Friday, Jan 23 2026 | Time 19:13 Hrs(IST)
National

لوک سبھا میں شیوراج پاٹل اور پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں اراکین نے سابق مرکزی وزیر اور سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اور 24 سال قبل پارلیمنٹ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو جمعہ کے روز دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم بِرلا نے ایوان کو سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر پاتل نے مرکزی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ 7ویں سے 13ویں لوک سبھا تک مسلسل سات بار ایوان کے رکن رہے۔ انہوں نے 1991 سے 1996 تک لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
مسٹر بِرلا نے بتایا کہ شیوراج پاٹل نے پارلیمانی روایات اور اعلیٰ اقدار کے قیام میں نمایاں رول ادا کیا۔ ان کی قیادت میں لوک سبھا میں محکمہ جاتی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل شروع ہوا، جس سے مقننہ کے تئیں انتظامیہ کی جوابدہی مزید مضبوط ہوئی۔ ان کے دور میں ’اُتکرِشت سانسد ایوارڈ‘ کا آغاز بھی ہوا۔ وہ 2004 سے 2010 تک راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔ مرکزی حکومت میں وزارتِ داخلہ سمیت متعدد وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالنے کے علاوہ وہ کئی پارلیمانی کمیٹیوں کے چیئرمین اور رکن بھی رہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شیوراج پاٹل نے پنجاب اور راجستھان کے گورنر اور چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ مہاراشٹر اسمبلی کے دو ادوار کے رکن رہے اور اسمبلی اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر بھی بنے۔ انہوں نے مہاراشٹر کی کابینہ میں بھی خدمات انجام دیں۔ شیوراج پاٹل کا جمعہ کی صبح مہاراشٹر کے لاتور میں 90 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
اسپیکر بِرلا نے 13 دسمبر 2001 کے پارلیمنٹ حملے کو یاد کرتے ہوئے شہداء کو خراج پیش کیا اور کہا کہ اس دن دہشت گردوں نے ہمارے جمہوریت کے مقدس مندر پر بزدلانہ حملہ کیا تھا۔ پارلیمنٹ کی سلامتی پر مامور بہادر جوانوں نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔ حملے میں پارلیمنٹ سکیورٹی، دہلی پولیس اور سی آر پی ایف کے آٹھ اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ پی ڈبلیو ڈی کا ایک ملازم بھی اس حملے میں شہید ہوا تھا۔
انہوں نے کہا ’’یہ ایوان 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے تمام امر شہداء کو اپنی دلی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔‘‘
شیوراج پاٹل کے انتقال اور پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو خراج کے بعد ایوان نے خاموشی اختیار کی، جس کے بعد اسپیکر بِرلا نے لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
سبری مالا کا سونا لوٹنے والے جیل جائیں گے: وزیراعظم مودی

سبری مالا کا سونا لوٹنے والے جیل جائیں گے: وزیراعظم مودی

ترواننت پورم، 23 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر کیرالہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) برسراقتدار آتی ہے تو سبری مالا ایپا مندر سے وابستہ سونے کی مبینہ چوری یا نقصان کے ذمہ داروں کو جیل بھیجا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
انیتا بوس پف نیتا جی کی آسٹریلیائی  اہلیہ کی ان کہی داستان  پر کام کر رہی ہیں

انیتا بوس پف نیتا جی کی آسٹریلیائی اہلیہ کی ان کہی داستان پر کام کر رہی ہیں

از: جنیت رائے چودھری
نئی دہلی، 23 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کی صاحبزادی، انیتا بوس پف، ایک ایسی کتاب پر کام کر رہی ہیں جس کا مقصد تاریخ کے ایک ایسے باب پر روشنی ڈالنا ہے جسے طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا ہے،اس کتاب کا عارضی عنوان ’سبھاش کی ایملی‘ رکھا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
عہد حاضر میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی مسلمانوں کی ترقی کی کلید

عہد حاضر میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی مسلمانوں کی ترقی کی کلید

خصوصی مضمون: فہیم احمد
دنیا میں اس وقت جس رفتارسے تبدیلی رونما ہورہی ہے، ماضی میں شاید ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا اور یہ سب اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی بدولت ممکن ہوا ہے،  پہلے انٹرنیٹ نے دنیا کے ممالک کوایک دوسرے کے قریب کرکے پورے عالم کو ہی ایک گاؤں میں تبدیل کردیا اور اب سیمی کنڈکٹرز اور چھوٹی سے چھوٹی چپس کی تخلیق نے پورے جہان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے، انہی چپس کی وجہ سے آج سبھی کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون نظر آتا ہے اور مصنوعی ذہانت جیسی پورے منظر نامے کو تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی وجود میں آئی، جس نے زندگی کو نہ صرف آسان بنایا ہے بلکہ مستقبل میں بنی نوع انسان کے لیے لامتناہی راہیں بھی کھول دی ہیں ۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کے خلائی شعبے کا نیا دور: نئے اسپیس ایکٹ، مراعات اور انفراسٹرکچر کی ضرورت

ہندوستان کے خلائی شعبے کا نیا دور: نئے اسپیس ایکٹ، مراعات اور انفراسٹرکچر کی ضرورت

خصوصی مضمون: محمد کونین حیدر
نئی دہلی (محمد کونین حیدر/یو این آئی) ہندوستان میں خلائی سرگرمیوں کا آغاز 1962 میں انکو اسپار(آئی این سی او ایس پی اے آر) کے قیام سے ہوا، جس نے آگے چل کر 1969 میں خلائی تحقیق کے ہندوستانی ادارے کی شکل اختیار کی، جسے عام طور پر اسرو کہا جاتا ہے,اس سفر کا بنیادی مقصد خلائی ٹیکنالوجی کو قومی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے استعمال کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں
دیہی علاقوں اور قصبات سے نکلیں گے مستقبل کے اولمپک فاتح: لینڈر پیس

دیہی علاقوں اور قصبات سے نکلیں گے مستقبل کے اولمپک فاتح: لینڈر پیس

نئی دہلی،23 جنوری (یو این آئی ٰ) ہندوستانی ٹینس کی تاریخ کے روشن ستارے لینڈر پیس نے ملک میں کھیلوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک نئے اور سائنسی روڈ میپ کی وکالت کی ہے، ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے اصل ہیرے میٹرو شہروں کے مہنگے کلبوں میں نہیں، بلکہ دیہی علاقوں اور چھوٹے قصبات میں چھپے ہوئے ہیں، لینڈر پیس نے زور دے کر کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم 'ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ کے روایتی طریقوں کو چھوڑ کر جدید سائنسی طریقوں کو اپنائیں۔

...مزید دیکھیں
جیو۔ بلیک راک  نے’ جیو ۔ بلیک راک  سیکٹر روٹیشن فنڈ لانچ   کیا

جیو۔ بلیک راک نے’ جیو ۔ بلیک راک سیکٹر روٹیشن فنڈ لانچ کیا

ممبئی، 23 جنوری (یو این آئی) جیو بلیک راک ایسیٹ منیجمنٹ نے بازار میں ایک نیا ایکویٹی فنڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ہے’ جیو  بلیک راک سیکٹر روٹیشن فنڈ  یہ فنڈ وقتاً فوقتاً مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تناسب کو تبدیل کرکے اپنے کلائنٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جیو۔

...مزید دیکھیں

آندھی اور گرج چمک کے خدشے کے پیش نظر دہلی کے لیے آئی ایم ڈی کا اورنج الرٹ، اے کیو آئی بدستور ’انتہائی خراب‘

نئی دہلی ، 23 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کی صبح "اورنج نو کاسٹ وارننگ" جاری کی، جس میں دہلی کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

...مزید دیکھیں

دڈاووس میں 1.18 لاکھ کروڑ روپے کے سرمایہ کاری معاہدے طے پائے: وزیر پی راجیو

23 Jan 2026 | 7:02 PM

ڈاووس، 23 جنوری (یو این آئی) کیرالا نے عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) ڈاووس میں 1.18 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو ایس) پر دستخط کرکے سرمایہ کاری کے میدان میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست کے وزیر صنعت پی۔ راجیو نے جمعہ کو اس پیش رفت کو کیرالا کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔ .