
نئی دہلی، 10 اگست (یواین آئی) لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے آخری ہفتے کے پہلے دن پیر کو بھی اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ جاری رہا، جس کے باعث دو بار کارروائی ملتوی ہونے کے بعد پریزائیڈنگ افسر جگدمبیکا پال نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی دو بار کارروائی ملتوی ہونے کے بعد جب دوپہر دو بجے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آ گئے اور گزشتہ ہفتے کی طرح نعرے بازی کرنے لگے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) طالب علموں کے ساتھ پولیس کارروائی اور چڑھاوا چوری سمیت کئی مسائل پر اپوزیشن جماعتوں کے اراکینِ پارلیمنٹ نے پیر کے روز پارلیمنٹ احاطے میں مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں تختیوں اور بینروں کو لے کر احتجاج درج کرایا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے طلباء کے مظاہرے کے دوران پولیس کارروائی پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ایک انگریزی روزنامے میں مضمون لکھ کر کہا ہے کہ نوجوانوں کی آواز دبانے کے لیے ان پر کارروائی کی گئی ہے جس پر حکومت کا جواب ضروری ہے مسٹر گاندھی کے اس مضمون کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی کی جنرل سکریٹری محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ طلباء کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ ذمہ دار ہیں۔
...مزید دیکھیں 
جینت رائے چودھری
نئی دہلی/ڈھاکہ، 10 اگست ( یواین آئی ) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت کے تحت بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں دو اہم میٹنگیں منعقد ہوئیں—پہلی یہ کہ وزیر اعظم طارق الرحمن نے ہندستانی ہائی کمشنر دنیش تریویدی سے ملاقات کی، جو ڈھاکہ میں تریویدی کی مدتِ ملازمت کے چند مہینوں بعد اس طرح کی پہلی اعلیٰ سطحی میٹنگ ہے تقریباً اسی وقت، را کے چیف پراگ جین نے ہندوستان کی بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک سینئر وفد کے ساتھ ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے انٹیلی جنس ادارے میں اپنے بنگلہ دیشی ہم منصبوں سے بات چیت کی۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 اگست ( یواین آئی ) دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے 'ودیا واہنی یوجنا' کے تحت پیر کے روز اسمبلی احاطے میں نویں جماعت میں زیر تعلیم طالبات کو سائیکلیں تقسیم کیں اس دوران محترمہ گپتا نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں سائیکل ملنے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ ایک سائیکل صرف آمد و رفت کا ذریعہ نہیں، بلکہ بیٹیوں کی تعلیم اور ان کے خوابوں کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہے۔
...مزید دیکھیں 
ڈھاکہ، 10 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش کی وزارتِ سمندر پار روزگار اور بہبودِ تارکینِ وطن نے اتوار کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک صوفہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 16 بنگلہ دیشی تارکینِ وطن مزدوروں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے وزارت نے اس معلومات کی تصدیق سعودی عرب کے محکمہ فائر بریگیڈ کے حوالے سے کی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) آسام میں حتمی این آر سی کے نفاذ اور اس میں شامل شہریوں کو نیشنل شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق جمعیۃ علما ہند اور آمسو کی جانب سے وکیل آن ریکارڈ فضیل احمد ایوبی کے توسط سے داخل اہم پٹیشن پر آج سپریم کورٹ میں جسٹس ایس ایم نرسمہا اور جسٹس آلوک آرادھے کی دو رکنی بینچ کے سامنے سماعت ہوئی تاہم مرکزی اور آسام حکومت کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے باوجود اب تک جواب داخل نہ کیے جانے کی وجہ سے عدالت نے معاملے کی سماعت چھ ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
...مزید دیکھیں