NationalPosted at: Dec 7 2025 3:52PM سی بی آئی نے یوپی گرامین بینک کے برانچ مینیجر سمیت دو افراد کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا
نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اتوار کو اعظم گڑھ میں اتر پردیش گرامین بینک کے ایک برانچ مینیجر اور ایک کنٹریکٹ ملازم کو ایک شخص سے مبینہ طور پر بیس ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
سی بی آئی نے بتایا کہ گزشتہ پانچ دسمبر کو برانچ مینیجر شروَن ٹنڈن کے خلاف ایک شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس کے مطابق شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعے 2,52,000 روپے کا قرض لینے کے بدلے اس سے 25,000 روپے رشوت طلب کی گئی تھی۔ بات چیت کے بعد ملزم 20,000 روپے رشوت لینے پر راضی ہوگئے۔
سی بی آئی نے چھ دسمبر کو جال بچھایا اور برانچ مینیجر ٹنڈن اور وِشرام نامی کنٹریکٹ ملازم کو شکایت کنندہ سے بیس ہزار روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔