Tuesday, Feb 10 2026 | Time 13:28 Hrs(IST)
National

بنگلہ دیش میں شفاف انتخابات کے لیے غیر جانبدار حکومت ناگزیر، یونس کا استعفیٰ ضروری: اے کے عبدالمومن

نئی دہلی، 23 جنوری (یو این آئی) بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ اور عوامی لیگ کے سینیئر رہنما اے کے عبدالمومن نے جمعہ کے روز ڈھاکہ میں محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عدم استحکام اور دہشت گردی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مومن نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ محمد یونس کی زیرِ قیادت حکومت کو ختم کر کے انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک غیر جانبدار حکومت تشکیل دی جائے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ یونس حکومت کے تحت منصوبہ بند انتخابات ایک ’ڈھونگ‘ ہیں کیونکہ عوامی لیگ سمیت ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
خاص خبریں
پاکستان نے ہندستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا

پاکستان نے ہندستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا

لاہور، 10 فروری (یواین آئی) حکومت پاکستان نے 15 فروری کو کولمبو میں ہندستان کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ان کی ٹیم کے بائیکاٹ کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے "حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ، ’’دوست ممالک کی درخواست کے پیش نظر، انہوں نے پاکستانی ٹیم کو ہندستان کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
شری ویشنو دیوی روپ وے پرجیکٹ کی منظوری میں کابینہ کا کوئی رول نہیں: عمر عبداللہ

شری ویشنو دیوی روپ وے پرجیکٹ کی منظوری میں کابینہ کا کوئی رول نہیں: عمر عبداللہ

جموں، 10 فروری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے لیے روپ وے منصوبے کو منظوری دینے میں وزراتی کونسل کا کوئی کردار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ 'ریکارڈ چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس منصوبے کی منظوری میں ان کی کابینہ کا کوئی رول نہیں تھا وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
بھاگوت آج نموکار تیرتھ میں جین مت کے 'کمبھ میلے' میں شرکت کریں گے

بھاگوت آج نموکار تیرتھ میں جین مت کے 'کمبھ میلے' میں شرکت کریں گے

ناسک، 10 فروری (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت منگل کو مہاراشٹر کے چاندواڑ تعلقہ کے مالسانے گاؤں میں نموکار تیرتھ کے مقام پر بین الاقوامی پنچ کلیانک اور مہامستکابھیشک تہوار میں شرکت کریں گے اس موقع پر مسٹربھاگوت پنچپرمیشتھی منڈپم کا افتتاح کریں گے اور لوگوں سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حیدرآبادی حلیم کی دھوم! اس رمضان 1000 کروڑ کے کاروبار کا امکان

حیدرآبادی حلیم کی دھوم! اس رمضان 1000 کروڑ کے کاروبار کا امکان

حیدرآباد10فروری(یواین آئی) رمضان المبارک کا مہینہ قریب آتے ہی حیدرآباد کی گلیوں میں حلیم کی خوشبو بس جاتی ہے، یوں تو شہرِ حیدرآباد میں شیر خرمہ، شاہی ٹکڑے، بریانی اور کدو کی کھیر جیسے لاتعداد پکوان اپنی پہچان رکھتے ہیں لیکن حلیم کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اس سال رمضان سے قبل ہی شہر بھر میں بڑے پیمانہ پر حلیم کے مراکز قائم ہو چکے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سانبہ میں جعلی کرنسی کی تحقیقات کے نتیجے میں 19 کروڑ روپے کی کوکین برآمد، ملزم گرفتار: پولیس

سانبہ میں جعلی کرنسی کی تحقیقات کے نتیجے میں 19 کروڑ روپے کی کوکین برآمد، ملزم گرفتار: پولیس

جموں، 10 فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں پولیس نے جعلی کرنسی کے معاملے میں گرفتار ایک ملزم سے پوچھ گچھ کے نتیجے میں 19 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی کوکین ضبط کی ہے ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سانبہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 9 ہزار روپیے کی جعلی کرنسی بر آمد کی جس کے بعد پولیس اسٹیشن بری برہمنہ کے دائرہ اختیار میں تقریباً 1937.80 گرام کوکین جیسا مواد جس کی مالیت تقریباً 19.37 کروڑ روپیے ہے، کو بر آمد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
روس کے کراسنوڈار میں زلزلے کے تیز جھٹکے

روس کے کراسنوڈار میں زلزلے کے تیز جھٹکے

ماسکو، 10 فروری (یواین آئی/ اسپوتنک) روس کے کراسنوڈار علاقے میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے یورو-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے یہ اطلاع دی رپورٹ کے مطابق نووروسیسک کے میئر آندرے کراوچینکو نے منگل کو کہا کہ زلزلے کے جھٹکے شہر سے 30 کلومیٹر (18.6 میل) دور محسوس کیے گئے اوراس سے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
سنجے مشرا نے بابِل خان کی تعریف کی

سنجے مشرا نے بابِل خان کی تعریف کی

ممبئی، 10 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے مشرا نے حال ہی میں ایک چیٹ شو کے دوران اداکار بابل خان کی تعریف کی ہے مشرا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "ودھ 2" کی تشہیر کے لیے شو میں موجود تھے بات چیت کے دوران جب بابل کا تذکرہ ہوا تو انہوں نے ان کا موازنہ ان کے مرحوم والد اور لیجنڈ اداکار عرفان خان سے کیا جو کہ اپنے آپ میں ایک بڑی تعریف مانی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں

لالیگا: ویلریال کی شاندار فتح، ایسپانیول کو شکست دے کر ٹاپ 4 میں جگہ بنا لی

10 Feb 2026 | 1:07 PM

میڈرڈ ،10 فروری (یو این آئی ) اسپینش فٹ بال لیگ (لالیگا) میں ویلریال نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایسپانیول کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-4 سے دھول چٹا دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ویلریال نے لیگ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما کر چیمپئنز لیگ کی دوڑ میں خود کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔سیرامکس سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم شروع سے ہی چھائی رہی۔ ویلریال کے کھلاڑیوں نے بہترین تال میل کا مظاہرہ کیا اور حریف دفاع کو چار مرتبہ پاش پاش کیا۔جارج میکاؤٹاڈزے نےٹیم کو برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔.

سنجے مشرا نے بابِل خان کی تعریف کی

10 Feb 2026 | 10:31 AM

ممبئی، 10 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے مشرا نے حال ہی میں ایک چیٹ شو کے دوران اداکار بابل خان کی تعریف کی ہے۔ مشرا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "ودھ 2" کی تشہیر کے لیے شو میں موجود تھے۔ بات چیت کے دوران جب بابل کا تذکرہ ہوا تو انہوں نے ان کا موازنہ ان کے مرحوم والد اور لیجنڈ اداکار عرفان خان سے کیا جو کہ اپنے آپ میں ایک بڑی تعریف مانی جارہی ہے۔.