Saturday, May 9 2026 | Time 21:45 Hrs(IST)
National

مغربی ایشیا کی صورتحال پر مودی اور ٹرمپ نے بات چیت کی

نئی دہلی، 14 اپریل (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شام وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ فون پر دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیا کی صورتحال اور خاص طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری جہازوں کے محفوظ آمدورفت پر تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے بعد وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اس کے بارے میں معلومات دیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خاص خبریں

مودی کل گجرات جائیں گے، سومناتھ امرت مہوتسو میں ہوں گے شامل

نئی دہلی، 09 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اتوار سے دو روزہ گجرات دورے پر جائیں گے، جہاں وہ سومناتھ مندر میں ’سومناتھ امرت مہوتسو‘ میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں

مودی کل کرناٹک اور تلنگانہ جائیں گے، حیدرآباد میں 9400 کروڑ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے

نئی دہلی 09 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو کرناٹک اور تلنگانہ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ حیدرآباد میں تقریباً 9,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

نیویارک، 9 مئی (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں

ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا

واشنگٹن، 9 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تین دن کے لیے جنگ بندی ہوگی، اور اس دوران دونوں ممالک ایک ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔

...مزید دیکھیں

لیفٹیننٹ جنرل سبرامنیم نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، وائس ایڈمرل سوامی ناتھن بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنیم (ریٹائرڈ) کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) اور وائس ایڈمرل کرشن سوامی ناتھن کو نیا نیول چیف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈاکٹر سعود علی خاں کا انتقال:آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے اظہار تعزیت کیا

ڈاکٹر سعود علی خاں کا انتقال:آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے اظہار تعزیت کیا

نئی دہلی ، 9 مئی (یواین آئی) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے ڈاکٹر سعود علی خاں ( سابق پرنسپل اجمل خاں طبیہ کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، سابق قومی سکریٹری آل اند یا یونانی طبی کانگریس اور سابق رکن سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن ، حکومت ہند ) کے انتقال (4 مئی 2026) پر تعزیتی نشست کا اہتمام کیا آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ وہ ایک مشفق اور کہنہ مشق استاد تھے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ نے ایران کے حوالے سے مسودے کو نئے سرے سے تیار کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں پیش کردیا

نیویارک، 9 مئی (یو این آئی) واشنگٹن نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مسودے پر نظرثانی کی ہے جو ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے کا سد باب کیے جانےکا مطالبہ کرتی ہے، مگر سفارت کاروں کے بقول یہ تبدیلیاں چینی اور روسی ویٹو کو روکنے کے لیے غالباً ناکافی ہیں۔

...مزید دیکھیں

اندور ماڈل سے متاثر ہوئے ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر ہرویندر کلیان

09 May 2026 | 9:39 PM

چنڈی گڑھ، 09 مئی (یو این آئی): ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر ہرویندر کلیان نے اندور میں میونسپل کارپوریشن کے انتظامات اور صفائی ستھرائی کے ماڈل کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اٹل پریشد ایوان کا معائنہ کیا اور اسمبلی کی طرز پر چلائے جانے والے کارپوریشن ایوان کے طریقہ کار کی بھرپور ستائش کی۔ اس دورے سے قبل انہوں نے اجین میں مہاکال کے درشن بھی کیے۔.