NationalPosted at: Apr 18 2026 12:10PM لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی
نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کے بجٹ اجلاس کے ہفتہ کو ختم ہونے کے ساتھ ہی ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
اسپیکر اوم برلا نے کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کیے جانے سے پہلے کہا کہ 18ویں لوک سبھا کے ساتویں اجلاس کا 28 جنوری کو آغاز ہوا تھا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 28 جنوری کو ہی دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ اجلاس میں 31 نشستیں ہوئیں اور اس میں 151 گھنٹے اور 42 منٹ کام ہوا۔ مسٹر برلا نے کہا کہ یکم فروری کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیا تھا۔ اجلاس کے دوران 12 سرکاری بل متعارف کرائے گئے اور نو بل منظور کیے گئے۔ ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کیے جانے سے ایک دن پہلے آئین (131ویں ترمیم) بل ضروری اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے منظور نہ ہو سکا۔
اجلاس کے دوران 126 نشان زدہ سوالات پوچھے گئے اور عوامی رائے کے 226 معاملے اٹھائے گئے۔ اس اجلاس کی کام کی پروڈکشن صلاحیت 93 فیصد رہی۔
یو این آئی۔ این یو۔