NationalPosted at: May 7 2026 2:34PM راجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ’آپریشن سندور‘ کو قومی عزم اور تیاریوں کی ایک مضبوط علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے جدید فوجی مہمات کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے ’آپریشن سندور‘ کی پہلی برسی کے موقع پر جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں راجناتھ سنگھ نے مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا، "آپریشن سندور کی برسی پر ہم اپنی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جن کی ہمت اور لگن مسلسل ملک کی سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔
اس مہم کے دوران ان کے اقدامات نے بے مثال درستگی، مختلف فورسز کے درمیان ہم آہنگی اور گہرے تال میل کا ثبوت دیا، جس نے جدید فوجی آپریشنز کے لیے ایک نیا سنگِ میل طے کیا ہے۔