Tuesday, Jan 13 2026 | Time 23:41 Hrs(IST)
National

مرمو 10 دسمبر کو نئی دہلی میں این ایچ آر سی کی یومِ انسانی حقوق تقریب کی مہمانِ خصوصی

نئی دہلی، 10 دسمبر (یواین آئی) یومِ انسانی حقوق ہر سال 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کی بنیاد 1950 میں رکھی گئی تھی تاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 1948 میں عالمی منشور برائے انسانی حقوق کے اختیار کیے جانے کی یاد تازہ کی جا سکے۔
وقار، مساوات اور آزادی کے عالمی چارٹر کے طور پر یو ڈی ایچ آر آج بھی انسانی حقوق کے فروغ کی عالمی کوششوں کی رہنمائی کرتا ہے، جب کہ ہندوستان کا آئین اور 1993 کا انسانی حقوق تحفظ قانون انہی اصولوں کی عکاسی کرتے ہیں جن کی بنیاد پر قومی انسانی حقوق کمیشن قائم کیا گیا۔
ان عالمی اصولوں کی عکاسی کرتے ہوئے، ہندوستان کا آئین اور انسانی حقوق کے تحفظ کا قانون 1993 وہی اقدار ظاہر کرتے ہیں جن کی بنیاد پر قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، ہندوستان 12 اکتوبر 1993 کو قائم کیا گیا۔
خاص خبریں
صدر مرمو نے فصلوں کے تہواروں پر شہریوں کو مبارکباد دی

صدر مرمو نے فصلوں کے تہواروں پر شہریوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) صدر دروپدی مرمو نے فصلوں کے تہوار لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار ہندوستان کی زرخیز زرعی وراثت اور قومی یکجہتی کی علامت ہیں صدر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ "میں لوہڑی، مکرسنکرانتی، پونگل اور ماگھ بیہو کے مبارک موقع پر ہندوستان اور بیرونِ ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

...مزید دیکھیں
کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

کھرگے - راہل نے لوہڑی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو لوہڑی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور سبھی کی زندگی میں خوشحالی کی خواہش کی مسٹر کھڑگے نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، "لوہری کے پرمسرت موقع پر سب کو مبارک باد۔

...مزید دیکھیں
سرحد پار اب بھی آٹھ کیمپوں میں تقریباً 150 دہشت گرد سرگرم، فوج تیار: فوجی سربراہ

سرحد پار اب بھی آٹھ کیمپوں میں تقریباً 150 دہشت گرد سرگرم، فوج تیار: فوجی سربراہ

نئی دہلی، 13 جنوری (یواین آئی) فوجی سربراہ جنرل اپیندر دیویدی نے منگل کو کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار اب بھی آٹھ سے دس دہشت گرد کیمپ سرگرم ہیں جن میں 100 سے 150 دہشت گرد موجود ہیں جنرل دیویدی نے ’یومِ افواج‘ سے پہلے سالانہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب میں کہا کہ جمّوں و کشمیر کے اندرونی علاقوں میں بھی تقریباً 140 دہشت گرد سرگرم ہیں لیکن دہشت گردوں کی بھرتی کافی عرصے سے نہیں ہو رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈاکٹر منظورعالم کا انتقال، ایک بڑے مفکر کی موت، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

ڈاکٹر منظورعالم کا انتقال، ایک بڑے مفکر کی موت، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کی معروف شخصیت اور مشہور تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف ابجکیٹو اسٹڈیز کے بانی سرپرست اور سابق چیرمین ڈاکٹر منظورعالم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شاہین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے سید سعادت اللہ حسینی، جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر ڈاکٹر افشار عالم، سابق سفارت کار اور کانگریسی لیڈر میم افضل، ڈاکٹرقاسم رسول الیاس، سماج وادی پارٹی کے لیڈر بدرالدین طیب، ملیشیا سفارت خانہ کے اعلی عہدیدار، سرکردہ شخصیات، صحافی اور دیگر شعبہائے حیات سے وابستہ افراد اس موقع پر موجود تھے۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش انتخابات: خوف، شکوک وشبہات  اور غیر یقینی صورتحال  کے سائے میں

بنگلہ دیش انتخابات: خوف، شکوک وشبہات اور غیر یقینی صورتحال کے سائے میں

تحریر: نعیم نظام
نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) بنگلہ دیش کے اگلے عام انتخابات کیا مقررہ وقت پر ہو پائیں گے؟ یہ سوال اس وقت پورے ملک میں تشویش اور بے چینی کا باعث بنا ہوا ہے،اگر موجودہ روڈ میپ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تو انتخابات 12 فروری کوہونگے  تاہم، جیسے جیسے تاریخ قریب آ رہی ہے، عوامی خدشات بڑھتے جا رہے ہیں، اس کی بنیادی وجوہات میں امن و امان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے منظم طریقے سے باہر رکھنا شامل ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان میں دنیا کا پہلا اے آئی پر مبنی چائلڈ سیفٹی ٹول 'رکشا' لانچ

ہندوستان میں دنیا کا پہلا اے آئی پر مبنی چائلڈ سیفٹی ٹول 'رکشا' لانچ

نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) ہندوستان میں اے آئی پر مبنی دنیا کا پہلا چائلڈ سیفٹی ٹول 'رکشا' لانچ کیا گیا، یہ اپنی نوعیت کا پہلا، ٹیکنالوجی سے چلنے والا ٹول ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی قوم نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا، حکومت کے حق میں مظاہرے تاریخی ہیں: خامنہ ای

ایرانی قوم نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا، حکومت کے حق میں مظاہرے تاریخی ہیں: خامنہ ای

تہران، 13 جنوری (یو این آئی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کےحق میں مظاہروں پر قوم کوخراج تحسین پیش کیا سپریم لیڈر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا، آج کی عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں کوخاک میں ملادیا آیت اللہ خامنہ نے لکھا کہ غیر ملکی دشمنوں کی سازشوں پر اندرونی کرائےکے ایجنٹوں سے عمل کراویا جانا تھا لیکن عظیم ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے اپنے عزم اور اپنی شناخت کا بھر پور اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں

ہرمن کی شاندار نصف سنچری، ممبئی کی گجرات کے خلاف مسلسل آٹھویں جیت

13 Jan 2026 | 11:29 PM

نوی ممبئی، 13 جنوری (یواین آئی): ممبئی انڈینز نے گجرات جائنٹس کے خلاف ویمنز پریمیئر لیگ میں منگل کو سات وکٹ سے کامیابی حاصل کر کے گجرات کے خلاف اپنی مسلسل آٹھویں جیت درج کی۔ یہ فتح کپتان ہرمن پریت کور کی جارحانہ ناٹ آؤٹ 71 رن کی بلے بازی، امن جوت کور کے 40 رن اور نیکولا کیری کے ناٹ آؤٹ 38 رن کے مفید تعاون کی بدولت ممکن ہوئی۔.

تین دن میں دوسری کوشش: راجوری میں پاکستانی ڈرونز پر فائرنگ

13 Jan 2026 | 10:26 PM

جموں،13جنوری(یو این آئی) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک راجوری ضلع میں منگل کی شام ہندوستانی فوج نے متعدد مشتبہ پاکستانی ڈرونز کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی اور انہیں فضا میں ہی پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ فوجی حکام کے مطابق یہ ڈرونز منجاکوٹ سیکٹر میں چند لمحے تک منڈلاتے رہے جس کے بعد پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی جانب واپس لوٹ گئے۔ .