Friday, Feb 13 2026 | Time 22:46 Hrs(IST)
National

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اس سال کے عالمی کتاب میلے 2026 کی سب سے بڑی کشش 1,000 مربع میٹر کی تھیم پویلین تھی، "انڈین ملٹری ہسٹری: 75 سال کی بہادری اور حکمت"۔
ہندوستانی عسکری تاریخ پر 500 سے زیادہ کتابیں یہاں آویزاں کی گئیں، اور 100 سے زیادہ خصوصی سیشن منعقد ہوئے۔
ارجن ٹینک، آئی این ایس وکرانت، اور ایل سی اے تیجس کے لائف سائز ریپلیکس نے خاص طور پر نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
خاص خبریں
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک ملتوی

نئی دہلی، 13 فروری (یواین آئی) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی 9 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی بجٹ اجلاس کا آغاز 28 جنوری کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں صدر دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوا تھا اس کے بعد 29 جنوری کو اقتصادی سروے پیش کیا گیا اور یکم فروری کو لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا گیا، جس کی نقل اسی دن راجیہ سبھا میں بھی رکھی گئی۔

...مزید دیکھیں
بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں طارق رحمان کی بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی

ڈھاکہ، 13 فروری (یو این آئی) طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، اور 13ویں قومی اسمبلی میں 300 میں سے 210 نشستیں جیتیں اس نتیجے کو جنوبی ایشیائی ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جمعرات کو ہونے والا یہ انتخاب بنگلہ دیش کا 2024 کے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا قومی انتخاب تھا جس نے طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

ہند -امریکہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے والے کسان لیڈروں سے راہل گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کسان تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مجوزہ ہند-امریکہ تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا کانگریس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کسان لیڈروں نے اس معاہدے کی سخت مخالفت کی اور مکئی، سویا بین، کپاس، پھلوں اور خشک میوہ جات کے کسانوں کے ذریعہ معاش پر اس کے پڑنے والے اثرات پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں
طارق رحمان: وہ شخص جو  ’کنگ‘ ہوگا

طارق رحمان: وہ شخص جو ’کنگ‘ ہوگا

جینت رائے چودھری
نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) تمام توقعات کے برخلاف لندن میں 17 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے صرف دو ماہ کے اندر طارق رحمان نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو شاندار کامیابی دلائی اس حیران کن کامیابی میں بی این پی نے دو تہائی سے زیادہ نشستیں جیت کر وہ خلا پُر کیا جو عوامی لیگ پر پابندی کے بعد پیدا ہوا تھا۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہنے والا ملک نہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بایو ٹیکنالوجی کے شعبے کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن پہل کے تحت 2000 کروڑ روپے کے پہلے قومی بی آئی آر اے سی۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

وزیراعظم مودی نے بنگلہ دیش میں بی این پی کی پارلیمانی فتح پر طارق رحمان کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو پارلیمانی انتخابات میں فیصلہ کن کامیابی دلانے پر طارق رحمان کو مبارکباد دی اور ایک جمہوری اور ترقی پسند ہمسایہ ملک کی حمایت جاری رکھنے کے ہندستان کے عزم کا اعادہ کیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے مسٹر رحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا، “یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے آپ کی قیادت پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

کھڑگے نے بنگلہ دیش کے انتخابی نتائج پر طارق رحمان اور بی این پی کو مبارکباد دی

نئی دہلی ، 13 فروری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے جمہوری استحکام اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمان اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو مبارکباد دی ہے ۔

...مزید دیکھیں

ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب آزادی کے خواب جیسا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

13 Feb 2026 | 10:08 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے ’وکست بھارت 2047‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کو اپنی حکومت کا ایک ایسا مشن قرار دیا ہے جو آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنانے کے لیے ہے۔ جمعہ کو ایک کاروباری کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے حکومت کی سوچ اور وژن بالکل واضح ہے اور اس پر کام کی رفتار مسلسل تیز رہے گی۔.

ٹی 20 ورلڈ کپ: امریکہ کی نیدرلینڈز پر 93 رن سے یکطرفہ فتح، سائی تیجا اور ہرمیت سنگھ کی شاندار کارکردگی

13 Feb 2026 | 10:33 PM

چنئی، 13 فروری (یو این آئی): سائی تیجا ایم (79) اور شبھم رانجنے (ناباد 48) کی زبردست بلے بازی کے بعد ہرمیت سنگھ (چار وکٹیں) اور شیڈلی وان شالکویک (تین وکٹیں) کی بہترین گیند بازی کی بدولت امریکہ نے جمعہ کے روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21 ویں مقابلے میں نیدرلینڈز کو 93 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی۔.

نارائن پور: آئی ٹی بی پی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، جنگل سے پسٹل، دھماکہ خیز مواد برآمد

13 Feb 2026 | 10:23 PM

نارائن پور، 13 فروری (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں اوینگر تھانہ علاقے کے گھنے جنگلات اور پہاڑی سلسلوں میں چلائی گئی ایک مشترکہ سرچ مہم کے دوران سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ہند تبت سرحدی پولیس کی 29 ویں بٹالین اور ضلع پولیس کی مشترکہ ٹیم نے 12 فروری کو نکسل مخالف مہم کے تحت اس علاقے میں تلاشی کی کارروائی انجام دی۔.

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں مصنوعی ذہانت ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ

13 Feb 2026 | 5:56 PM

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت محض ایک تکنیکی اصطلاح نہیں رہی بلکہ یہ تخلیقی صلاحیتوں سے لے کر ضابطہ بندی تک، ترقی کے تمام مروجہ اصولوں کو یکسر تبدیل کر رہی ہے۔ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور روزگار کے شعبوں میں اے آئی ملک کو ایک روشن مستقبل کی سمت گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ .