NationalPosted at: Dec 7 2025 3:50PM انڈیگو کو اتوار کو 1,650 پروازوں کے آپریشن کا اعتماد، تقریباً 700 ہوں گی منسوخ
نئی دہلی، 7 دسمبر (یواین آئی) انڈیگو کے آپریشن میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بحران کے درمیان ایئرلائن نے اتوار کو اعتماد ظاہر کیا ہے کہ آج نصف شب تک وہ 1,650 پروازیں چلائے گی۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اب وہ 10 دسمبر تک صورتحال معمول پر آنے کی امید کر رہی ہے۔
انڈیگو کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز ایئرلائن کی 850 سے کم پروازیں منسوخ رہیں جبکہ تقریباً 1,500 پروازوں نے اڑان بھری۔ اتوار کو بھی اس نے 1,650 پروازوں کے آپریشن کا یقین دلایا ہے۔ اس طرح آج اس کی تقریباً 700 پروازیں منسوخ رہیں گی۔
اس سے پہلے جمعہ کو انڈیگو نے صرف 700 پروازیں چلائی تھیں جبکہ ایک ہزار سے کہیں زیادہ پروازیں منسوخ رہی تھیں۔
دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو اب تک انڈیگو کی 109 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جن میں 59 روانگی اور 50 آمد کی پروازیں شامل ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔