Saturday, May 16 2026 | Time 16:06 Hrs(IST)
National

ووٹ چوری کے الزام پر سیاست گرم، راہل گاندھی کا الیکشن کمیشن اور حکومت کی تنقید

ووٹ چوری کے الزام پر سیاست گرم، راہل گاندھی کا الیکشن کمیشن اور حکومت کی تنقید

نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر انتخابی عمل پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے "ووٹ چوری" کا الزام لگایا ہے  انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھائے مسٹر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ "ووٹ چوری سے کبھی سیٹیں چرائی جاتی ہیں، کبھی پوری حکومت۔" انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا میں بی جے پی کے 240 ارکان پارلیمنٹ میں سے "تقریباً ہر چھٹا رکن پارلیمنٹ ووٹ چوری سے جیتا ہے۔" انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو کیا بی جے پی کی زبان میں "گھس پیٹھیا" کہا جانا چاہیے۔ ہریانہ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ "وہاں تو پوری حکومت ہی 'گھس پیٹھیا' ہے۔" انہوں نے الزام لگایا کہ جو اداروں کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہیں اور ووٹر لسٹوں و انتخابی عمل میں ہیر پھیر کرتے ہیں، وہ خود "ریموٹ کنٹرول" سے چل رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے یہ بھی کہا کہ منصفانہ انتخابات ہونے پر برسراقتدار جماعت 140 سیٹوں کے آس پاس بھی نہیں پہنچ پائے گی۔
اس دوران، مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے تعلق سے بھی سیاست تیز ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سمیت اپوزیشن کے کئی بڑے لیڈروں نے الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے مغربی بنگال میں تاریخی جیت درج کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے 15 سال پرانے اقتدار کا خاتمہ کر دیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے راہل گاندھی کے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے اسے ہار کی مایوسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے، جس پر اس طرح کے الزامات جمہوری اداروں کو کمزور کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کے یو اے ای کے دورے کے بعد نیدرلینڈز میں ہندوستانی برادری کی طرف سے شاندار استقبال

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو (ہندوستانی وقت کے مطابق) نیدرلینڈز پہنچے جہاں ہندوستانی برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سکم کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دی، ریاست کی ترقی کے لیے مرکز کے تعاون کا یقین دلایا

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز سکم کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

...مزید دیکھیں

وزیراعظم مودی ایمسٹرڈیم پہنچے، ہند۔ نیدرلینڈز کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کے روز ایمسٹرڈیم پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا تصادم دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے: وانگ ای

بیجنگ، 16 مئی (اسپوتنک/یو این آئی): چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان ٹکراؤ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی آفت ثابت ہو سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں

کیرالہ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے کے لیے یو ڈی ایف کی آج اہم میٹنگ

ترواننت پورم، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب سے پہلے نئی کیرالہ کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کے لیے ہفتہ کو فیصلہ کن بات چیت شروع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

شاہبیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، 8 دکانیں متاثر، کئی دکانوں کو بچایا گیا

گریٹر نوئیڈا، 16 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بسراخ تھانہ علاقے میں واقع شاہبیری مارکیٹ میں جمعہ کے روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں تک پھیل گئی۔

...مزید دیکھیں

مغربی آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں 38 سالہ شخص ہلاک

16 May 2026 | 3:37 PM

پرتھ، 16 مئی (یواین آئی) آسٹریلیا کی ریاست مغربی آسٹریلیا میں ایک خطرناک شارک کے حملے میں 38 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ آج صبح پرتھ کے قریب روٹنیسٹ جزیرہ کے مقام ہارس شو ریف پر پیش آیا، جو غوطہ خوری اور ماہی گیری کیلئے مشہور مقام سمجھا جاتا ہے۔.

نااہل ہیں وزیر تعلیم، استعفیٰ دیں دھرمیندر پردھان : کھرگے

16 May 2026 | 3:07 PM

نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے منعقدہ نیٹ امتحان کے پیپر لیک ہونے اور اس وجہ سے طلبہ کی خودکشی کی خبروں کے تعلق سے مودی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ یہ سب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی نااہلی کا نتیجہ ہے، اس لیے انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔.

پنکج ادھاس تین آخری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16 May 2026 | 7:42 AM

اس فلم کی کامیابی کے بعد پنکج کو کئی فلموں میں گانے کا موقع ملا۔ ان فلموں میں گنگا جمنا سرسوتی، بہار آنے تک،تھانیدار، ساجن، دل آشنا ہے، پھر تیری کہانی یاد آئی، یہ دل لگی، مہرا، میں کھلاڑی تو اناڑی، مجدھار، گھات اور یہ ہے جلوہ اہم ہیں۔ .