کو اپنی سزا پوری ہونے کے بعد بہتر زندگی شروع کرنے اور معاشرے کے مرکزی دھارے میں عزت کے ساتھ واپس آنے کی ترغیب دی۔ محترمہراہتکر نے خواتین قیدیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل، اپنے بچوں کی تعلیم اور ان کی ترقی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ رہائی کے بعد خواتین خود روزگار اور ذریعہ معاش کی سرگرمیوں کو اپنا کر معاشی طور پر خود کفیل بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو خود انحصار بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی اور فل.