NationalPosted at: Dec 10 2025 3:28PM اسپائس جیٹ نے 100 اضافی پروازوں کا اعلان کیا
نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) انڈیگو کے بحران کے درمیان کفایتی ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹ نے موسم سرما کے شیڈول کے دوران روزانہ 100 اضافی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسپائس جیٹ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ وہ "اہم راستوں پر بڑھتی ہوئی مانگ" کے پیش نظر روزانہ 100 اضافی پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ پروازیں ریگولیٹری منظوری ملنے کے بعد شروع کی جاسکیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ انڈیگوبحران کے درمیان، شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے انڈیگو کو ونٹر شیڈول کی پروازیں 10 فیصد کم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس آرڈر کے تحت اسے روزانہ 210 سے زیادہ پروازیں کم کرنی ہوں گی۔ ان کی جگہ دیگر ایئر لائنز کو موقع دیا جائے گا۔
اسپائس جیٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے بیڑے میں پچھلے دو مہینوں میں 17 طیاروں کا اضافہ ہوا ہے، جس سے وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ مزید برآں، ونٹرشیڈول کے دوران اپنے بیڑے میں کئی اور طیارے شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یواین آئی۔الف الف