Friday, Jan 23 2026 | Time 20:10 Hrs(IST)
National

ایئر فورس میں 244 فلائٹ کیڈٹس کو کمیشن، جنرل انل چوہان نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) حیدرآباد کے ڈنڈیگل میں واقع ایئر فورس اکیڈمی میں تربیت مکمل کرنے والے 244 فلائٹ کیڈٹس کو ہفتہ کے روز ایئر فورس میں کمیشن دیا گیا۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لینے کے بعد فلائنگ اور گراؤنڈ ڈیوٹی برانچ سے 244 فلائٹ کیڈٹس کو کمیشن دیا۔
ان میں 215 مرد اور 29 خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔
خاص خبریں
سبری مالا کا سونا لوٹنے والے جیل جائیں گے: وزیراعظم مودی

سبری مالا کا سونا لوٹنے والے جیل جائیں گے: وزیراعظم مودی

ترواننت پورم، 23 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر کیرالہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) برسراقتدار آتی ہے تو سبری مالا ایپا مندر سے وابستہ سونے کی مبینہ چوری یا نقصان کے ذمہ داروں کو جیل بھیجا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
انیتا بوس پف نیتا جی کی آسٹریلیائی  اہلیہ کی ان کہی داستان  پر کام کر رہی ہیں

انیتا بوس پف نیتا جی کی آسٹریلیائی اہلیہ کی ان کہی داستان پر کام کر رہی ہیں

از: جنیت رائے چودھری
نئی دہلی، 23 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کی صاحبزادی، انیتا بوس پف، ایک ایسی کتاب پر کام کر رہی ہیں جس کا مقصد تاریخ کے ایک ایسے باب پر روشنی ڈالنا ہے جسے طویل عرصے سے نظر انداز کیا گیا ہے،اس کتاب کا عارضی عنوان ’سبھاش کی ایملی‘ رکھا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
عہد حاضر میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی مسلمانوں کی ترقی کی کلید

عہد حاضر میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی مسلمانوں کی ترقی کی کلید

خصوصی مضمون: فہیم احمد
دنیا میں اس وقت جس رفتارسے تبدیلی رونما ہورہی ہے، ماضی میں شاید ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا اور یہ سب اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی بدولت ممکن ہوا ہے،  پہلے انٹرنیٹ نے دنیا کے ممالک کوایک دوسرے کے قریب کرکے پورے عالم کو ہی ایک گاؤں میں تبدیل کردیا اور اب سیمی کنڈکٹرز اور چھوٹی سے چھوٹی چپس کی تخلیق نے پورے جہان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے، انہی چپس کی وجہ سے آج سبھی کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون نظر آتا ہے اور مصنوعی ذہانت جیسی پورے منظر نامے کو تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی وجود میں آئی، جس نے زندگی کو نہ صرف آسان بنایا ہے بلکہ مستقبل میں بنی نوع انسان کے لیے لامتناہی راہیں بھی کھول دی ہیں ۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کے خلائی شعبے کا نیا دور: نئے اسپیس ایکٹ، مراعات اور انفراسٹرکچر کی ضرورت

ہندوستان کے خلائی شعبے کا نیا دور: نئے اسپیس ایکٹ، مراعات اور انفراسٹرکچر کی ضرورت

خصوصی مضمون: محمد کونین حیدر
نئی دہلی (محمد کونین حیدر/یو این آئی) ہندوستان میں خلائی سرگرمیوں کا آغاز 1962 میں انکو اسپار(آئی این سی او ایس پی اے آر) کے قیام سے ہوا، جس نے آگے چل کر 1969 میں خلائی تحقیق کے ہندوستانی ادارے کی شکل اختیار کی، جسے عام طور پر اسرو کہا جاتا ہے,اس سفر کا بنیادی مقصد خلائی ٹیکنالوجی کو قومی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے استعمال کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں
دیہی علاقوں اور قصبات سے نکلیں گے مستقبل کے اولمپک فاتح: لینڈر پیس

دیہی علاقوں اور قصبات سے نکلیں گے مستقبل کے اولمپک فاتح: لینڈر پیس

نئی دہلی،23 جنوری (یو این آئی ٰ) ہندوستانی ٹینس کی تاریخ کے روشن ستارے لینڈر پیس نے ملک میں کھیلوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک نئے اور سائنسی روڈ میپ کی وکالت کی ہے، ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے اصل ہیرے میٹرو شہروں کے مہنگے کلبوں میں نہیں، بلکہ دیہی علاقوں اور چھوٹے قصبات میں چھپے ہوئے ہیں، لینڈر پیس نے زور دے کر کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم 'ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ کے روایتی طریقوں کو چھوڑ کر جدید سائنسی طریقوں کو اپنائیں۔

...مزید دیکھیں
جیو۔ بلیک راک  نے’ جیو ۔ بلیک راک  سیکٹر روٹیشن فنڈ لانچ   کیا

جیو۔ بلیک راک نے’ جیو ۔ بلیک راک سیکٹر روٹیشن فنڈ لانچ کیا

ممبئی، 23 جنوری (یو این آئی) جیو بلیک راک ایسیٹ منیجمنٹ نے بازار میں ایک نیا ایکویٹی فنڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ہے’ جیو  بلیک راک سیکٹر روٹیشن فنڈ  یہ فنڈ وقتاً فوقتاً مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تناسب کو تبدیل کرکے اپنے کلائنٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جیو۔

...مزید دیکھیں

آندھی اور گرج چمک کے خدشے کے پیش نظر دہلی کے لیے آئی ایم ڈی کا اورنج الرٹ، اے کیو آئی بدستور ’انتہائی خراب‘

نئی دہلی ، 23 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کی صبح "اورنج نو کاسٹ وارننگ" جاری کی، جس میں دہلی کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

...مزید دیکھیں

بگ بیش لیگ: سڈنی سکسرز کا فائنل میں، پرتھ اسکارچرز سے ٹکر

23 Jan 2026 | 7:19 PM

سڈنی،23 جنوری (یو این آئی ) 'چیلنجر' مقابلے میں دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز کو 57 رنز سے عبرتناک شکست دے کر سڈنی سکسرز آٹھویں بار فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں آپٹس اسٹیڈیم میں ان کا مقابلہ پرتھ اسکارچرز سے ہوگا۔سڈنی سکسرز کی اس شاندار فتح کی بنیاد ایک بار پھر اسٹیو اسمتھ نے رکھی۔ ایشیز سیریز کی تھکن کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسمتھ ٹی 20 فارمیٹ میں اس طرح ڈھل گئے ہیں جیسے وہ اسی کے لیے بنے ہوں۔ آج کے اہم میچ میں انہوں نے صرف 43 گیندوں پر 65 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور ایک بلند و بالا چھکا شامل تھا۔سکسرز نے مقررہ 20 اوورز میں 198 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ اگرچہ اسمتھ 1.