Saturday, May 9 2026 | Time 22:57 Hrs(IST)
National

نرملا سیتارمن نے ویتنام کے وزیر خزانہ اینگو وان توان سے ملاقات کی

نئی دہلی، 6 مئی (یواین آئی) خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے بدھ کے روز یہاں ویتنام کے وزیر خزانہ اینگو وان توان سے ملاقات کی، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں اور ان کے ساتھ عالمی معیشت اور بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت کے بارے میں، وزارت خزانہ نے کہا کہ دونوں وزراء نے ہند-ویتنام جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے 10 سال مکمل ہونے اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مسلسل مضبوط ہونے کی ستائش کی۔
دونوں وزراء نے عالمی معیشت اور بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا اور ایسے حالات میں دونوں ممالک کی معیشتوں کو مضبوط بنانے اور استحکام کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
خاص خبریں

مودی کل گجرات جائیں گے، سومناتھ امرت مہوتسو میں ہوں گے شامل

نئی دہلی، 09 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اتوار سے دو روزہ گجرات دورے پر جائیں گے، جہاں وہ سومناتھ مندر میں ’سومناتھ امرت مہوتسو‘ میں شرکت کریں گے۔

...مزید دیکھیں

مودی کل کرناٹک اور تلنگانہ جائیں گے، حیدرآباد میں 9400 کروڑ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے

نئی دہلی 09 مئی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو کرناٹک اور تلنگانہ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ حیدرآباد میں تقریباً 9,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان

نیویارک، 9 مئی (یو این آئی) امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں

ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا

واشنگٹن، 9 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تین دن کے لیے جنگ بندی ہوگی، اور اس دوران دونوں ممالک ایک ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔

...مزید دیکھیں

لیفٹیننٹ جنرل سبرامنیم نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، وائس ایڈمرل سوامی ناتھن بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجا سبرامنیم (ریٹائرڈ) کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) اور وائس ایڈمرل کرشن سوامی ناتھن کو نیا نیول چیف مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈاکٹر سعود علی خاں کا انتقال:آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے اظہار تعزیت کیا

ڈاکٹر سعود علی خاں کا انتقال:آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے اظہار تعزیت کیا

نئی دہلی ، 9 مئی (یواین آئی) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے ڈاکٹر سعود علی خاں ( سابق پرنسپل اجمل خاں طبیہ کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، سابق قومی سکریٹری آل اند یا یونانی طبی کانگریس اور سابق رکن سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن ، حکومت ہند ) کے انتقال (4 مئی 2026) پر تعزیتی نشست کا اہتمام کیا آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ وہ ایک مشفق اور کہنہ مشق استاد تھے۔

...مزید دیکھیں

امریکہ نے ایران کے حوالے سے مسودے کو نئے سرے سے تیار کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں پیش کردیا

نیویارک، 9 مئی (یو این آئی) واشنگٹن نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مسودے پر نظرثانی کی ہے جو ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے کا سد باب کیے جانےکا مطالبہ کرتی ہے، مگر سفارت کاروں کے بقول یہ تبدیلیاں چینی اور روسی ویٹو کو روکنے کے لیے غالباً ناکافی ہیں۔

...مزید دیکھیں

مرکزی ماہی پروری سکریٹری نے مہاراشٹر کے آرائشی مچھلی بروڈ بینک کا دورہ کیا

09 May 2026 | 10:15 PM

نئی دہلی، 09 مئی (یواین آئی) مرکزی وزارتِ ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری کے محکمہ ماہی پروری کے سکریٹری ڈاکٹر ابھلکش لکھی نے مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے منگرول گاؤں میں واقع آرائشی مچھلی بروڈ بینک کا دورہ کیا اور پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے مستفیدین سے بات چیت کرکے زمینی سطح پر درپیش خامیوں اور چیلنجوں کو سمجھنے کی کوشش کی۔ .